بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

 

 

 

 

بلوچستان:آگ اور خون کی ہولی کب تک...........؟؟؟
ڈیڑھ سالوں میں 360سے زائد بلوچ جنگی اسیرپاکستانی فوج اور ISIکی مارو اور پھینک دو پالیسی کی بھینٹ چڑھ گئے
بلوچ نیشنل وائس کا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے بلوچستان میں فوری مداخلت کی اپیل
بلوچستان میں بلوچ فرزندوں کے اغواءاور لاپتہ بلوچ اسیران کے حراستی قتل کے معاملے پر کام کرنے والی سرگرم آزادی پسند و قوم پرست سیاسی جماعت بلوچ نیشنل وائس (Baloch National Voice)نے سال 2011 کو ماورائے آئین و قانون گرفتاریوں،گمشدگیوںاور بلوچ سیاسی نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے انتہائی بدترین سال قرار دیتے ہوئے اپنے تازہ رپورٹ میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے بلوچستان میں فوری مداخلت کی اپیل کردی ”بلوچستان آگ اور خون کی ہولی کب تک“ کے عنوان سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی 2010سے لیکر ابتک مجموعی طور پر 360سے زائدلاپتہ بلوچ اسیران کی مسخ شدہ لاشیں مل چکی ہیں گزشتہ سال کی چھ ماہ کے دوران 63اور سال2011 میں297بلوچ لاپتہ اسیران کی تشدد زدہ مسخ شدہ لاشیں بلوچستان کے طول وعرض سے برآمد ہوئی ہیں بلوچ لاپتہ اسیران کا حراستی قتل نادانستہ یا اتفاقیہ نہیں بلکہ ایک انتہائی مضبوط اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچ اسیران کے حراستی قتل کے واقعات رونما ہورہے ہیں بلوچ لاپتہ اسیران کے حراستی قتل کے ان واقعات میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں ،فوج اور نیم فوجی ادارے، پاکستانی پارلیمنٹ ،پاکستان کی عسکری و سیاسی قوتیں اورپاکستانی عدلیہ کہیں بلواسطہ تو کہیں بلاوسطہ ملوث ہیں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی سرگرم اداروں، متاثرہ خاندانوں، عینی شاہدین،بلوچ سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، قابل اعتماد ذرائع، تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس اور بلوچ عوام کی مدد و تعاون سے جمع کردہ حقائق و معلومات سے اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ بلوچستان بھر سے ملنے والی تمام مسخ شدہ لاشیں ان بلوچ لاپتہ اسیران کی ہیں جنہیں پاکستانی خفیہ ایجنسیاں اور ایف سی قتل سے چند وقت پہلے مختلف علاقوں سے اغواءکرکے غائب کردیتی ہے اور بعد ازاں ان اغواءشدہ لوگوں کی انتہائی تشددزدہ لاشیں ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں جنہیں فوجی اذیت گاہوں میں شدید جسمانی ٹارچر اور الیکٹرک شاکس دینے کے بعد نیم مردہ حالت میں کن پٹی،سر،سینے اور آنکھوں پر گولیاں مار کر بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے حراستی قتل کا نشانہ بننے والی جو لاشیں شنا خت ہوکر تدفین کردی گئیں ہیں ان میں سے بیشتر افراد کے ہاتھ پیر وں پر ہتھکڑیوں سے جھکڑنے کے نشانات کے ساتھ ساتھ سگریٹ سے جلانے کے داغ، آنکھوں پر بے خوابی کے علامات ،رگوں پر بجلی کے کرنٹ اور جسم کے حساس عضوپر تیزاب ڈالنے کے واضح شواہد موجود تھے اور بعض شہداءکی جسموں پر خنجر گھونپنے کے گہرے زخم بھی پائے گئے ہیں حراستی قتل کا نشانہ بننے والے بیشتر بلوچ فرزندوں کی لاشیں رات کے اندھیرے میں انتہائی کم آبادی والے علاقوں میں پھینکی گئی ہیں چند ایک علاقے کے مکینوں نے یہ بھی بتایا کہ رات کی گہری نیند کے وقت سرکاری گاڑیوں کی آمدورفت اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور فائرنگ کے چند لمحوں بعد مقامی پولیس یا لیویز کی ان علاقوں میں غیر متوقع گشت بھی دیکھی گئی اور صبح ہوتے ہی وہاں بلوچ اسیران کی لاشیں پڑی ملتی ہیں جنہیں پولیس یا پھر مقامی لیویز اپنے تحویل میں لیکر قتل کے تمام شواہد مٹاکر انہیں ہسپتالوں کے مردہ خانے میں پہنچاتے ہیں جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستانی فوج اور ان کی انٹیلی ایجنسیاں بلوچ لاپتہ اسیران کو شہید کرنے کے بعد اپنے ہی ذیلی اداروں کو اطلاع کرتے ہیں تاکہ پاکستانی ایجنسیوں کے بلوچ قتل عام کا راز کسی بھی صورت فاش نہ ہو حراستی قتل کے وارداتوں کے دوران شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں میں سے اکثر و بیشتر لوگوں کو ایف سی کے باوردی اہلکاروں کی نگرانی میں ایجنسی اہلکاروں نے مسافر گاڑیوں،ایف سی چیک پوسٹوں، بازاروں، سیاسی سرکلوں یا پھر اپنے گھروں سے اٹھایا گیا تھا اور ان شہداءکے لواحقین نے اپنی بساط کے مطابق اپنے پیاروں کی گمشدگی کی بابت مقامی میڈیا کو رپورٹ اور احتجاج بھی ریکارڈ کرائے ہیں حراستی قتل کا نشانہ بننے والی بیشتر افراد کے ورثاءنے تھانوں میں گمشدگی کی ایف آئی آر،بلوچستان ہائی کورٹ ،سندھ ہائی کورٹ،پاکستان سپریم کورٹ میں حبس بے جا کے درخواست، جوڈیشل کمیشن، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرانے ،انسانی حقوق کے مختلف عالمی اداروں سے سامنے اپنے کیس درج کرانے اور یہاں تک کہ چند ایک افراد نے اقوام متحدہ میں جبری گمشدگیوں سے متعلق یو این ورکنگ کمیٹی کو بھی اپنے پیاروں کے گمشدگی کی بابت آگاہ کیا مگر تمام تر کوششیں بے سود ثابت ہوتی جارہی ہیں دوران حراست شہید کئے جانے والوں میں بلوچ سیاسی جماعتوں بی ایس او آزاد،بلوچ نیشنل موومنٹ،بلوچ وطن موومنٹ، بی آر پی اور دیگر بلوچ آزادی پسند جماعتوں کے کارکنوں و رہنماﺅں کے علاوہ وکلائ،ادیب ، قلمکار ، طالبعلم اور سول بلوچ محض ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگ شامل ہیںپاکستانی فوج او ایجنسیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ لاپتہ اسیران میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند بلوچ فرزند شامل ہیںجولائی 2010 سے لیکر سال 2011کے اختتام تک فوجی ٹارچر سیلوں اور اذیت گاہوں میں دوران حراست شہید کئے گئے بلوچ اسیران کی باالترتیب تفصیلات یوں ہے
جولائی 2010
فیض اللہ ولد عرض محمد بنگلزئی کوئٹہ،نجیب اللہ ولد عبدالوحید قمبرانی کوئٹہ،غلام فاروق ولد غلام رسول مینگل کوئٹہ،اشفاق احمد ولد خدابخش ملازئی کوئٹہ
اگست 2011
غلام قادر ولد محمد ہاشم پرکانی کوئٹہ،بہارخان ولد بیگ محمد بنگلزئی کوئٹہ،نذیر احمد ولد عبدالوحید بنگلزئی کوئٹہ،شاہ جہان ولد عبدالباقی لانگو کوئٹہ،زوہیب احمد ولد سلام رودینی خضدار،خان محمد ولد عطاءمحمد مینگل خضدار،محمد حسین ولد غلام حسین پنجگور،محمد عمر ولد چاکرخان پرکانی کوئٹہ،عرض محمد ولد عبداللہ پرکانی کوئٹہ،نعمت اللہ ولد مراد محمد بلوچ تربت،عبدالرحمٰن ولد غازی خان کھوسہ ڈیرہ مراد جمالی،طارق ولد مزارخان بلوچ خضدار،محمد طاہر ولد صالح محمد بلوچ خضدار،
ستمبر2010
