بلوچ گلزمین ءِ جارچین
 
 وش آتکے
|
|
گوانک ٹیوب
|
لبزانک
|
نبشتانک
|
سرتاک
|
 

Balochistan Sunday, March 10, 2013

بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن
کوئٹہ ( پ ر )بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز مسلح دفاع کے کارندوں کی فائرنگ سے مشکے کے رہائشی دوست محمد ولد لعل محمد شہید ہو گئے مشکے کے علاقے راگھ میں ریاستی اداروں کی سرپرستی میں چلنے والے ڈےتھ اسکوڈ مسلح دفاع کے کارندوں نے ایک دکان پر فائرنگ کر د ی جس سے دکان میں بیٹے دوست محمد ولد لعل محمد اور حضور بخش ولد سائری زخمی ہو گئے جنہیں انتہائی نازک حالت ہسپتال کے جایا گیا جہاں ان کی حالت حراب ہونے کی وجہ سے انہیں کوئٹہ منتقل کےاجارہا تھا کہ راستے میں سوراب کے قریب ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ان کی گاڈی کو نشانہ بنایا جس سے دوست محمد شہید ہو گئے جبکہ گاڈی میں سوار دیگر افراد کوڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اغواہ کر کے اپنے ساتھ لے گئے جن میں ماسٹر زائد ولد غوث بخش، علی اکبر ولد علی محمد،ماسٹر نیک محمد ولد جمل،حمل خان ولد امام بخش، جمل خان ولد اللہ بخش اور شاہ بیگ ولد محمد علی شامل ہیں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری ہے جس کےلئے ڈیتھ اسکوڈز بنا کر انہیں بلوچستان بھر میں وہشت پےلانی کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی خفیہ اداروں نے مختلف ناموں سے ڈیتھ اسکواڈز تشکیل دیئے ہوئے ہیں جن کے زریعے وہ بلوچ فرزندوں کو اغواہ اور شہید کر رہی ہیں۔

ترجمان بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن