الوطن نیوز عربی کا جیش العدل کے رہنما صلاح دین فاروقی بلوچ سے خصوصی انٹرویو

الوطن نیوز عربی کا جیش العدل کے رہنما صلاح دین فاروقی بلوچ سے خصوصی انٹرویو

2020-03-31 11:55:06
Share on

 (سوال : الوطن نیوز ) آپ لوگ ایران کے خلاف کیوں مزاحمت کررہے ہیں آپ بلوچ قوم چاہتے کیا ہیں ایران سے ؟
( جواب : صلاح دین فاروقی بلوچ ) ہمارے سرزمین بلوچستان کو ایران نے 1928 میں بلوچ قوم کے خواہش برخلاف جبرا قبضہ کیا ہے ھم یہی چاہتے ہیں کہ ایران اپنی فوج کو بلوچستان سے نکالے اور بلوچستان کو بلوچ قوم کے حوالے کردے
( سوال ) جیش العدل کب وجود میں آیا اور کب آپ لوگوں نے مسلح جدجہد شروع کی اور آپ لوگوں کی تعداد کتنی ہے ؟
(جواب ) بلوچ قوم کی تحریک تو بہت پرانی ہے مگر جنداللہ کے سربراه عبدلمالک ریگی بلوچ کی گرفتاری کے بعد 2012 میں جیش العدل کی بنیاد رکھی گئی اور جہاں تک ہمارے جہدکاروں کی تعداد کی بات ہے تو ھم یہ تعداد تنظیمی پالیسی کی بنیاد پر نہیں بتاسکتے مگر ایک وضاحت کرتا چلوں کہ ہمارے پاس جہدکاروں کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی بہت کمی ہے
( سوال ) آپ لوگ سیاسی جدجہد کیوں نہیں کرتے مسلح جدجہد پر کیوں یقین رکهتے ہو؟
(جواب ) سیاسی جدجہد بھی ھم نے اور ھمارے بلوچ قوم نے کیا ہے مگر ایرانی ریاست ہمیں بحیثیت ایک قوم تسلیم کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے 35 سال ہوئے ہیں خمینی حکومت کو آئے اب تک سینکڑوں بلوچ فرزند شھید ہوچکے ہیں جو بھی حق کی بات کرتا ہے اسے یا تو غائب کردیا جاتا ہے یا تو براہ راست تختہ دار پر لٹکادیا جاتا ہے یا تو راستے میں گاڑی اکسیڈنٹ کے نام پر کُچلا جاتا ہے اب تک کتنے بلوچ شھید ہوئے ہیں نہ ہمارے علماء کو بخشا جاتا ہے نہ دانشور نہ ادیبوں کو جو بھی حق کی بات کرتے ہیں وہ شھید کئے جاتے ہیں تو ھم کس طرح پُرامن جدجہد کریں یہ ریاست صرف بندوق کی زبان سمجھتی ہے ہم اس لیے مسلح جدجہد پر یقین رکتے ہیں
(سوال ) آپ لوگوں کے پاس کون سے بڑے ہتیار ہیں اور کیا آپ لوگوں کو کوئی ملک سپورٹ کرتا ہے ایران کا دعوی ہے کہ جیش العدل کو دوسرے ملک سپورٹ کرر ہے ہیں آپ اس کے باریں میں کیا کہیں گے ؟
(جواب ) ھمارے پاس جو بھی اسلحہ ہے ھم نے ایرانی ریاست کے فوج سے چینے ہیں کچھ بڑے نوعیت کے اسلحے ہمیں میسر نہیں ہیں اگر ہوتا تو ھم اپنی کاروائیوں میں ضرور اسعتمال کرتے اور پوری دنیا دیکھتا جہاں تک کسی ملک کی سپورٹ کا سوال ہے تو کوئی بھی ملک ھمیں سپورٹ نہیں کررہاہے اگر کرتے تو ھماری جنگ بہت آگے جاتی اور اب تک بیشتر علاقے ہمارے کنٹرول میں ہوتے مگر بدقسمتی سے ھمیں کسی ملک کی سپورٹ حاصل نہیں ہے ھم اپنی مدد آپ اور بلوچ قوم کی حمایت سے یہ جنگ لڑرہے ہیں لہذا ھم دنیا کے تمام مہذب ممالک سے امید رکهتے هیں کہ وه ہماری اس جائز جنگ میں ہماری مدد کرے ھم اس مدد کو خوش آمد کرتے ہیں
(سوال ) ایرانی ریاست کا جیش العدل پر یہی الزام ہے کہ وہ القاعدہ اور داعش سے تعلق رکهتاہے اور انہی تنظیموں کے نظریہ پر چل رہا ہے تو اس کے باریں میں آپ کچھ وضاحت کرسکتے ہیں ؟
(جواب ) ھم نہ ہی القاعدہ کے نظریہ پر چل رہے ہیں اور نہ ہی داعش کے اور نہ ہی ھمارا ان تنظیموں سے کوئی تعلق ہے بلکہ ھم ان تنظیموں کو انتہا پسند سمجھتے ہیں ایران دنیا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ھم صرف بلوچ قوم کے لیے جدجہد کررہے ہیں ھماری منزل صرف بلوچستان ہے
( سوال ) کیا ایرانی پارلیمنٹ میں بلوچ قوم کے نمائندے موجود ہیں جو بلوچ قوم کی نمائندگی کرر ہے ہیں؟
(جواب ) جی نہیں کچھ لوگ ہیں مگر وہ بلوچ قوم کے نمائندے نہیں ہیں وہ صرف کچھ مراعات کی خاطر اپنا ایمان بیچ رہےہیں پہلے کچھ مخلص لوگ موجود تھے جو بلوچ قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتے تهے مگر جلد ایرانی رجیم نے ان لوگوں کو راستے سے ہٹا دیا کچھ کو غائب کردیا اور کچھ کو شہید کردیا. ( سوال ) بلوچوں کی تعداد کتنی ہے اور کیا آپ لوگ ہر وقت جنگ کے لیے فکر میں ہو ؟
(جواب ) بلوچستان کے تمام قبائلوں کے حوالے بتاؤں تو 24 ملین بلوچ ہیں مگر بلوچستان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایران ، پاکستان ، افغانستان یہ جو مردم شماری ہے یہ دراصل ریاست کی تعداد ہے بلوچ قوم کی تعداد اس سے زیادہ ہیں بلوچوں کی تعداد مغربی بلوچستان جو ایران کا مقبوضہ ہے اس حصے میں 5.5 ملین بلوچ ہیں اور ایران اس تعداد کو بھی کم ظاہر کررہا ہے اور بلوچستان کی زمین کو بھی تقسیم در تقسیم کررہا ہے یہ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہورہاہے بلوچ قوم کو کمزور کرنے کے لیے تقسیم در تقسیم مثال کے طور پر شاہ کے زمانے میں بلوچستان جنوب کے حصے کو خراسان میں شامل کرنا اور ایک بڑا حصہ مشرقی کا کرمان کو الگ حصہ کرنا اور ھورمز احواز میں شامل کرنا یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ایران نے کیئے ہیں کہ بلوچ قوم کمزور ہوں شاید کل بلوچ قوم آزادی کے لیے جدجہد کرے تو ناکام ہو اور آپ کا دوسرا سوال تو ضرور ھم ہر وقت جنگ کے لیے تیار ہیں ھمارے سرمچاروں نے پچھلے ماہ 5 عسکری کاروائیاں ایران کے خلاف کیئے ہیں اور اس ماہ ھم نے 2 کاروائیاں کیے ہیں یعنی کل 7 کاروائیاں اور ان عسکری کاروائیوں کا ایرانی رجیم نے خود اعتراف کیا ہے اور ان شاءاللہ ھماری کاروائیوں میں مزید اضافہ هوگا.