محمد زمان ایڈوکیٹ ولد محراب خان مری کوئٹہ،اسداللہ ولد محمد حسین بلوچ کوئٹہ،علی احمد ولد پاندھی خان مری کوئٹہ،نیازاحمد ولد شاہ نواز بلوچ آواران،ایڈوکیٹ علی شیر کردولد حاجی جمعہ خان کرد مچھ بولان،
اکتوبر2010
فقیر محمد عاجز ولد عبدالقادر شاہوانی مستونگ،ظہوراحمد ولد حید ر بنگلزئی مستونگ،مجید ولد حاجی رمضان زہری خضدار،
نومبر2010
عاصم کریم ولد محمد کریم قلات،نظام الدین مری ولد کیہرخان مری لسبیلہ،بشیراحمد ولد محمد عمر لہڑی مستونگ،عصمت اللہ ولد محمد ابراہیم سرپرہ مستونگ،نصراللہ ولد حضوربخش سمالانی قلات،پیرجان ولد حاجی نورمحمد قلات،محمد رحیم ولد دادمحمد قلات،سمیع اللہ ولد حافظ غلام قادر مینگل خضدار،صحافی لالا حمید ولد حیاتان بلوچ گوادر، حامد اسماعیل ولد محمد اسماعیل بلوچ گوادر،جاوید ولد ناغمان بلوچ کیچ،مولان شعیب ولد محمد نور بلوچ خاران،عرفان سرور ولد غلام سرور بلوچ مستونگ،
دسمبر2010
کامران ولد سردارخان شیخ حسینی کوئٹہ،حبیب الرحمٰن ولد محمد نور بنگلزئی مستونگ،عبدالرازق ولد عبداللطیف بلوچ تربت، محمد یوسف ولد احمد بلوچ تربت،خدارحیم ولد مرید بنگلزئی کوئٹہ،حسین بخش ولد علی بخش بنگلزئی مستونگ،زبیر احمد ولد سردار غلام ربانی سرپرہ مستونگ،سرفراز طارق ولد علی خان بنگلزئی مستونگ،شادی خان ولد جمال خان مری لسبیلہ،صحبت خان ولد احمدخان مری لسبیلہ،عطاءاللہ ولد دادبخش بلوچ مند

جنوری 2011
محمد یوسف ولد میراحمد لانگو مستونگ،کمبر چاکر بلوچ ولد عبدالمالک بلوچ تربت،الیاس نظر بلوچ ولد نذرمحمد بلوچ تربت،تاج محمد ولد شیرمحمد مری کوئٹہ، میرجان ولد یارعلی مری کوئٹہ،ذکریا ولد علی دوست زہری قلات،غلام حسین ولد حسین محمدحسنی قلات،نصیر کمالا ن ولد کمالان بلوچ پسنی،احمدداد ولد دادمحمد بلوچ گوادر،نثاراحمد ولد امیربخش مینگل خضدار،ممتازاحمد ولد بجارخان کرد مچھ بولان،کلنگ ولد لال خان بگٹی ڈیرہ بگٹی،علی جان ولد بجارخان کرد مچھ بولان،محمد اعظم ولد بیبرگ بلوچ قلات،عابد ولد رسول بخش بلوچ پنجگور،محمد رمضان ولد نواب خان لانگو مستونگ،علی جان ثاقب ولد حاجی بجارخان مستونگ،
فروری2011
حامد عیسی زئی ولد عبدالحمید رئیسانی قلات،لال خان ولد میرخان سمالانی قلات،مٹھاخان ولد قادر مری کوہلو،کامریڈقیوم ولد نظرمحمد بلوچ تربت،جمیل یعقوب ولد محمد یعقوب بلوچ تربت،عبدالجبار ولد محمد بخش لانگو قلات،عرضی خان ولد میروخان مری وندرلسبیلہ،سعید احمد ولد نوراحمد مینگل خضدار،محبوب واڈیلہ ولد بیگ محمد کراچی ،ماسٹر عبدالرحمٰن عارف ولد غلام حسین گوادر،
مارچ2011
فیض محمد ولد جلال مری کوئٹہ،دین محمد ولد شیرمحمد مری حب،یاسر بلوچ ولد حاجی ناصر بلوچ مند سورو،نوروز ولد اللہ بخش مینگل قلات،شیرزمان ولد ٹکری محمد یعقوب کرد مچھ بولان،حمید شاہین بلوچ ولد شاہین بلوچ کوئٹہ،محمد نواز مری ولد اکبر مری لسبیلہ،عارف نور ولد نورمحمد بلوچ گوادر،کہدل بگٹی ولد علی بخش بگٹی ڈیرہ بگٹی،رحمدل بگٹی ڈیرہ بگٹی،شاہ بخش بگٹی ڈیرہ بگٹی،علی بخش بگٹی ڈیرہ بگٹی،سلیم ولد محمد حسن بلوچ کراچی،فرید احمد ولد محمد حلیم بلوچ خضدار،حاجی محبوب ولد غازی خان کرد مستونگ،
اپریل 2011
کھیتران ولد محمد علی بگٹی ڈیرہ بگٹی ،غلام قادر ولد منوخان بگٹی ڈیرہ بگٹی ،پیرجان ولد بچل خان بگٹی ڈیرہ بگٹی ،براہو ولد میروخان بگٹی ڈیرہ بگٹی ،رحمت اللہ شاہین ولد کیچی خان بنگلزئی مچھ بولان،محمد حیات ولد محمد اکبرمحمد حسنی دالبندین،محمدحسین ولد محمد بخش ساسولی خاران،محمد کریم ولد شفیع محمد کوئٹہ،مرتضیٰ ولد عبدالحق زہری کوئٹہ،محمد ایوب ولد غلام قادرمحمد حسنی خضدار،محمد حفیظ ولد محمد اعظم بلوچ خضدار،ظریف فراز ولد بالاچ بلوچ تربت،شمیم ولد محمد سلیم بلوچ تربت،صدیق عیدوولد عیدمحمد بلوچ پسنی،یوسف نذر ولد نظر محمد بلوچ پسنی،
مئی2011
عبدالغنی ولد نواب خان کوئٹہ،اخترمحمد ولد عطامحمد لانگو کوئٹہ،آغا عابد شاہ ولد گل آغا بلوچ پنجگور،ماسٹر سفیر احمد ولد محمد حنیف بلوچ پنجگور،ماسٹر عبدالستار ولد پیرمحمد بلوچ پنجگور،طارق کریم ولد محمد کریم بلوچ خاران،محمد جان بلوچ ولد محمد بلال خضدار،دلجان ولد فیض محمد بلوچ آواران،جمعہ خان ولد شاہ دوست بلوچ خضدار،خالد ولد دوشمبے بلوچ مند،احمد علی ولد احمد بلوچ مند،جمیل احمد بلوچ مند،حمید اللہ ولد محمد انور بلوچ تربت،عابد سلیم ولد محمد سلیم پنجگور،مہراب ولد عمر بلوچ پنجگور،جمال خان ولد الہی بخش بلوچ آواران،حمید بلوچ پنجگور،خاوند بخش بگٹی ڈیرہ مراد جمالی،
جون 2011
احمدخان مری ولد پیرہان مری لسبیلہ،طارق بلوچ ولد ملا عیسیٰ تربت،وہاب افضل ولد محمد افضل تمپ ،کریم بخش مری ولد اللہ یار مری لسبیلہ،شفیع ولد محمد یوسف بلوچ سبی،
جولائی2011
کامریڈ غفار لانگو ولد صالح محمد منگچر،حفیظ ولد نصرت بلوچ تمپ،زبیر نور ولد حاجی محمد نور،اعظم بلوچ ولد حاجی مہراب بلوچ تمپ تربت،رحیم بلوچ ولد محمد یوسف بلوچ مند،حنیف بلوچ پسنی،قدیراحمد ولد جمعہ خان بلوچ آواران،حبیب اللہ مری ولد شاہ نواز مری کوہلو،وزیر خان مری ولد میروخان مری لسبیلہ،سونار بلوچ تمپ تربت،وزیراحمد پندرانی چتگان پنجگور،عبدالرسول بنگلزئی اسپلنجی مستونگ،نوربخش بلوچ ولد دوشمبے ناصر آباد تربت،محم خلیل ولد محمد ابراہیم بلوچ ،غلام مرتضیٰ ولد محمد حکیم بلوچ کوئٹہ،نثار احمد بادینی،مقصود قلندرانی توتک خضدار،ناصر ڈگارزئی خاران،شہریار بلوچ کوئٹہ،قذافی بلوچ ولدمولانا محمدبلال قلات،ماسٹر سلیم داد ولد دادمحمد گھنہ تربت،قادر بخش ولد آدم خان بلوچ قلات،شربت خان مری ولد احمد خان مری لسبیلہ،زمان خان مری ولد بنگل خان مری لسبیلہ،
اگست2011
عصمت اللہ ولد عبدالمجید بادینی نوشکی، دادمحمد ولد محمد خان ڈیرہ مراد جمالی،میرجان ولد لعل جان مری حب،میرجان جتک ولد حاجی غلام نبی خضدار،عبدالکریم ولد نوراحمد خضدار،طارق بنگلزئی مستونگ،محمود بلوچ مستونگ،حامد ناصر بلوچ مستونگ،لطیف بنگلزئی مستونگ،نبی بخش مینگل مستونگ،خالد بلوچ ولد حاجی ہاتم پسنی،ساجد اسماعیل ولد اسماعیل بلوچ جیونی،عارف بلوچ ولد محمد یوسف مند،ابوبکر بلوچ ولد یارمحمد تربت،بھاگیہ بگٹی ولد رحمت بگٹی ڈیرہ مراد جمالی،رحیم بلیدی تربت،زاہد بلوچ ولد حاجی رحمت اللہ بلوچ تربت،زبیر بلوچ تمپ تربت،ساجد بلوچ کنڈان تربت،باسط بلوچ مند تربت،لعل محمد ولد دادمحمد قلات،شریف مری ولد تنگئی مری حب،
ستمبر2011
صالح بلوچ ولد حمزہ بلوچ تمپ تربت،خلیل بلوچ خضدار،کلیم اللہ بلوچ مستونگ،
اکتوبر2011
دنگان مری ولد بیبرگ مری وندر،عرفات ولد ابراہیم بلوچ تمپ،کریم جان ولد حسن بلوچ تمپ،غلام اللہ بلوچ خضدار،عبدالوحید بالاچ بلوچ خضدار،سمیر کریم ولد کریم رند مند،عبدالمطلب ولد عاشق بلوچ جیونی،راشد احمد ولد احمد بلوچ خضدار،شفیع مینگل ولد میراجی خضدار، شفی بلوچ ولد جنگہان بلوچ سوراب،مرزا رند حب،محمد اسماعیل خضدار،عارف بشیر ولد بشیر احمد بلوچ تربت،ملک محمد ولد دادمحمد بلوچ تمپ،محمد رمضان بلوچ کوئٹہ،
