بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Karachi Sunday, March 24, 2013

بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن
پ
ریس ریلیز
کراچی (پ ر) بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کردگاپ، کوہستان مری اور خاران میں جاری آپریشن اوربلوچستان میں رےاستی دہشتگردی اور بلوچ نسل کشی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بےنرز اٹھا ئے ہوئے تھے جن پر بلوچستان میںجاری بلوچ نسل کشی،ریاستی دہشتگردی ، بلوچ فرزندوں کو جبری اغواہ اور شہید کرنے اور بلوچستان بھر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرے سے بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز خاران کے علا قے کلان میں ریاستی فورسز علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا جس سے شدید نقصانات کے اطلاعات ہیں اسی تسلسل میں21 مارچ کوریاستی فورسز نے بکتر بند گاڑیوں اور جنگی طیاروں کی مدد سے کردگاپ شہر کا فضائی گہراﺅں کرکے جارحانہ آپریشن شروع کیا گھر گھر تلاشی لینے کے دوران ماسٹر حاجی جمعہ خان ، میر سول خان سرپرہ، ماسٹر رمضان سرپرہ سمیت متعد بلوچ فرزندوں کو فورسز جبری اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا گیا 20 مارچ کو ریاستی فورسز نے کوہستان مری میں جنگی طیاروں کے زریعے سول آبادی پر بمباری کرکے آبادی کو شدید نقصان پہنچایا آپریشن کے دوران حاجی شیر گل بلوچ کو شہد کر دیا گیا

کوہستان مری، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نیوکان، آواران، مشکے،قلات، پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں فوجی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی ، ریاستی دہشتگردی اوربلوچ نسل کشی شدت کے ساتھ جاری ہے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جارہا ہے اور جنگی طیاروں کے ذریعے بمباری کی جارہی ہے جس کے ساتھ ساتھ بلوچ فرزندوں کو اغواءکرکے لاپتہ کرنا اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے میں شدت لائی جاچکی ہے انسانی حقوق کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے لیکن اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی و انسانی حقوق کے اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک امر ہے جسے دیکھتے ہوئے بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ہے بلوچستان کی اس سنگین صورتحال میں اقوام متحدہ اور عالمی و انسانی حقوق کے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے ۔

ترجمان
بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن