جنگریز مری وگزین مری،فکری کاروان میں شامل نہیں تھے:حیربیار مری

جنگریز مری وگزین مری،فکری کاروان میں شامل نہیں تھے:حیربیار مری

2020-03-27 11:43:19
Share on

لندن (پ ر) بلوچ قوم دوست رہنماء اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیر بیار مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے لئے خاندانی بندھن کی بجائے فکری و نظریاتی رشتے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ اس لئے میرا مضبوط رشتہ اپنے فکری و نظریاتی دوستوں کے ساتھ قائم و دائم ہے۔ جنگریز مری اور گزین مری  پہلے بھی ہمارے فکری کاروان میں شامل نہیں تھےاور ان کے سیاسی رویوں سے ایسا لگتا ہے کہ آگے چل کر بھی وہ بلوچ قومی تحریک میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 17، جون 2010 کے اپنے ایک اخباری بیان اور ازاں بعد اپنے ایک انٹرویو میں یہ واضح کردیا تھا کہ شروع دن سے گزین مری اور جنگریز مری نے قومی تحریک میں شامل ہونے کی بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دیکر اپنے راستے الگ کر لئے تھے اور پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے ہیں۔

اس طرح گزین مری دشمن ریاست کی گھناؤنی سازش و حکمت عملیوں کے تحت بلوچستان جاکر بلوچ قوم کو ورغلانے و دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔

 حیر بیار مری نے کہاکہ ہمیشہ سے مفاد پرست عناصر ہی ریاستی مقاصد کیلئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ خطے میں ایران اور پاکستان دونوں ہی ایسی ریاستیں ہیں جو اپنے مقاصد اور مفادات کیلئے ان عناصر کو استعمال کر رہےہیں۔ ایک جانب پاکستانی آئی ایس آئی اپنے مفادات اور گھناؤنی حکمت عملیوں کے تحت افغانستان، انڈیا اور دنیا بھر میں پراکسی کے طور پہ مذہبی شدت پسندوں کو عدم استحکام کیلئے استعمال کر رہا ہے اور دوسری جانب بلوچستان میں ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بلوچ قومی تحریک کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے، اسی طرح آج پاکستانی فریب و دھوکہ دہی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ کس طرح پاکستان شروع سے اپنے ہی اتحادیوں کے ساتھ فریب اور دھوکہ دہی کررہا ہے۔  اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکن مقتدر ادارے بلوچ قوم کی موقف کو تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان جیسے ریاست پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب ایران اپنے ریوولیشنری گارڈز اور پراکسیز کے ذریعے شام، لبنان، عراق، یمن اور عرب ممالک میں جنگی صورتحال کو ابھارنے اور توسیع پسندانہ و مسلکی عزائم کے سوچ کو ہوا دینے کے ساتھ بلوچ سرزمین پر پراکسی بننے والے عناصر کو استعمال کر رہا ہے۔

حیربیار مری نے کہا کہ مشہد میں شروع ہونے والے ایرانی مظاہرین نے بھی اس ایرانی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ ایران کی خطے میں شروع کی گئی سرد جنگ کی حکمت عملی اور کارندوں (پراکسیز) کے ذریعے جلائی گئی چنگاری خطے میں خوفناک جنگی آگ بھڑکانے کا موجب بنے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ ہفتے ایران میں رجیم کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دروان بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کی طرف سے آزاد بلوچستان کا مطالبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چاہے قابض ریاستیں بلوچ قوم کے خلاف جس قدر بھی طاقت کا استعمال کریں بلوچ اپنی آزادی پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب دنیا کو سنجیدگی سے پاکستان اور ایران کے حربوں کے نتیجے میں خطے میں جنم لینے والی انسانی المیہ اور معاشی، سیاسی و سماجی تبائی و بربادی کو پیش نظر رکھ کر  محکوم اقوام اور جہموریت پسند حلقوں کی مدد کرنی ہوگی۔ عالمی برادری خصوصا امریکی مقتدرہ کو عالمی سیاسی و معاشی اعتبار سے تشکیل پانے والی صورتحال اور خطے میں نئی صف بندیوں کے تناظر میں بلوچ سرزمین کی جغرافیائی، معاشی اور دفاعی اہمیت کو پیش نظر رکھ کر بلوچ قومی تحریک آزادی کو اب سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ بلوچ سرزمین اپنی اسٹریٹجک اہمیت کی بناء پر نہ صرف عالمی سیاست سے وابستہ ہے، بلکہ بلوچ قوم ایرانی اور پاکستانی قبضہ گیریت کے خلاف اپنی آزادی کیلئے ان دونوں ریاستوں سے برسرپیکار ہیں۔ اس لئے دنیا کو اب یہ سمجھنا ہوگا کہ خطے میں دہشتگرد پاکستان اور ایرانی ریاست کے متبادل اور امن کی ضامن صرف ایک آزاد بلوچ  ریاست ہوسکتی ہے۔