نومبر2011
فراز الفت نسیم بلوچ حب،امید علی ہوتک بلوچ حب،زبیر بلوچ ولد زاہد بلوچ پسنی،گہرام خالد ولد محمد خالد بلوچ مند،خیام بلوچ ولد محمد عمر بلوچ مند،عبدالصمد تگرانی خضدار،خدابخش بلوچ پسنی،جاوید احمد ولد نصیر رند حب بلوچستان ،امام دین مینگل وڈھ،ڈاکٹر میر احمد مری ولد شیر علی مری کاہان کوہلو،شادی خان شاہوانی کوئٹہ،عبدالخالق بلوچ پسنی،جلیل ریکی ولد ماما قدیر بلو چ سوراب،سیٹھ یونس بلوچ مند، ناکو خیربخش بلوچ لسبیلہ،اقبال بلوچ ڈیرہ اللہ یار،
دسمبر2011
جان محمد مری ولد نواب خان کوہستان مری،ثناءاللہ ولد امیر بخش مینگل خضدار،بشیراحمد ولد امیربخش مینگل خضدار،اللہ بخش ولد نبی بخش مینگل خضدار،وڈیرہ جلمب خان مری ولد وڈیرہ میاں خان مری،دادعلی ولد شیرمحمد مری حب،شیرنڑ مری ولد گل بیگ مری کراچی،عبدالحفیظ ولد علی محمد بلوچ مند،غلام قادر ولد دوشمبے بلوچ تربت،عبدالقادر ولد نور محمد بلوچ مچھ،سکندرعلی ولد کمالان بگٹی لسبیلہ،
بلوچ اسیران کی حراستی قتل اور پھینکے گئے مسخ شدہ لاشوں میں سے بیشتر کے قتل کی ذمہ داری پاکستانی فوج اوران کے ایجنسیوں کی خودساختہ تنظیم لشکر شہدائے بلوچستان( پنجابی ڈیتھ سکواڈ) اور چند واقعات کی ذمہ داری وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی سراج رئیسانی کی سرپرستی میں قائم بلوچستان کے صوبائی گورنمنٹ کی بنائی گئی ریاستی ڈیتھ سکواڈ نفاذ امن بلوچستان جوکہ متحدہ محاذ بلوچستان کا دوسرا نام ہے نے قبول کی ہیںگزشتہ ڈیڑھ سالوں کے دوران شہید ہونے والے 360بلوچ اسیران میں 226 بلوچ شہداءکی شناخت اور تدفین کا عمل مکمل کرلیا گیا جبکہ 134ایسے لاشیں ملی ہیں جنہیںبڑی بے دردی اور بے رحمانہ طریقے سے گولیاں مار کر بھون ڈالا گیا یا ان کے چہروں پر تیزاب ڈال کر ناقابل شناخت بنایا گیا تھا کئی ایسی لاشیں بھی ملی ہیں جن کی گوشت جنگلی جانور نوچ چکے تھے اور وہ صرف ڈھانچہ بن کر رہ گئے تھے انہیں کوئی بھی شناخت نہ کرپائے مگر ان کے کپڑوں ،جوتوں اور قتل کے طریقہ کار سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں یہ مذکورہ ناقابل شناخت تمام لاشیں بھی بلوچ اسیران کی ہیں یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سالوں کے دوران جن بلوچ لاپتہ اسیران کی مسخ شدہ لاشیں مل چکی ہیں ان میں 90فیصدلاشیں انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ،نظریاتی ،فکری اور شعوری بلوچ نوجوانوں کی تھیںجو اس بات کی زندہ دلیل ہے کہ قابض پاکستانی ریاست نہ صرف بلوچ بندوق کی آواز سے خوفزدہ ہے بلکہ قابض دشمن مقبوضہ بلوچ خطے سے بلند ہونے والی سیاسی آواز اور شعوری سوچ و فکر سے بھی انتہائی نالاںہے ۔
حکومتی سطح پر بلوچ اسیران کے حراستی قتل کے اعترافی بیانات:
گزشتہ ڈیڑھ سالوں کے دوران مقبوضہ بلوچستان کی تشویشناک صورتحال باالخصوص بلوچ اسیران کے حراستی قتل کے حوالے سے حکومتی سطح پر وقتاً فوقتاً بیانات آتے رہے ہیں جن میں سے چند ایک کا مختصراً احاطہ کیا جارہا ہے جن میں حکومتی نمائندوں کی جانب سے بلوچ لاپتہ اسیران کے حراستی قتل کا کبھی اعلانیہ تو کبھی دبے لفظوں میں اعتراف جرم کیا گیا۔
٭پاکستان کے وزیر داخلہ رحمٰن ملک جوکہ بلو چ لاپتہ اسیران کے حراستی قتل کے ذمہ دار ادروں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے سول ہیڈ ہیں کا بلوچ لاپتہ اسیران کے سنگین مسئلے پر پے درپے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیںانہوں نے گزشتہ سال اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران ایک اعلیٰ سطحی خفیہ سرکاری میٹنگ کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بلوچستان میں عسکری و سیاسی قوتوں خاص طور پر بی ایل اے اور بی ایس او کے خلاف بھر پور ڈنڈا چلائیں گے رحمٰن ملک کی اس اعلان کے ساتھ ہی بلوچ لاپتہ اسیران کی تشدد زدہ لاشیں ملنا شروع ہوئیں اور چند ماہ بعد جب100سے زائد بلوچ اسیران کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جاچکی تھی ان سے بلوچ لاپتہ اسیران کے معاملے پر سوال کیا گیا تو رحمٰن ملک کا جواب تھا کہ بلوچ لاپتہ اسیران کی بازیابی کیلئے ہم نے ایک مضبوط منصوبہ ترتیب دیا ہے ان میں سے کئی بازیاب ہوئے ہیں اوردیگر کو بھی بہت جلد بازیاب کرائیںگے حالانکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ کوئی بھی بلوچ اسیر زندہ و سلامت بازیاب نہیں ہوا بلوچ لاپتہ اسیران کی بازیابی تو صرف مسخ شدہ لاشوں کی صورت میں ہورہی ہے اس کے علاوہ ایک اور خاص بات جو کہ ہر عام وخاص نوٹ کرچکا ہے وہ یہ کہ رحمٰن ملک جب بھی بلوچستان کا دورہ کرتے ہیں تو ان کے دورے کے دوران بلوچستان میں لاپتہ بلوچ اسیران کے حراستی قتل کے واقعات میں مزید شدت لائی جاتی ہے جوکہ اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ بلوچ اسیران کے حراستی قتل میں رحمٰن ملک کا ایک خاص رول ہے۔
٭بلوچستان میں سابق آئی جی ایف سی سلیم نواز لاشاری نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو دوران انٹرویو اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بلوچ مزاحمت کاروں کے خلاف نہ تو کوئی شخص گواہی دینے عدالتوں کا رخ کرتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے عدالتوں میں اتنی دم ہے کہ وہ کسی بلوچ سرمچار کو سزا سنا سکے ان کا کہنا تھا کہ عوام اور عدالت سرکار سے زیادہ مزاحمت کاروں کی بات مانتے ہیں اس لئے ہمارے پاس یہی واحد آپشن موجود ہے کہ لوگوں کو پکڑ کر خفیہ طریقے سے انہیں سزا سنائی جائے یعنی قتل کرکے ان کی لاشیں پھینک دی جائیں۔
٭بلوچستان کے موجودہ آئی جی ایف سی عبیداللہ خٹک نے ایک مقامی ٹی وی چینل پر بلوچ اسیران کے حراستی قتل کے سوال کے جواب میں
کہا کہ بلوچستان کے طو ل و عرض میں جن لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں وہ یا تو براہ راست مزاحمتی کاروائیوں میں ملوث ہیں یا پھرآزادی پسند عسکری تنظیموں کے ہمدرد سیاسی لوگ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف کام کرنے والی لوگوں کے خلاف ایسی حکومتی کاروائیاں درست عمل ہے۔
٭گورنر بلوچستان ذوالفقار علی مگسی نے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری میٹنگ کی صدارت کے دوران ریاستی اداروں کوہدایت دی ہے کہ اب سرکاری فورسز اور غیر بلوچوں کے لاشوں کے بدلے بلوچ گھروں میں بھی لاشیں بھیجی جائیں گورنر کے اس حکم کے بعد اس وقت کے سی سی پی او کوئٹہ غلام شبیر شیخ کی طرف سے تواتر کے ساتھ بلوچ مزاحمتی کاروائیوں کے ردعمل میں بلوچوں کے لاشیں گرانے کی خبریں اخبارات کی زینت بنتی رہیں جوکہ یہ واضح اشارہ تھا کہ اب بلوچ لاپتہ اسیران کی لاشیں پھینکی جائیں گی۔
