Oct10

اعلان نامہ

24 اکتوبر 2010 By admin 3 views
اعلان نامہ

Sunday, October 24, 2010

ہم تمام ذیل بلوچ قوم دوست تنظیمیں، سیاسی جماعتیں جو ایک آزاد بلوچستان کی

جھدوجھد میں شریک، متطفہ طور پرفیصلہ کرتے ھوئے بلوچ قوم پرست رھنما

جناب حیربیارمری کوبین الاقوامی سطح پراپنا نمائیندہ  مقرر کرتے ھیں۔

جناب حیربیارمری

بیرون وطن بلوچستا ن کے نمائندہ کے علاوہ

سیاسی امور کے نگران

 بھی مقرر کیے جاتے ہیں تاکہ

بین الاقوامی

سیاسی اداروں کو بلوچستان کی تاریخ سیاسی اورثقافتی حالات سےباخبررکھ سکیں نیزکاروباری اداروں اورکمپنیوں

کی جغرافیہ ساحل وسائل اور معدنیا ت کے بارے میں آگاہی دیں تاکہ مستقبل میں ان اداروں اور

کمپنیوں کےساتھ اس بابت باھمی دلچسپی کے امورپربات

چیت کریں اور ان بارے میں انھیں آگاھی فراھم کریں۔ ان کی ذمہ داریاں اوردائرہ کاردرج ذیل امور میں تسلیم شدہ ہے ۔یورپی یونین ‘اقوام متحدہ اور دنیا کے تمام جمہوری ممالک کے وزارتخارجہ سے روابط قائم کر کے آزاد بلوچستان کے قومی مفاد اور پالیسیوں کوان

کے سامنے پیش کرنا ۔

بلوچ قوم دوست تنظیموں ‘سیاسی جماعتوں اوربلوچ سول سوئٹی کے ساتھ مل کر آزاد بلوچستان کے قومی مفاد کے پیش نظرتحریک کی پیش رفت سےمتعلق مشاورت اور رہنمائی فراہم کرنا ۔بلوچستان میں جاری ایرانی اور پاکستانی ریاستی دھشتگردی، انسانی حقوق کی

سنگین خلاف ورزیوں اور بلوچ وسائل کی لوٹ مارکا نوٹس لینا اور مہذب دنی

کواوربین الاقوامی اداروں باخبر رکھنا۔

جناب ھیر بیار مری اس بابت بلوچ قومی توقعات پر پورا اتریں گے اور ان کی

جدوجہد آنے والے بلوچ نسل کے لیے خوشی کا پیغام ثابت ہوگی ۔

بلوچ نیشنل موومنٹ

بلوچ ری پبلکن پارٹی

بی ایس او آزاد

بلوچ خواتین پینل

بلوچ بارایسوسی ایشن

بلوچ یونٹی کونسل

بلوچ رائٹس کونسل

انجمن اتحاد مری

بلوچستان 2010/10/24 اکتوبر

admin

Written by admin