بلوچستان میں ریفرینڈم نہیں چاہتے: حیر بیار مری

MUST READ

Balochistan’s Man in Makran: Optimist, Freedom Fighter, Canary in the Coal Mine

Balochistan’s Man in Makran: Optimist, Freedom Fighter, Canary in the Coal Mine

وانگ کید انت , کردگار بلوچ

وانگ کید انت , کردگار بلوچ

جنگریز مری وگزین مری،فکری کاروان میں شامل نہیں تھے:حیربیار مری

جنگریز مری وگزین مری،فکری کاروان میں شامل نہیں تھے:حیربیار مری

قتل یک جوان بلوچ توسط بسیج عشایری

قتل یک جوان بلوچ توسط بسیج عشایری

پاکستان نے سی پیک کی کامیابی کےلئے بلوچستان میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا- حیربیارمری

پاکستان نے سی پیک کی کامیابی کےلئے بلوچستان میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا- حیربیارمری

IVBMP -لاپتہ بلوچ اسیران کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے شدت پسند قرار دینا تشوشناک امر ہے

IVBMP -لاپتہ بلوچ اسیران کو جعلی مقابلوں میں شہید کرکے شدت پسند قرار دینا تشوشناک امر ہے

گپے گـوں ناشریں امینی فـرد

گپے گـوں ناشریں امینی فـرد

لالچ ءُ پاکستان: پت ءُ چُک یا چُک ءُ پت؟

لالچ ءُ پاکستان: پت ءُ چُک یا چُک ءُ پت؟

بحـران بـرق در بلوچستـان اشغالـی

بحـران بـرق در بلوچستـان اشغالـی

نمیرانیں شهید فدا احمد

نمیرانیں شهید فدا احمد

شھید الیاس نزرءِ ماتءِ کلوّہ

شھید الیاس نزرءِ ماتءِ کلوّہ

جنگ آزادی بخش بلوچستان و توطئه چینی سپاه تروریستی قدس

جنگ آزادی بخش بلوچستان و توطئه چینی سپاه تروریستی قدس

آزادی پسند تنظیموں کی اتحاد

آزادی پسند تنظیموں کی اتحاد

Pakistani security forces attacked across Balochistan, Two PAF personnel killed in Pasni

Pakistani security forces attacked across Balochistan, Two PAF personnel killed in Pasni

کانسارها ومعادن مس در بلوچستـان اشغالی

کانسارها ومعادن مس در بلوچستـان اشغالی

بلوچستان میں ریفرینڈم نہیں چاہتے: حیر بیار مری

2020-03-31 12:13:36
Share on

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

September 19, 2014,

سکاٹ لینڈ میں آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کو نہ تو مارا گیا، نہ غائب کیاگیا: حیربیار

برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کےلیے سکاٹ لینڈ میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے ریفرینڈم پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز تھیں۔ ایک طرف برطانیہ کا مستقبل زیر بحث رہا تو دوسری طرف سکاٹش ریفرینڈم کا دنیا بھر میں جاری آزادی کی تحریکوں سے موازنہ کیاگیا۔

ریفرینڈم میں تو سکاٹش عوام نے آزادی کے خلاف ووٹ دے کر برطانیہ میں رہنے کو ترجیح دی لیکن تجزیہ کاروں کے خیال میں نتائج سے ہٹ کر سکاٹش ریفرینڈم یورپ سمیت دنیا بھر میں جاری آزادی کی تحریکوں پر اثر انداز ہوگا۔

بلوچستان میں جاری علیحدگی پسند تحریک کا سکاٹ لینڈ سے موازنہ صحیح ہے یا غلط یہ بحث تو اپنی جگہ لیکن کچھ کے خیال میں بلوچ علیحدگی پسند جب تک انتخابات میں آزادی کےلیے ریفرینڈم کا نعرہ لگا کر منتخب نہیں ہوتے تب تک سکاٹ لینڈ کی آزادی پسند حکمران جماعت سکاٹش نیشنلسٹ پارٹی سے ان کا موازنہ درست نہیں ہوگا۔

سکاٹش نیشنلسٹ پارٹی نے سکاٹ لینڈ کے انتخابات میں ’آزاد سکاٹ لینڈ‘ کا نعرہ لگا کر کامیابی حاصل کی تھی اور پھر اپنے انتخابی منشور  کے تحت ریفرینڈم کروانے کا وعدہ پورا کیا۔

لیکن بلوچستان کے علیحدگی پسند حلقےنہ تو انتخابات کو مانتے ہیں اور نہ ہی اس میں حصہ لیتے ہیں۔ یہی سوالات جب میں نے بلوچ علیحدگی پسند رہنما اور نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے حیر بیار مری کے سامنے رکھے تو ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سکاٹ لینڈ کا موازنہ ہی غلط ہے۔ ’ہم نے نہ تو کبھی ماضی میں بلوچستان میں ریفرنڈم کا مطالبہ کیا تھا اور نہ ہی مستقبل میں ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’سکاٹ لینڈ میں آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کو نہ تو مارا گیا، نہ غائب کیا گیا اور نہ ٹارچر کیا گیا لیکن بلوچستان میں تو جو آزادی کا صرف نام لیتے ہیں ان سے تو اس دنیا میں رہنے کا حق بھی چین لیا جاتا ہے۔‘

حیر بیار مری کا کہنا تھا کہ سکاٹ لینڈ اور بلوچستان میں بنیادی فرق یہ ہے کہ سکاٹ لینڈ کے عوام صدیوں سے اپنی مرضی سے برطانوی یونین کا حصّہ ہیں اور اب اگر آزادی مانگ رہے تھے تو انہیں ان کا جمہوری حق دیا گیا لیکن بلوچستان کے عوام تو1947 سے پاکستان کے ساتھ نہ تو رہنے کے حق میں تھے اور نہ اب ہیں، تو ہم ریفرینڈم کا مطالبہ کیوں کریں؟

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ بلوچستان پر قبضہ ختم کیا جائے اور پھر اس کے بعد بلوچ عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ جمہوری انداز میں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

تو کیا بلوچ عوام سرداروں اور نوابوں کے ماتحت زندگی گزارنا پسند کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں حیربیار مری کا کہنا تھاکہ بلوچ عوام کا ماضی میں استحصال ضرور ہوا ہے لیکن ان کے پیش کیےگئے بلوچستان لبریشن چارٹر کے تحت سردار اگر بلوچستان نیشنل اسمبلی کا ممبر بننا چاہے گا تو اسے سرداری سے مستعفیٰ ہونا پڑے گا، آزاد بلوچستان میں سردار ہو یا کہ عام بلوچ وہ ایک ہی ووٹ استعمال کر کے اپنے نمائندے منتخب کر سکیں گے۔

Share on
Previous article

حکمت عملی ، طریقہ کار سمیت نقطہ نظر کو لیکر ہمارے جدوجہد میں اختلافات کی نوعیت نظریاتی رخ اختیار کرتے جارہے ہیں- بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر بلوچ خان

NEXT article

Balochistan’s Man in Makran: Optimist, Freedom Fighter, Canary in the Coal Mine

LEAVE A REPLY