٭بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کئی مواقعوں میں اس بات کا کھلم کھلا اعتراف کرچکے ہیں کہ بلوچ لاپتہ اسیران کے حراستی قتل میں وفاقی ایجنسیاں اور ایف سی ملوث ہے ان کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان میں ایک متوازی حکومت چلارہے ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے بھی وہ ایف سی سے جواب طلب نہیں کرسکتے انہوں نے کئی لاپتہ بلوچوں کے خاندانوں سے دوران ملاقات اور دیگر مختلف مواقعوں میں کہا ہے کہ بلوچ سیاسی و عسکری قوتوں کے اغواءاور تشدد زدہ لاشیں ملنے کے واقعات میں براہ راست پاکستانی خفیہ ادارے اور ایف سی ملوث ہے اور وہ ان کے سامنے بے بس ہیں۔
٭بلوچستان کے سابق ایڈوکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل نے پاکستان سپریم کورٹ میں بلوچ لاپتہ اسیران کے حراستی قتل سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران تحریری رپورٹ جمع کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان میں ایف سی اور دیگر وفاقی ادارے اتنے بااختیار ہیں کہ وہ دن دیہاڑے لوگوں کو اٹھالیتے ہیں اور اگلی روز ان اغوا شدہ لوگوں کی لاشیں مل جاتی ہیں میرے اور صوبائی گورنمنٹ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ ہم ایف سی یا انٹیلی جنس اداروں سے اس معاملے کی بابت جواب طلب کریں یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ صلا ح الدین مینگل کو اس بیان کے اگلے ہی روز ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے سے مستعفیٰ ہونا پڑا۔
٭پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے جیﺅ ٹی وی چینل میں آن دی ریکارڈ اس بات کا اعتراف کیا کہ بلوچستان سے اغواءہونے والی کئی بلوچ قیدی پاکستان کے ملٹری اور انٹیلی جنس ایجنسیز کی ٹارچر سیلوں میں مار کر خفیہ دفن کئے گئے ہیںجن کے بارے میں ابتک کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کون کون سے بلوچ اسیر تھے اور کہاں کہاں دفن کئے گئے ہیں ۔
٭بلوچستان میں پاکستانی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ اسیران کی مسخ شدہ لاشیں پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے آپس کی چپقلش کی وجہ سے پھینکی جارہی ہیں ان کا کہنا تھاکہ بلوچ لاپتہ اسیران کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے والے ریاستی اداروں کے بارے میں اچھی طرح جانتا ہوں مگر وہ اتنے مضبوط اور طاقتور ہیں کہ اگر میں نے ان کا نام زبان پر لایا تو اگلی دن میری مسخ شدہ لاش سڑک پر پڑی ہوگی۔
٭پاکستان کے سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاﺅ نے دورہ بلوچستان کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جنرل مشرف کے دور میں لاپتہ ہونے والے بلوچوں کی تعداد سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے جن میں سے ابتک کوئی بھی زندہ و سلامت بازیاب نہ ہوسکا۔
پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کے بلند و بانک دعوے اور بلوچ لاپتہ اسیران کے معاملے پر عدلیہ کا کردار:
گوکہ اکثر و بیشتر بلوچوں کا خیال ہے کہ بلوچ فرزندوں کا اغواءاوران کی حراستی قتل ایک مضبوط ریاستی منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے اور پاکستانی عدلیہ بھی قابض ریاست کا ایک مضبوط ستون ہے اس لئے قابض دشمن کے کسی بھی ادارے سے خیر کی توقع رکھی نہیں جاسکتی مگر پھر بھی چند لاپتہ بلوچ اسیران کے اہلخانہ نے پاکستانی آزاد عدلیہ کی بلند و بانگ دعوﺅں کو پرکھنے کیلئے اپنے پیاروں کے گمشدگی کی بابت پاکستانی عدلیہ کے دروازے پر دستک دی جن میں سے صرف دو اہم کیس کا حوالہ دیا جارہا ہے تاکہ پوری دنیا کے سامنے پاکستانی ربڑ سٹیمپ عدلیہ کی آزادی کے دعوﺅں کا پول کھل جائے اور بلوچ مسئلے باالخصوص بلوچ فرزندوں کے اغواءاور حراستی قتل کے سنگین انسانی مسئلے پرپاکستانی عدلیہ کے کردار بارے اصل حقائق معلوم ہوسکے۔
٭بلوچ ریپلکن پارٹی کے مرکزی سکیرٹری اطلاعات جلیل ریکی کو 13فروری 2009کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سریاب روڈ سے اس وقت اغواءکرلیا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر لوٹ رہے تھے بلوچ رہنما جلیل ریکی کے 70سالہ بزرگ والد ماما قدیر بلوچ نے اپنے لخت جگر کی بازیابی کیلئے جمہوری راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا انہوں نے اپنے فرزند کی اغواءکے خلاف قریبی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر(First Investigation Report)درج کرنے کے بعد بذریعہ پریس جلیل ریکی کے اغواءکی خبرجاری کرتے ہوئے پاکستانی عدلیہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے ان کی بخیریت بازیابی و رہائی میں کردار اداکرنے کی اپیل کرکے اپنے کوششوں کا آغاز کیاماما قدیر بلوچ نے اپنے جگر گوشے کی اغواءکے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ اور پھر پاکستان سپریم کورٹ اسلام آباد میں آئینی رٹ پٹیشن دائر کردی اس دوران انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سمیت انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بیشتر عالمی اداروں کے نمائندوں سے رابطہ کرکے اپنا کیس رجسٹرڈ کرایا عدلیہ کی عدم توجہی اور دیگر اداروں کی سست روی سے مایوس ہونے کے بجائے ماما قدیر نے اپنے جدوجہد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا اور انہوں نے بلوچستان سے دیگر مغوی بلوچوں کے رشتہ داروں سے رابطہ کرکے لاپتہ بلوچ اسیران کی آواز کو موثر انداز میں اٹھانے کیلئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسن (voice for Baloch Missing Person)کے نام سے ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ترتیب دی اور ماما قدیر بلوچ اس کے وائس چیئرمین بن گئے اور اسی پلیٹ فارم سے انہوں نے بلوچستان بھر سے لاپتہ بلوچ اسیران کی دبی ہوئی آواز کو دنیا بھر میں عام کرنے کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کردیا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے طویل بھوک ہڑتال کے بعد انہوںنے بین الاقوامی میڈیا کو اس سنگین انسانی مسئلے کی جانب متوجہ کرنے کی غرض سے اپنا کیمپ کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا لیکن پھر بھی پاکستانی اداروں کے سامنے جوں تک نہ رینگی اور انہوں نے ہمت ہارنے کے بجائے کوئٹہ سے ٹرین مارچ کرتے ہوئے اپنا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اسلام آباد منتقل کردیااسلام ا ٓباد میں بین الاقوامی میڈیا کی کوریج سے خوفزدہ ہوکر پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ان سے اپنی چیمبر میں ملاقات کرکے جلیل ریکی سمیت دیگر بلوچ اسیران کی دو ہفتوں کے دوران بخیریت بازیابی کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کی