بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

  • Friday, April 16, 2010

  • Karachi

    بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاءظفر‏

    کراچی ( پ ر ) نظم و ضبط کی پابندی کے بغیر پارٹی نہیں چل سکتی ‘مجھ سمیت سب کو نظم و ضبط کے اند ر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے ہوںگے ‘من مانی کرنے والے دراصل پارٹی کو نقصان دینا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہاربلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاء ظفر نے یہاں پارٹی ذمہ داراں کےایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ شہید غلام محمد کی شہادت کے بعد پارٹی استحکام بنیادی ترجیح تھی ۔جن علاقوں میں پارٹی کے بنیادی آئینی اداروں کی تشکیل میں کامیابی حاصل ہوئی ہے وہاں پارٹی کی پیش رفت مثالی ہے ۔آئین کے مطابق پارٹی اداروں کی تشکیل اور اداروں کے اندر تقسیم کار کے ذریعے اختیارات میں توازن قائم کیے بغیر پارٹی کو مضبو ط بنانا ممکن نہیں۔من مانی کرنے والے مالی بے ضابطگیوں کا سبب بنتے ہیں اس لیے وہ اداروں کی تشکیل اور ان کو اختیارات کی منتقلی نہیں چاہتے اس طرح کی ذہنیت کی تبدیلی کے لیے تربیت ‘ اصلاح اور احتساب ضروری ہیں جو ذاتیدوستی سے بالاتر رہ کر ہی ممکن ہیں ۔پارٹی معاملات پر گہری نظر ہے کارکنان اپنی تمام تر توجہ قومی مقاصد کی تکمیل پر دیں بی این ایم شہیدغلام محمد کی سوچ اور فکر سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔مخلص ‘نظریاتی اور پارٹی نظم وضبط کے پابند جھد کار پارٹی اثاثہ ہیں وہ جن کمزوریوں کی نشاندہی کریں گے ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

     

  •