بلوچ عوام دشمن کے عزائم خاک میں ملانے میں کامیاب ہوئے ، اس موقع پر بلوچ عوام کا شکر گزار ہوں۔تمام بلوچ پارٹیوں اور تنظیموں کو اپنے گروہی و انفرادی مقاصد کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے ایک اصولی یکجہتی اور ہم آہنگی کیلئے آگے بڑھنا چاہئے ۔بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری

2020-03-24 12:47:00
Share on

12جون2014
لندن / بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری اپنے والد نواب مری
کے تدفین کے موقع پر کہا کہ جس طرح قوم نے از خود جمع ہوکر نواب مری کے جسد خاکی کو قابض فوج کے قبضے سے چھڑا کر اپنے طور پر مکمل بلوچی قومی اعزاز کے ساتھ نیوکاہان میں سپردِ خاک کیا یہ ہمارے لیئے من حیث القوم ایک بہت بڑی فتح ہے ۔یہاں عوام گروہی وابسطگیوں سے بالا تر ہوکر صرف ایک مقصد کیلئے جمع ہوئے اور اپنے قوت کا مظاھرہ کسی قومی مقصد کیلئے کرکے یہ واضح کردی کہ اگر ہم اپنے چھوٹے چھوٹے دنیاوں سے نکل کر اپنی طاقت کا رخ مشترکہ دشمن کی طرف موڑ لیں تو بلوچ فتح و کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نواب مری کی جسد خاکی کوہستان مری کاہان منتقل کرکے وہاں انہیں قوم سے دور سپردِ خاک کرنا چاہتا تھا ، لیکن آج کوئٹہ میں بلوچ عوام اپنے پارٹی و گروہی وابسطگیوں کو بالا طاق رکھتے ہوئے ایک ساتھ مل کر نواب مری کے جسد خاکی کا مطالبہ کرتے رہے اور جس میں بالآخر کامیاب ہوگئے ، بعد ازاں عوام نے از خود نواب مری کے جسد خاکی کو اپنے قبضے میں لیکر مکمل بلوچ قومی رسومات ادا کرکے بلوچستان کے بیرک میں لپیٹ کر انہیں باقی شہید فرزندان وطن کے پہلو میں شہدائے بلوچستان قبرستان نیوکاہان کوئٹہ میں انہیں ان کے آخری آرامگاہ تک پہنچایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت و حالات کا یہی تقاضہ ہے کہ تمام پارٹیاں و تنظیمیں اپنے گروہی برتری کے بجائے مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہوکر اپنی قوت اور توانائی دشمن کے خلاف کریں ، ایک طرف سے دشمن اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بلوچ قومی تحریکِ آزادی کو کچلنے کے درپے ہے، بلوچ عوام کی زندگی اجیرن بنارہا ہے،روزانہ کے بنیاد پر بلوچوں کے قتل عام کا مرتکب ہورہا ہے ، ، سرداروں اور اپنے نام نہاد باجگزار قوم پرستوں کو ایک ساتھ ملا کر تحریک کے خلاف استعمال کر رہا ہے لیکن دوسری طرف بلوچ قوم کا قوت مختلف خانوں میں تقسیم ہوکر منتشر ہے ۔ اگر دشمن ہمارے خلاف متحد ہوسکتی ہے تو پھر ہم کیوں نہیں ہوسکتے ، ہم سب ایک فکر و نظریے کے مالک ہیں اور ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں اگر تمام بلوچوچ قوتیں ایک صفحے پر آکر اصولی طور پر متحد ہوجائیں تو بلوچ قومی تحریک نا صرف علاقائی طور پر ایک مضبوط شکل اختیار کرسکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کرسکتا ہے ۔ تمام بلوچ پارٹیوں اور تنظیموں کو اپنے گروہی و انفرادی مقاصد کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے ایک اصولی یکجہتی اور ہم آہنگی کیلئے آگے بڑھنا چاہئے ۔ انہوں نے اس موقع پر بلوچ عوام اور تمام بلوچ پارٹیوں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کے مشترکہ کوشش سے ہی قابض ریاست کے عزائم خاک میں مل گئے اور بلوچ قوم نواب مری کی جسد خاکی اپنے تحویل میں لیکر نیو کاہان پہنچانے اور انھیں شہدا بلوچستان قبرستان میں اپنے فکری دوستوں کے پہلو میں دفن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Share on
Previous article