استدعا کی ماما قدیر نے دیگر دوستوں سے صلاح و مشورہ کرکے بھوک ہڑتالی کیمپ کااسلام آباد سے خاتمہ کرکے واپس کوئٹہ پہنچ گئے چیف جسٹس سپریم کور ٹ نے اس مسئلے کو سردخانے میں ڈالنے کیلئے ایک بینچ بنانے کا اعلان تو کیا مگر بینچ کے سربراہ کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے سربراہی کی ذمہ داری سونپ کر لاپتہ اسیران کے مسئلے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا گیا ماما قدیر کئی وقت تک چیف جسٹس کے وعدہ وفا ہونے کا انتظار کرتے رہے مگر ہونا ہی کیا تھا چیف صاحب کیمپ ختم کرانے کے ساتھ ہی اس مسئلے کو بھول گئے جلیل ریکی کے والد بزرگوارنے دیگر لاپتہ اسیران کے اہلخانہ کے ہمراہ ایک مرتبہ پھرکوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا آغاز کردیا اسے مسلسل پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا اور یہاں تک کہا گیا کہ اگر انہوں نے بھوک ہڑتالی کمیپ مزید جاری رکھی تو ان کے فرزند جلیل ریکی کو قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی جائے گی لیکن انہوں نے کسی بھی دباﺅ اور خطرے کو خاطر میں لائے بغیر جدوجہد جاری رکھا ماما قدیر اپنے جگر گوشے اور دیگر ہزاروں لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسے اطلاع دی گئی کہ اس کے لخت جگر جلیل ریکی اور ایک دیگر بلوچ اسیر سیٹھ یونس بلو چ کی مسخ شدہ لاشیں مند کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں جس کے جسم پر شدید تشدد اور سر و سینے پر گولیوں کے نشانات تھے جلیل ریکی کے والد صاحب نے اپنے فرزند کی بخیریت بازیابی کیلئے تین سالہ جدوجہد کے دوران حکومتی قائم کردہ انکوائری کمیٹی اورعدالتی جوڈیشنل کمیشن کے سامنے حاضر ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائے بلوچستان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے وقت خود حاضر ہوئے اور کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا لیکن کوئی بھی کوشش بار آور ثابت نہ ہوسکا اور ماما قدیر کو بھی بالآخر دیگر بلوچوں کی طرح اپنے لخت جگر کے جنازے کو کندھا دینا پڑا یہاں یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے ڈیفینس آف ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والی ایک وفد کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ مسٹر جلیل ریکی کو پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکار نے اٹھایا ہے اور جلیل ریکی سمیت کئی لاپتہ بلوچ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کے خفیہ سیل میں مقید ہیں۔
٭علی اصغر بنگلزئی ولد غلام نبی بنگلزئی فیض آبادسریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور وہ ایک ٹیلر ماسٹر ہیں 50سالہ علی اصغرکو پہلی مرتبہ یکم جون 2000کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس کے درزی کی دکان سے اغواءکرکے غائب کردیاشدید جسمانی و ذہنی ٹارچر کے بعد اسے 14دن بعد رہا کردیا گیا رہائی کے بعد انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ اسے پاکستانی خفیہ ادارےISIکے اہلکاروں نے اغوا ءکرکے ایک خفیہ ٹارچر سیل میں مقید رکھادوران حراست اس کی آنکھوں پر مسلسل پٹی بندھی رہتی اور تفتیش کے نام پر انہیں شدید جسمانی و ذہنی ٹارچر دیا جاتا رہائی کے بعد وہ ذہنی طور پر بے حد کمزور اور تھکاسا دکھائی دیتا اور مسلسل پریشانی کی عالم میں رہتا اب تک اس کی حالت اچھی طرح سنبھل نہ سکا تھا کہ اسے دوسری بار 18اکتوبر2001کو ایک اور دوست محمد اقبال بنگلزئی کے ہمراہ اغواءکرکے غائب کردیا گیا اقبال بلوچ کو 22دن تک ٹارچر کرنے کے بعد نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا گیا انہوں نے بتایا کہ ہمیں آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے اغواءکرلیا اور ہم فوجی ٹارچر سیلوں میں مقید رکھے گئے مجھے جس وقت رہاکیا جارہا تھا علی اصغر بنگلزئی ابتک انہی خفیہ اذیت گاہوں میں بند تھا 2002کو علی اصغر بنگلزئی کے اہلخانہ نے اس کی گمشدگی کی بابت بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی رٹ پٹیشن دائر کردی دوران سماعت اس کے ساتھ اغواءہونے والی محمد اقبال نے عدالت کو بتایا کہ اسے علی اصغر سمیت آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے اغواءکرلیا اور علی اصغر ابتک آئی ایس آئی کے فوجی ٹارچر سیلوں میں بند ہیںعلی اصغر کے خاندان کی حتی الوسع کوششوں کے باوجود پولیس نے ان کے اغواءکی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا کیونکہ اغواءمیں پاکستان کا مضبوط ترین لابی آئی ایس آئی ملوث تھا 27مارچ2002کو علی اصغر کے اہلخانہ کے افراد نے بلوچستان میں اس وقت کے کورکمانڈر جنرل قادر بلوچ سے ملاقات کرکے اپنے مغوی رشتہ دار کی بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی جنرل قادر نے انہیں مسٹر بنگلزئی کی بخیریت بازیابی کا یقین دلایا 15مئی 2002کو کورکمانڈر کی ہدایت پر ملٹری انٹیلی جنس کے دو اہم افسران نے بنگلزئی خاندان سے ملاقات کرکے انہیں یقین دلایا کہ ان کا مغوی رشتہ دار آئی ایس آئی کے خفیہ قید خانے میں ہے اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد بہت جلد اسے رہا کردیا جائے گا خاندان والوں کی بھرپور اصرار کے باوجود انہیں ملاقات کروانے سے انکار کیا گیا علی اصغر بنگلزئی کی رہائی میں تاخیر ہونے پر خاندان والوں نے مزید راہیں تلاش کرنا شروع کیا اور انہوں نے اس وقت کے ایم این اے حافظ حسین احمد کے ہمراہ بلوچستان میں آئی ایس آئی کے سربراہ بریگیڈیئر صدیق سے ملاقات کی دوران ملاقات بریگیڈیئر صدیق نے کرنل بنگش کو بلاکر علی اصغر کا فائل طلب کیا اور فائل دیکھتے ہی آئی ایس آئی کے سربراہ نے خاندان والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ علی اصغر ان کے حراست میں ہیں اور وہ بہت جلد رہا کردیئے جائیں گے 4اکتوبر2002کو آئی ایس آئی کے سربراہ بریگیڈیئر صدیق نے خاندان والوں کو بتایا کہ علی اصغر بنگلزئی کے رہائی کے تمام تر انتظامات مکمل کردیئے گئے ہیں لہذا ان کیلئے ایک جوڑا کپڑا ہمیں دیا جائے اور ہم کپڑا ان تک پہنچائیں گے علی اصغر بنگلزئی کی عدم رہائی پر ان کے کمسن بچوں نے علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی اور ایک سال تک بھوک ہڑتال جاری رکھا شدید عوامی دباﺅ کی وجہ سے بالآخر بلوچستان ہائی کورٹ نے علی اصغر کے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس وزیرخان ناصر کو طلب کرکے ایف آئی درج کرنے اور خفیہ اداروں سے اس بابت تحقیقات کرنے کا حکم دیا کیس کی سماعت کے دوران ایک درجن کے قریب لوگوں نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ نے علی اصغر کے اغواءکا خود اعتراف کیا ہے اور