Share on
Previous article

International Human Rights Organisations should take notice of Pakistani atrocities in Balochistan: Khalil Baloch

NEXT article

Baloch National poet Qazi Mubarak visits Voice for Baloch Missing Persons protest camp

LEAVE A REPLY

MUST READ

ہم غلام ہیں،مسخ شدہ لاشیں ملنے کے ساتھ بلوچ عورتوں پر تیزاب پھینکنے کا سلسلہ پاکستانی فوج ایجنسیوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری

ہم غلام ہیں،مسخ شدہ لاشیں ملنے کے ساتھ بلوچ عورتوں پر تیزاب پھینکنے کا سلسلہ پاکستانی فوج ایجنسیوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری

بلوچ ورنایانی کشت ءُ کوش تروریستی سپاه ءِ کارانت

بلوچ ورنایانی کشت ءُ کوش تروریستی سپاه ءِ کارانت

وقت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ ہم قابضین کی مسلط کردہ نظام کو مضبوط بنانے کے بجائے قومی سوچ کو وسعت دیں

وقت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ ہم قابضین کی مسلط کردہ نظام کو مضبوط بنانے کے بجائے قومی سوچ کو وسعت دیں

شگرد انتخاباتی روحانی و اهداف پشت پرده آن

شگرد انتخاباتی روحانی و اهداف پشت پرده آن

گپ و ترانے گون بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشنءِ سروک بانک بی بی گلءَ بلوچستانءَ پاکستانی فوجی آپریشنءِ بابتءَ

گپ و ترانے گون بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشنءِ سروک بانک بی بی گلءَ بلوچستانءَ پاکستانی فوجی آپریشنءِ بابتءَ

کوئٹہءَ هیلته آفیسر ڈاکٹر امیر بخش بلوچءِ بیگواهیءِ بابتءَ گپ و ترانے گون ڈاکٹر کمال هان بلوچءَ

کوئٹہءَ هیلته آفیسر ڈاکٹر امیر بخش بلوچءِ بیگواهیءِ بابتءَ گپ و ترانے گون ڈاکٹر کمال هان بلوچءَ

بلوچ نسل کشی میں تیزی لائی گئی ہے ، خلیل بلوچ

بلوچ نسل کشی میں تیزی لائی گئی ہے ، خلیل بلوچ

کچھ کو ترجیج دینا اور دوسروں کو نظر انداز کرنا یو ین کے مقصد پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ حیربیار مری

کچھ کو ترجیج دینا اور دوسروں کو نظر انداز کرنا یو ین کے مقصد پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ حیربیار مری

بلوچستــــانءِ هیروشیمـــا

بلوچستــــانءِ هیروشیمـــا

کراچی کے بلوچ پاکستانی سیاست کی فریب سے خود کو آزاد کریں :حیربیار مری

کراچی کے بلوچ پاکستانی سیاست کی فریب سے خود کو آزاد کریں :حیربیار مری

ﺑﻠﻮﭼﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺀِ ﻧﺎﻣﺪﺍﺭﯾﮟ ﺷﺎﺋﺮ ﺀُ ﮐﻮﺍﺱ ﺟﯽ۔ ﺁﺭ۔ ﻣُﻼ ﺑﯿﺮﺍﻥ ﺑﯿﺘﮓ

ﺑﻠﻮﭼﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺀِ ﻧﺎﻣﺪﺍﺭﯾﮟ ﺷﺎﺋﺮ ﺀُ ﮐﻮﺍﺱ ﺟﯽ۔ ﺁﺭ۔ ﻣُﻼ ﺑﯿﺮﺍﻥ ﺑﯿﺘﮓ

گیبن کیچءَ 13 اپریلءَ 2015 پاکستانی فوجی آپریشنءِ حقیقت

گیبن کیچءَ 13 اپریلءَ 2015 پاکستانی فوجی آپریشنءِ حقیقت

آیاعربستان سعودی بہ منابع طبیعی ومعادنِ بلوچستان چشم دوخته است؟

آیاعربستان سعودی بہ منابع طبیعی ومعادنِ بلوچستان چشم دوخته است؟

پیدا شدن جسد ساجد حسین در رودخانه شهر آپسالا

پیدا شدن جسد ساجد حسین در رودخانه شهر آپسالا

شکست ایران بعنوان یک واحد سیاسی – جغرافیایی بخش دوم

شکست ایران بعنوان یک واحد سیاسی – جغرافیایی بخش دوم