بلوچ آزادی پسند رہنما اور قائد بلوچ ریپبلکن پارٹی نواب براہمدغ بگٹی نے نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی افواج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کے اغوا کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اب یہ بات بلکل واضح ہوچکی ہے کہ پاکستان کی آرمی محاز پر موجود بلوچ جہد کاروں کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور خواتین کو اٹھانا ری…استی فورسز کی بد ترین شکست کی نشانی ہے انھونے مزید کہا کہ پاکستانی افواج صرف اور صرف نہتے خواتین اور بچوں کو ہی اغوا کر سکتے ہیں اور ان کی قابلیت یہی تک محدود ہے۔ انھونے نے مزید لکھا کہ پاکستانی میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کی خواتین کے اغوا پر مسلسل خاموشی ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے کہ وہ آرمی کے سامنے بی بس ہے اور ان سے سوال نہیں کر سکتے، نواب براہمدغ بگٹی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بلوچ خواتین کے رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں آن کا کہنا تھا کہ بلوچ خواتین کو ٹارچر سیلوں میں بند کر کے انھہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں جاری آپریشن میں پاکستانی افواج نے نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی سے قریب دو سو افراد جو حراست میں لیا ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
حالیہ نصیرآباد میں بلوچ خواتین اور بچوں کی پاکستانی فوج کی جانب سے اغواه کی شدید مذمت کرتا هوں بے – جی پی کے ترجمان انیل بالونی صاحب
ایرانءِ بلــوچ دژمنیـں واکدارانی پنـــدل