وہ ان کی قید میں ہے بلوچستان ہائی کورٹ کی احکامات کے باوجود سریاب پولیس نے ایجنسیوں کے پریشر میں آکر ایف آئی آر مسترد کردی مارچ2006کو حافظ حسین احمد نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں علی اصغر کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ بریگیڈیئر صدیق نے بذات خود ان کے سامنے علی اصغر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی رہائی کی یقین دہائی کرائی فروری 2007کو علی اصغر بنگلزئی کے اہلخانہ نے حافظ حسین احمد کے تحریری بیان کے ہمراہ پاکستان سپریم کورٹ میں ایک آئینی رٹ پٹیشن دائر کردی کیس کی سماعت کے دوران31جنوری2010کو سپریم کورٹ نے پولیس کو علی اصغر سمیت تمام لاپتہ افراد کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے حکومت پاکستان کی جانب سے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے قائم کمیشن نے بھی سپریم کورٹ میں اپنا تحریری رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق،قابل اعتماد ´ذرائع اور عینی شاہدین کے گواہوں کی روشنی میں ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ علی اصغر آئی ایس آئی کے خفیہ قیدخانے میں ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں وفاقی حکومت کی بنائی گئی کمیٹی نے بھی اپنے رپورٹ میں علی اصغر کے اغواءاور طویل گمشدگی کا ذمہ دار آئی ایس آئی کو ٹھہرایا ہے صرف یہ نہیں علی اصغر کا خاندان وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام لگائی گئی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں ابتک بیٹھے ہوئے ہیں جنہیں پاکستانی فوج او ر ایجنسیوں کی طرف سے بھوک ہ ©ڑتال ختم کرانے کیلئے شدید دباﺅ کا سامنا ہے۔
٭شہید جلیل ریکی ،اسیر علی اصغر بنگلزئی سمیت سینکڑوں لاپتہ اور دوران حراست شہید کئے گئے لوگوں کے اہلخانہ کی طرف سے عدلیہ سے رجوع اور مکمل تعاون کرنے کے باوجود پاکستانی عدلیہ کا مسٹر جلیل ریکی اور علی اصغر بنگلزئی سمیت ہزاروں لاپتہ بلوچ اسیران کی طویل گمشدگی اور سینکڑوں بلوچ اسیران کے حراستی قتل پر خاموشی پاکستانی عدلیہ کی آزادی کے دعوﺅں کا پول کھولنے کیلئے کافی ہے پاکستانی عدلیہ پنجاب کے معمولی واقعات پر تو نوٹس لیتی ہے لیکن بلوچ مسئلے پر ریاستی دیگر اداروں کی طرح پاکستانی عدلیہ کے آنکھوں پر پٹی،زبان پر تالا اور کانوں پر روئی ٹھونسے ہوئے ہیںجو اس بات کی زندہ دلیل ہے کہ دیگر اداروں کے ساتھ پاکستانی عدلیہ بھی بلوچوں کے اغواءاور حراستی قتل میں خاموش اتحادی اور ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے دفاع کیلئے مضبوط مورچے کا کردار ادا کررہی ہے یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تقرری کے وقت بھی بیشتر قوم پرست حلقوں اور معروف شخصیات نے خدشات و تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری میں تمام تر قانونی پہلوﺅں کو نظر انداز کرکے پاکستانی خفیہ ایجنسیو ں کے منظور نظر شخص کو اس منصب پر فائز کرنا ایک خطرناک خونی کھیل کی جانب اشارہ کرتا ہے قاضی فائز عیسیٰ کے تقرری کے بعد عام لوگ تو کجا بلوچستان ہائی کورٹ کے ناک تلے کئی بلوچ وکلاءکو اغواءکرنے کے بعد ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئی لیکن چیف جسٹس ٹس سے مس نہیں ہوا اور ان افراد کے کیس کی سماعت کے دوران قاضی فائز عیسیٰ نے یہ ریمارکس دیئے کہ میرے خیال میں اگر ہم بلوچ فرزندوں کے اغواءاور بلوچ لاپتہ اسیران کے حراستی قتل کے معاملے پر مکمل خاموش رہیں تو زیادہ بہتر ہوگا پاکستان عدلیہ کے بارے میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن محترمہ زہرہ یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عدلیہ انسانی حقوق کے کیسز سے زیادہ سیاسی کیسز پر توجہ دیتی ہے۔
صحافت کی آزادی کا دعویٰ اور بلوچ مسلے پر صحافیوں کا کردار:
دنیا بھر میں صحافت ایک انتہائی مقدس فریضہ سمجھا جاتا ہے مگر عالمی اصولوں سے عاری پاکستانی ریاست کے سامنے قانونی حق کی کوئی عزت،احترام یا اہمیت نہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فوج اور ان کے خفیہ ادارے بلوچستان میں صحافت کو بھی بلوچ تحریک آزادی کے خلاف ایک مضبوط مورچے کے طور پر استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں بلوچستان سے شائع ہونے والی وہ اخبارات جو بلوچ نسل کشی ،بلوچ فرزندوں کے اغواءاور بلوچ لاپتہ اسیران کے حراستی قتل کے درست رپورٹنگ کررہے ہیں انہیں پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے شدید پریشر کا سامنا ہے روزنامہ آساپ کی بندش، روزنامہ توار پر پے درپے حملے،روزنامہ آزادی کا محاصرہ، روزنامہ انتخاب کے ایڈیٹر مسٹر انور ساجدی پر پاکستانی خفیہ اداروں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں، ناروے میں مقیم بلوچ قلمکار حفیظ حسن آبادی اور ان کے خاندان کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی آمیز پیغامات بلوچ قومی آواز کو دبانے کی حتی الوسع ریاستی کوششیں ہیں گزشتہ دیڑھ ماہ کے دوران کئی بلوچ صحافیوں کو اغواءکرنے کے بعد شہید کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جاچکی ہیں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف رواں سال کے دوران بلوچستان کے 10صحافی ریاستی ظلم و جبر کی وجہ سے اپنے زندگی سے محروم کردیئے گئے ہیں بلوچ قومی آواز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے والی بلوچ ویب سائٹس کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلاک کررکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بلوچستان کی اصل صورتحال سے آگاہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے صرف یہ نہیں بلکہ وہ بین الاقوامی صحافی جنہوں نے بلوچستان کی اصل صورتحال کی عکس بندی کرکے دنیا کو حقیقی تصویر دکھانے کی کوشش کی انہیں بھی حکومت پاکستان کی جانب سے شدید دباﺅ کا سامنا ہے حالیہ دنوں بلوچستان مسئلے پر رپورٹ بنانے کی غرض سے آنے والے جرمن صحافی کی کراچی ایئر پورٹ میں محاصر ہ اور پاکستان بدری اس کی زندہ مثال ہے بی بی سی اردو سروس کے سابق مدیر او ر سینئر صحافی مسٹر محمد حنیف کے بقول جب کوئی بھی صحافی دیگر علاقوں سے بلوچستان میں قدم رکھتا ہے تویہ سمجھنے میں کسی قسم کی کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی کہ اب وہ ایک مقبوضہ خطے میں داخل ہونے جارہا ہے کیونکہ بلوچستان کے تمام سرحدوں میں موجود پاکستانی اہلکار نہ صرف بلوچستان میں داخل ہونے والی صحافیوں کی مکمل جامعہ تلاشی لیتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویے سے پیش آتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی صحافی بلوچستان رخ کرنے کا تصور بھی نہ کرسکے پاکستان کے ایک نجی ٹیلی یژن جیﺅ نے بلوچستان سے متعلق جاری کردہ ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ رپورٹ تیار کرتے وقت ہمارے صحافی جتنے وقت بھی بلوچستان میں موجود رہے پاکستانی انٹیلی جنس کے اہلکار مسلسل ان کی نگرانی کرتے رہے کہ ان کے نمائندے کہاں کہاں اور کن کن لوگوں سے ملتے رہتے ہیں رواں سال بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے تمام تر عسکری جماعتوں کے بیانات نشر و شائع کرنے پر پابندی کا فیصلہ بھی آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی حکومتی کوششوں کا ایک حصہ ہے ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کسی بھی عسکری و آزادی پسند جماعتوں کے بیانات کی کوریج کرنے پر ٹی وی چینلز اور اخبارات کے مدیران سمیت رپورٹ کرنے والی صحافیوں کو جیل بھیج دینے اور بھاری جرمانے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔
