کراچی ( پ ر) بلوچ
نیشنل موومنٹ لسبیلہ یونٹ کا جنرل باڈی
اجلاس لیاری ہنکین آرگنائزر کی زیر صدارت
منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کاآغاز قومی
آزادی کے شہیدوں کی یاد میں دو منٹ کی
خاموشی اختیارکرکے کیا گیا ۔ اس کے بعد
سیاسی و تنظیمی ایجنڈوں پر بحث و مباحثہ
ہوا آخر میں لسبیلہ یونٹ کا تین رکنی
آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی ۔اجلاس میں
لیاری ہنکین آرگنائزر نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ موجودہ صورتحال میں قابض ریاست
مقبوضہ بلوچستان میں آزادی پسند رہنماﺅں
اور کارکناں کو اغواءکرکے ان کی مسخ شدہ
لاشیں بلوچ سرزمین کے ویرانوں میں اس لئے
گرارہی ہے تاکہ پنجاب کی پارلیمنٹ پرستوں
کیلئے میدان خالی کرکے راہ ہموار کیا جائے۔
لیاری آرگنائزر نے کہا کہ بلوچ قوم بی ایل
اے،بی ایل ایف اور بی آر اے سے امن و تحفظ
محسوس کرتے ہیں۔ بلوچ سرمچار جہاں کہیں
بھی ہوں بلوچ ان کی سلامتی و کامیابی کے
آرزومند ہیں جبکہ برائی کی پرورش کرنے
والا قبضہ گیر پاکستانی حکمران اور پالیسی
سازبلوچ سرمچاروں اور آزادی پسند وں کی
بدنام کرنے کیلئے شہریوں کو قتل کررہی ہے
س مثبت سچائی اور حقیقت کو چھپانے کے لئے
ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے اپنی طاقت و
دولت کے بل بوتے پر ایسے حالت و واقعات
پیدا کررہی ہے تاکہ بلوچ تحریک آزادی کو
بدنام کرکے غیر موثر کیا جائے مگر ریاست
اپنے اس طرح کے بوسیدہ حربوں میں ناکام
ہوگیا ہے۔بلوچ قومی تحریک آزادی دن بہ دن
طاقت حاصل کرتی جارہی ہے اور لوگوں میں
شعور آگہی بڑھتا جارہا ہے۔