Share on
Previous article

بلوچ وطن دوست رہنما حیربیار مری کا خصوصی انٹرویو

NEXT article

بیگواه بوتگین کسان سالین بلوچ ورناه عبدالحقءِ کهولءَ گون ترانے

LEAVE A REPLY

MUST READ

پاکستانی عدالت ءُ حکومتءَ بلوچ قومءَ هچ دابیں انصاف نہ رسیت – جمیل بگٹی

پاکستانی عدالت ءُ حکومتءَ بلوچ قومءَ هچ دابیں انصاف نہ رسیت – جمیل بگٹی

بر دانش آموزان بلـوچ چه می گـذرد؟ – بخش آخـر

بر دانش آموزان بلـوچ چه می گـذرد؟ – بخش آخـر

بلوچستان میں ریفرینڈم نہیں چاہتے: حیر بیار مری

بلوچستان میں ریفرینڈم نہیں چاہتے: حیر بیار مری

من اگت در ملکءَ روان منی جان رکھیت ، بلہ اے ھزارانی بزگین مھلوک ءُ وتی زمینءَ ھلاس بہ کناں پا من انگت گرانترین مرگءِ بیت – قمبر چاکر 2010

من اگت در ملکءَ روان منی جان رکھیت ، بلہ اے ھزارانی بزگین مھلوک ءُ وتی زمینءَ ھلاس بہ کناں پا من انگت گرانترین مرگءِ بیت – قمبر چاکر 2010

پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے

پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے

گپ و تران گون وائس فار بلوچ میسنگ پرسنزءِ وائس چیرمین واجہ قدیر بلوچءَ مروچی 18 روچ انت کہ چا کراچيءَ لونگ مارچ دیم پا اسلام آبادءَ روگ انت

گپ و تران گون وائس فار بلوچ میسنگ پرسنزءِ وائس چیرمین واجہ قدیر بلوچءَ مروچی 18 روچ انت کہ چا کراچيءَ لونگ مارچ دیم پا اسلام آبادءَ روگ انت

پاکستان دہشت گردی وسیاسی مفادات کے لیے مذہب کا استعمال کرکے مسلمانوں پہ ظلم کررہا ہے: حیر بیار مری

پاکستان دہشت گردی وسیاسی مفادات کے لیے مذہب کا استعمال کرکے مسلمانوں پہ ظلم کررہا ہے: حیر بیار مری

استقلال کوردستان مبارک باد

استقلال کوردستان مبارک باد

بلوچستان میں پاکستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررها هے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

بلوچستان میں پاکستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررها هے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

حادثے میں لانگ مارچ میں شریک دو افراد زخمی

حادثے میں لانگ مارچ میں شریک دو افراد زخمی

بلــوچ هُـــژّار

بلــوچ هُـــژّار

جان مذاکره کنندگان در خطر است

جان مذاکره کنندگان در خطر است

حالیہ نصیرآباد میں بلوچ خواتین اور بچوں کی پاکستانی فوج کی جانب سے اغواه کی شدید مذمت کرتا هوں بے – جی پی کے ترجمان انیل بالونی صاحب

حالیہ نصیرآباد میں بلوچ خواتین اور بچوں کی پاکستانی فوج کی جانب سے اغواه کی شدید مذمت کرتا هوں بے – جی پی کے ترجمان انیل بالونی صاحب

IVBMP -لاپتہ بلوچ اسیران کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے شدت پسند قرار دینا تشوشناک امر ہے

IVBMP -لاپتہ بلوچ اسیران کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے شدت پسند قرار دینا تشوشناک امر ہے

جان مذاکره کنندگان در خطر است

جان مذاکره کنندگان در خطر است