قابض پاکستانی ریاست کی طرف سے بلوچوں کی نسل کشی کے مختلف حربے:
قابض پاکستانی ریاست نہ صرف بلوچ فرزندوں کے اغواءاور حراستی قتل کا سلسلہ زور وشور سے جاری رکھی ہوئی ہے بلکہ وہ مختلف حربے استعمال کرکے بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہے مقبوضہ بلوچستان کا کوئی ایسا گوشہ نہیں جہاں اس وقت قابض ریاست کے فوجوں کا غلبہ نہیں کوہستان مری، ڈیرہ بگٹی،مکران اور بولان کے علاقوں میں بلوچ سول آبادیوں کے خلاف بلا امتیاز ریاستی کاروائیا ں گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہیں ملٹری آپریشنز کے دوران بلوچ سول آبادیوں پر کیمیاوی ،جراثیمی،نیپام او کلسٹر بموں کا بے تہاشا استعمال روز کا معمول بن چکا ہے بلوچ گدانوں پر فوجی لڑاکا طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کارپٹ بمبارمنٹ اب انوکھی بات نہیں رہی دوران آپریشن بلوچستان کے اکثر علاقوں میں پانی کے تالابوں اور جوہڑوں میں زہر ملاکر انسانوں او ر مال مویشیوں کے قتل عا م کی کوششیں ،بلوچ گدانوں،کھڑی فصلات،زخیرہ گندم کو جلاکر راکھ کرنا اور بلوچ مال ومڈی کو فوجی ٹرکوں میں لاد کر منڈیوں میں نیلام کرنا ریاستی منصوبے کی اولین ترجیح ہیں جنرل مشرف کے دور اقتدار میں کوہستان مری میں ملٹری آپریشن کے دوران اغواءہونے والے ہزاروں مری بلوچوں جن میں خواتین و بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد شامل ہے کے زندگی و موت کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں بلوچستان کے کسی کونے میں ذرا سی کڑک ہونے پرانتقامی کاروائی کے طور پر کوئٹہ کے بلوچ آبادیوں نیوکاہان ،کلی قمبرانی اور کلی اسماعیل کا بار بار محاصرے کرکے سرچ آپریشن کے نام پر بلوچ چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی فورسز کی روزانہ مشقوں کا حصہ سمجھے جاتے ہیں صرف انہی علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں بلوچوں کو اغواءکرکے غائب کردیا گیا یکم مئی 2011کووندر میں احمدخان مری کے گھر پر چھاپے کے دوران خواتین و بچوں سمیت 19افراد کو غائب کردیاگیاجبکہ 18فروری 2011کو خضدار کے علاقے توتک میں ایک ملٹری آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید اور کئی درجن نوجوانوں کو لاپتہ کردیا گیا ان علاقوں سے اغوا ہونے والے کئی افراد کو شہید کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جاچکی ہیں دیگر کا اب تک کوئی اتا پتا نہیںکہ ووہ کہاں اور کس حال میں ہیں مقبوضہ بلوچستان کے شہری علاقوں میں بلوچ نامور شخصیات کو ٹارگٹ بناکر شہید کرنے کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے بلوچستان کے مایہ ناز بلند استقامت رکھنے والے عظیم ہستی پروفیسر صباءدستیاری صاحب،ڈاکٹر مزارخان بلوچ، ایڈوکیٹ عبدالسلام بلوچ اور فیصل مینگل سمیت سینکڑوں بلوچوں کا قتل بلوچ نسل کشی کے مختلف منصوبوں کا حصہ ہیںصرف یہ نہیں بلکہ مقبوضہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے کارکن بھی ریاستی دہشت گردی سے کسی صورت محفوظ نہیں خضدار میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے کو آرڈینیٹر نعیم صابرکی ٹارگٹڈقتل اور مکران میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے سرگرم رکن صدیق عیدو کا ریاستی انٹیلی جنس اداروں کے ہاتھوں اغواءاور قتل اس بات کی واضح ثبوت ہیں کہ پاکستانی ریاست کے سامنے حق کی آواز اٹھانا نہ صرف ایک جرم ہے بلکہ حق ،انصاف اور آزادی کیلئے آواز اٹھانے والا ہر شخص قابل گردن زنی ہے علاوہ ازیں بلوچ لاپتہ اسیران کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتا ل پر بیٹھے اور دیگر پرامن جدوجہد کرنے والوں کو بھی پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی شدید دباﺅ کا سامنا ہے کبھی انہیں اغواءکرنے تو کبھی قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بلوچ اسیران کے حراستی قتل اور بلوچ قومی مسلے پر بین الاقوامی اداروں کا کردار اور ان کی ذمہ داریاں:
بلوچ اسیران کے حراستی قتل پر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ترجمان،امریکی وزارت خارجہ ،ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہیومن رائٹس واچ،ایشین ہیومن رائٹس کمیشن اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تشویش اور تحفظات بلوچ قومی مسئلے کی بابت اہم پیش رفت ضرور ہیں مگرسنگین انسانی مسئلے کے حل اور بلوچ قومی کاز کا احاطہ کرنے کیلئے ناکافی ہیں بلوچستان کے حالات صرف رپورٹس جاری کرنے کے نہیں بلکہ عالمی اداروں کے فوری مداخلت کا تقاضا کررہی ہے بلوچ لاپتہ اسیران کے حراستی قتل میں مختلف اداروں نے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیز کو ذمہ دار قرار دے کر حقیقت کی جانب اشارہ تو کیا ہے مگر حکومت پاکستان سے تحقیقات کرنے اور حراستی قتل کا سلسلہ رکوانے کی گزارشات فرائض سے پہلو تہی کے برابر عمل ہے کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی ریاست بین الاقوامی قوانین و اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو بری طرح پامال کرکے نہ صرف گزشتہ چھ دہائیوں سے بلوچ سرزمین پر بزور طاقت قابض ہے بلکہ اپنے
قبضہ گیریت کو مزید دوام دینے کی خاطربلوچ نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے پاکستان کی اصلیت اور تمام حقائق جاننے کے باوجود عالمی اداروں کا پاکستان سے بلوچ اسیران کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ چور کو چوکیدار اور بلی کو گوشت کا رکھوالا کا درجہ دینے کے مترادف عمل ہے ۔
