بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Occupied Baluchistan 2010/8/27

 بلوچ قوم کے آہنی ارادوں اور غیر مصالحانہ سائنسی طرز جدوجہد کے سامنے قابض فورسز کو بدترین شکست کا سامنا ہے

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان

کوئٹہ(پ ر) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ قوم کے آہنی ارادوں اور غیر مصالحانہ سائنسی طرز جدوجہد کے سامنے قابض فورسز کو بدترین شکست کا سامنا ہے بلوچ فرزندوں کی حراستی شہادت ، ڈرگ مافیا اور بلوچ معاشرے میں اچھوت سمجھے جانے والے افراداور گروہوں کی سرپرستی کرکے قابض اپنے نو آبادیاتی نظام کے کھوکھلے ڈھانچے کو شکست وریخت سے بچانے کی آخری ناکام کوشش کررہی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہاکہ قابض پنجابی فورسز کے پاس اب بھی وقت ہے وہ فی الفور بلوچستان سے اپنے انخلاءکا ٹائم فریم دے کر جیو اور جینے دو کے زریں اصولوں پر عمل کرے دوسری صورت میں اسے رسوائی کا داغ ماتھے پر سجا کر بلوچستان سے اپنا قبضہ ختم کرنا ہوگا کیونکہ بلوچ قوم اپنی قومی آزادی کے حق پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کےلئے تیار نہیں ۔ ترجمان نے شہید رسول بخش مینگل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی شہید رسول بخش مینگل نے بلوچ قوم و وطن کی خاطر ہر قسم کی مصیبتوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کر کے غلامی کی زندگی پر قومی آزادی کےلئے شہید ہونے کو ترجیح دی بلوچ قوم شہید رسول بخش کے فکر و عمل کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اخلاق باختہ دشمن نے جس طرح شہید رسول بخش مینگل کو اذیتیں دے کر شہید کیا اور ان کی میت کی بے حرمتی کی بلوچ قوم اس سے بھی زیادہ خوفناک طریقے سے دشمن کے ریاستی ڈھانچے کو مسمار کرے گی۔ ترجمان نے کراچی سمیت بلوچستان بھر کے زونوں کو تاکید کی کہ شہید رسول بخش مینگل کی برسی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے۔ 31اگست کو تمام زون شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے آشوبی ریفرنس و دیگر تقریبات کا انعقاد کریں جبکہ خضدار زون کے انقلابی جہد کار شہید کی آخری آرام گاہ پر چادر چڑھائیں۔ ترجمان نے واضح کیاکہ شہید رسول بخش مینگل سمیت تمام شہداءکے مشن کوہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