کوئٹہ / بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے چند نئے ٹوئیٹ میں بلوچ حریت پسندوں کی کامیاب حکمت عملی سے سی پیک کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ حریت پسندوں نے سی پیک کو مکمل طور پر ناکام کردیا ہے لیکن پاکستان اس کی کامیابی کا ڈھنڈورا پیٹ کر باقی دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے۔بلوچ رہنما نے پاکستانی آرمی چیف کی دورہ آواران پر ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ نے آواران میں بلوچ سرمچاروں کے خاتمے اور سی پیک سڑک تعمیر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ وہ بڑبڑا رہا ہے۔ فوج نے بلوچستان میں اپنا حوصلہ کھو دیا ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ حریت پسندوں نے پاکستانی فوج کو اخلاقی طور پر کچل دیا ہے تو لہٰذا اب یہ روزانہ کی بنیاد پر بلوچ خواتین اور بچوں کیخلاف تعزیری کارروائیاں کرتی ہے۔ عالمی طاقتوں کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچستان میں جاری پاکستانی فوجی بربریت کے حوالے سے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ پچھلے ہفتے پاکستانی فوج نے مشکے کے کوہ اسپیت میں گاؤں والوں کے پینے کے پانی میں زہر ملا کر اسے خراب کیا اور ایک گائے اور 50 بکریاں ساتھ لے گئی۔ اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے۔بلوچ رہنمانے بلوچستان میں جاری پاکستانی مردم شماری کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی مردم شماری مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان کی فوج بلوچستان کی کل آبادی کا دو سے تین فیصد تک کا بھی احاطہ نہیں کر سکا ہے۔ –
بلـــوچ گلزميــــن ءِ انــــداز ءُ سيمســـراں
سفارت کاری ، بلوچ تحریک کی اہم ضرورت – کریمہ بلوچ