یہاں یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ فروری 2009میں اقوام متحدہ کے بلوچستا ن میں سربراہ مسٹر جان سولیکی کے اغواءکے بعد بازیابی کی کوششوں کے دوران یو این کے نمائندوں نے کراچی میں مقیم بلوچ حریت پسند قائد نواب خیربخش مری،لندن میں بلوچ رہنما نوابزادہ حیربیار مری اور جنیوا میں مہران بلوچ سے ملاقات کرکے جو وعدے وعید کئے تھے افسوس کہ بلوچ رہنماﺅں کی بھر پور کوششوں سے یوا ین کے نمائندے کی بخیریت بازیابی کے باوجود بھی عالمی ادارے نہ صرف بلوچ قومی مسئلے کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے اور بلوچ لاپتہ اسیران کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرانے کے وعدوں کو بھول گئے بلکہ جان سولیکی کی رہائی کیلئے اہم کردار ادا کرنے والی بلوچ قوم دوست کمیٹی کے سینئر نمائندوں مسٹر غلام محمد بلوچ کی پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں حراستی قتل،مسٹر ذاکر مجید بلوچ کی اغواءاور طویل گمشدگی،مسٹر قاد ر بلوچ کا پے درپے اغواءاور طویل قید و بند،مسٹر صادق ایڈوکیٹ پر جھوٹی و من گھڑت کیسز کے اندراج سمیت قوم دوست کمیٹی کے دیگر رہنماﺅں کو پاکستانی ایجنسیوں کی طرف سے انتقام کا نشانہ بنانے کے باوجود بھی اقوام متحدہ اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کو بھول کر مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے جو کہ یو این کے وجود کیلئے ایک سوالیہ نشان سے کم نہیں۔
بلوچ قوم کا عالمی برادری سے گذارشات، توقعات اور وابسطہ امیدیں:
٭بلوچستان بھر سے اغواءکئے جانے والے ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ بلوچ اسیران نہ تو دہشت گرد ہیں اور نہ ہی مجرم بلکہ وہ قابض اور مقبوضہ کے درمیان جاری معرکہ آرائی کے دوران گرفتار ہونے والے جنگی قیدی ہیں عالمی برادری قابض پاکستانی ریاست پر دباﺅ ڈالے کہ وہ بلوچ لاپتہ اسیران کی حراستی قتل بند کرکے بلوچ اسیران کو جنگی قیدی کا درجہ دے اور ان سے جنیوا کنونشن کے مطابق سلوک کرے۔
٭بین الاقوامی عدالت انصاف بلوچ نسل کشی کا فی الفور نوٹس لیکر بلوچ اسیران کے حراستی قتل اور گزشتہ 64سالوں سے بلا روک و ٹوک جاری بلوچ قتل عام میں ملوث مجرموں پاکستانی فوج ،انٹیلی جنس ایجنسیزاورپاکستانی پارلیمنٹ کے سربراہان کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف کاروائی کرے۔
٭ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ بلوچ اسیران کے حراستی قتل اور بلوچ نسل کشی میں ملوث دہشت گرد ریاست پاکستان کی رکنیت فوری معطل کرکے عالمی امن و سلامتی کو تہہ و بالا کرنے اور مذہبی انتہائی پسندی کے خالق پاکستانی ادارہ آئی ایس آئی کو دہشت گرد تنظیم ڈکلیئر کرے اور یواین کے چارٹر کے مطابق جاری بلوچ جدوجہد کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کرے۔
٭حکومت برطانیہ کو چاہئے کہ بلوچ اسیران کے حراستی قتل میں ملوث ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے سول سربراہ رحمٰن ملک کی برطانوی شہرت ختم کرے اور ان کے خلاف بلوچ اسیران کے حراستی قتل اور بلوچ نسل کشی کا کیس درج کرکے کاروائی کرے تاکہ انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث دہشت گردوں عناصر کی بین الاقوامی سطح پر حوصلہ شکنی ہو اور انسانی حقو ق کے عالمی دعویدار ممالک کی ساکھ بحال ہو۔
٭عالمی برادری بلوچستان کے مسئلے کو کبھی بھی پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار نہ دے کیونکہ بلوچستان نہ تو کبھی پاکستان حصہ تھا نہ ہے اور نہ ہی رہے گی پاکستان ایک قابض او ر بلوچستان مقبوضہ بلوچ خطہ ہے پنجابی پاکستان نے بزور شمشیر بلوچ سرزمین پر قبضہ جمایا بلوچ اس روز سے ابتک جبری قبضے کے خلاف میدان جنگ میں برسرپیکار ہیں بلوچ جدوجہد کا مقصد و محور بلوچ سرزمین کی آزاد و خود مختار حیثیت میں بحالی ہے دنیا بلوچ موقف کی تائید وحمایت کرے۔
٭عالمی برادری بلوچ قوم کی مرضی و منشاءکے بغیر بلوچ سرزمین سے متعلق پاکستان سے کسی قسم کا معاہدہ نہ کرے کیونکہ قابض پاکستانی ریاست کو بلوچ قسمت سے کھیلنے اور بلوچ سرزمین کے معدنی وسائل کسی دوسرے ملک کو دینے یا سرمایہ کاری کے کسی بھی معاہدے کا کوئی بھی قانونی جواز حاصل نہیںاگر امریکہ سمیت کوئی بھی جمہوری ملک بلوچ سرزمین پر اپنا سفارتخانہ کھولنے کی خواہش مند ہے تو ان ممالک کو چاہئے کہ وہ بلوچ قوم کی قومی حیثیت تسلیم کرکے
اپنے ملک میں بلوچوں کو بھی سفارتخانہ کھولنے کی قانونی اجازت دیں ۔
٭امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ہر قسم کی مالی،اقتصادی اور سیاسی سپورٹ بند کردے کیونکہ پاکستانی ریاست نہ صرف عالمی برادری سے حاصل ہونے والی مدد وکمک بلوچ آزادی پسندوں کو کچلنے کیلئے استعمال کررہی ہے بلکہ یہی عالمی امداد مذہبی انتہائی پسندی کے فروغ کا سبب بن رہی ہے۔
٭پاکستانی سرحد پر نیٹو حملے کے نتیجے میں دو درجن پاکستانی فوجیوں کے ہلاکت پر بون کانفرنس کا بائیکاٹ،شمسی ایئر پورٹ خالی کرنے کے احکامات اور نیٹو فورسز کے رسد کی بندش پاکستانی بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں کیونکہ نیٹو حملے پر عالمی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر و آئین کا راگ الاپنے والی دہشت گرد ریاست گزشتہ 64سالوں سے عالمی اصولوں کو بری طرح روند کر نہ صرف بلوچ سرزمین پر بزور طاقت قابض ہے بلکہ اپنی قبضہ گیریت کو مزید دوام دینے کیلئے بلوچ نسل کشی ،ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزندوں کے اغواءاور سینکڑوں بلوچ اسیران کے حراستی قتل میں ملوث ہے ۔
٭بلوچ قوم اقوام متحدہ کے آئین و منشور کے عین مطابق اپنے قومی آزادی کی جنگ لڑرہی ہے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ بلوچ قومی آزادی کے لئے جاری جدوجہد کی سیاسی و اخلاقی حمایت کریں اور دنیا کے جمہوری و آزاد ممالک بلوچ قوم کو اپنے اپنے ممالک میں سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دیں۔
٭بلو چ قوم توقع رکھتی ہے کہ اقوام متحدہ، نیٹو فورسز اور دیگر بین الاقوامی طاقتین لیبیا،سیریا اور ساﺅتھ سوڈان کی طرح بلوچستان میں بھی عملی مداخلت کرکے بلوچ قومی مسئلے کے حل میں کردار ادا کریں گے۔
٭اقوام متحدہ،یورپی یونین،ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہیومن رائٹس واچ،ایشین ہیومن رائٹس کمیشن،ریڈ کراس اور دیگر عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ شورش زدہ خطہ
بلوچستان میں اپنا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجکر بلوچستان کے اصل صورتحال معلوم کریں اور بلوچ نسل کشی و بلوچ اسیران کے حراستی قتل کا نوٹس لیکر فی الفور بلوچستان میں مداخلت کریں۔
٭عالمی ذرائع ابلاغ کو چاہئے کہ وہ اپنے آزاد اور غیر جانبدار نمائندے بلوچستان روانہ کرکے بلوچ خطے کے پر آشوب صورتحال کی حقیقی معنوں میں عکس بندی کریں تاکہ قابض پاکستانی ریاست کے کالے کرتوتوت دنیا بھر میں آشکار ہوسکیں۔
”ختم شدہ“