بلوچستــــان گلزميـــن اجـــدادی ماســـت

NEXT article

اعدام امیر دوست محمد خان بارکزائی و سر نوشت بلوچستان

LEAVE A REPLY

MUST READ

International Human Rights Organisations should take notice of Pakistani atrocities in Balochistan: Khalil Baloch

International Human Rights Organisations should take notice of Pakistani atrocities in Balochistan: Khalil Baloch

’چھ ہزار بلوچ جنگجو پاکستانی فوج کیخلاف مزاحمت کر رہے ہیں‘ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

’چھ ہزار بلوچ جنگجو پاکستانی فوج کیخلاف مزاحمت کر رہے ہیں‘ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

جیش العدل کا آسکان سراوان میں پاسداران کے کیمپ پر حملہ، 10 پاسدار ھلاک ، 2 ٹینک اور کیمپ تباہ

جیش العدل کا آسکان سراوان میں پاسداران کے کیمپ پر حملہ، 10 پاسدار ھلاک ، 2 ٹینک اور کیمپ تباہ

مغربی بلوچستان میرجاوه میں بلوچ طالبعلم کی آبادکار ٹیچر کے ہاتهوں شدید پٹائی

مغربی بلوچستان میرجاوه میں بلوچ طالبعلم کی آبادکار ٹیچر کے ہاتهوں شدید پٹائی

پِگــری گُلامـــی – دومی بهر

پِگــری گُلامـــی – دومی بهر

صوفی باہوٹ چک پیر محمد سری کلگ پیدارک کیچ ءُ ولی محمد چک شکاری یوسف سولانی سری کلگ پیدارک کیچ بیگواهیءُ شهادتءِ حال

صوفی باہوٹ چک پیر محمد سری کلگ پیدارک کیچ ءُ ولی محمد چک شکاری یوسف سولانی سری کلگ پیدارک کیچ بیگواهیءُ شهادتءِ حال

کسان سالیں بلوچ دُهتگان بی بی صورت ، سکینہ ءُ سمینہ انگت شکارپور سندهءَ قید انت – گپءُ ترانے گون یکے چا بیگواهیں بلوچ دُهتگانی ماتءَ

کسان سالیں بلوچ دُهتگان بی بی صورت ، سکینہ ءُ سمینہ انگت شکارپور سندهءَ قید انت – گپءُ ترانے گون یکے چا بیگواهیں بلوچ دُهتگانی ماتءَ

پاکستانی افواج صرف اور صرف نہتے خواتین اور بچوں کو ہی اغوا کر سکتے ہیں ان کی قابلیت یہی تک محدود ہے۔ نواب براہمدغ بگٹی

پاکستانی افواج صرف اور صرف نہتے خواتین اور بچوں کو ہی اغوا کر سکتے ہیں ان کی قابلیت یہی تک محدود ہے۔ نواب براہمدغ بگٹی

امپراتوریِ شیعیِ عجم بازندهٔ جنگ با اعراب

امپراتوریِ شیعیِ عجم بازندهٔ جنگ با اعراب

ایران پر اقتصادی و فوجی پابندیاں اٹھانا امن کیلئے نہایت خطر ناک عمل ہے ۔ حیر بیار مری

ایران پر اقتصادی و فوجی پابندیاں اٹھانا امن کیلئے نہایت خطر ناک عمل ہے ۔ حیر بیار مری

براہمداخ بگٹی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

براہمداخ بگٹی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلوچستانءَ انسانی حقانی لگتمالی ءُ زوراکیانی آماچ بوتگین بلوچانی فریات – اولُی بهر

بلوچستانءَ انسانی حقانی لگتمالی ءُ زوراکیانی آماچ بوتگین بلوچانی فریات – اولُی بهر

پاکستانی خطرات کو روکنے کے لیے تمام متاثرہ اقوام و ممالک کو مشترکہ طور پر پاکستان کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ حیربیار مری

پاکستانی خطرات کو روکنے کے لیے تمام متاثرہ اقوام و ممالک کو مشترکہ طور پر پاکستان کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ حیربیار مری

دادگاههای ناعادلانە ایران، بازداشت های خودسرانه روزنامەنگاران و سلب آزادی مطبوعات”

دادگاههای ناعادلانە ایران، بازداشت های خودسرانه روزنامەنگاران و سلب آزادی مطبوعات”

بولان سے خواتین و بچوں کا اغواء پاکستانی دہشتگردی کا تسلسل ہے۔حیربیار مری

بولان سے خواتین و بچوں کا اغواء پاکستانی دہشتگردی کا تسلسل ہے۔حیربیار مری