فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے اعلان نامہ میں کہا ہے کہ پاکستان نے 28مئی 1998 میں اپنا ہلاکت خیز ،پرتباہ کن اور گندی بم کا دھماکہ سرزمین بلوچستان کے علاقے چاغی میں کرتے ہوئے بلوچ علاقے کو ہمشہ کے لیے اَلودہ کردیا اور دھماکہ کی وجہ سے علاقے کے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں ،1998 سے بین القوامی ماہر علاقے میں دھماکوں کی تابکاری کا جائزہ لینے پر قابض پاکستان سے اجازت مانگ رہے ہیں لیکن پنجابی ریاستِ پاکستان انکو اجازت نہیں دہے رہا ہے ۔پاکستان کے ایٹم بم سے جہاں بلوچ سرزمین متاثر ہوا ہے اور اس انسان کش بم سے بلوچ ،سندھی اور پشتونوں کو خطرہ لاحق ہے وہاں پاکستان نے پیسوں کی خاطر جوہری پھیلاوُکرکے اس نے جوہری راز باقی ممالک کو بھی دئے جس میں شمالی کوریا اور ایران سرفہرست ہیں ایران کو جوہری ٹیکنالوجی دینے کا اعتراف پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر نے ٹی وی پر خود کیا تھا۔ یہی دہشت گرد ممالک جو آج پوری دنیا کے لیے سردرد بنے ہوئے ہیں ان کا چوہدری پاکستان ہے جو کہ دہشت گردی کا جڑ ہے دنیا ایران اور شمالی کوریا کے پیچھے تو لگا ہوا ہے لیکن دہشت گردوں کی سربراہ ابلیس پاکستان کو کھلا چھوڑا ہوا ہے جس کے جوہری پروگرام کا پاکستانی فوج کے بنائے ہوئے مذہبی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کا خدشات زیادہ ہے کیونکہ پاکستان مذہبی جنونیت کو پروان چڑھانے والی ایک غیر ذمدارملک کے ساتھ ساتھ پیسوں کی خاطر سب کچھ کرنے والا ملک ہے ،پاکستان اور شمالی کوریا جیسے غیرذمدار ممالک کے ہاتھ میں ایٹم بم پوری انسانیت کو نقصان دینے کے مترادف ہے ۔ دوسری جانب پاکستان نے چین کو اپنا شریکار بنایا ہوا ہے اور چین اور پاکستان کی بلوچستان میں کروڑوں کی تعداد میں فوج اور چینی اورپنجابیوں کی آبادکاری کا منصوبہ ہے جو کہ بلوچستان کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے اور بلوچ قوم کو اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کرنے کا گھناؤنا سازش ہے اس لیے فری بلوچستان مومنٹ 28 مئی کو لندن،جرمنی،سویڈن،ناروئے،کینڈا،اور امریکہ سمیت باقی ممالک میں پاکستانی ایٹمی دھماکوں اور چین اور پاکستان کی مقبوضہ بلوچستان میں چینی اور پنجابی آبادکاری کے خلاف احتجاج کرے گی اور فری بلوچستان مومنٹ تمام آزادی پسند اقوام ،انسانی حقوق کے کارکنان
اور نیوکلیئر ہتھیار مخالف گروپ سے التماس کرتا ہے کہ وہ 28مئی کے احتجاج میں شرکت کریں
بر دانش آموزان بلـوچ چه می گـذرد؟ بخش پنجـم
استقلال کوردستان مبارک باد