بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

 Pasni Thursday, December 30, 2010

بی این ایم کے سابق صدر اور ممتاز سیاسی رہنما عصا ظفر کو دوران سفر اغوا کر کے لاپتہ کردیا گیا

پسنی (بیورورپورٹ)بی این ایم کے سابق صدر اور ممتاز سیاسی رہنما عصا ظفر کو دوران سفر اغوا کر کے لاپتہ کردیا گیا ۔عصا ظفر کراچی سے ایک مسافر کوچ پر تربت جارہے تھے کہ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گاڑی سے اتار کر لاپتہ کردیا ۔مکران کوسٹل ہائی وے بلوچ سیاسی رہنماﺅں اور آزادی کا نظریہ رکھے والے ہر بلوچ کے لئے انتہائی خطر ناک شاہراہ ثابت ہوگئی ۔ابھی تک ایک درجن سے زائد بلوچوں کو اغواءکر کے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق صدر اور ممتاز سیاسی رہنما عصا ظفر کو گذشتہ دن کوسٹل ہائی وے پر دوران سفر پسنی کے قریب نلینٹ کے مقام پر گاڑی سے اتار کر اغواءکرلیا گیا ۔عصاظفر کے ایک فیملی ممبر نے بتایا ہے کہ عصا ظفر کراچی سے بذریعہ مسافر کوچ تربت جا رہے تھے کہ انہیں کوسٹل ہائی وے پر اغواءکر لیا گیا ۔واضح رہے کہ کوسٹل ہائی وے پر ابھی تک ایک درجن سے زائد بلوچ سیاسی رہنماﺅں سمیت دو صحافیوں کو اغوا کر کے لاپتہ کردیا گیا ہے کوسٹل ہائی وے پر سب سے پہلے ناروے کے باشند ے احسان ارجمندی کو اغواءکر کے لاپتہ کردیا گیا ۔ احمد داد ،لالہ حمید ، نصیر کمالان ، یوسف بلوچ، سمیر بلوچ ، سمیت دو صحافیوں صدیق عیدو اور الیاس نذر شامل ہیں کو بھی کوسٹل ہائی وے پر دوران سفر اغواءکر کے لاپتہ کردیا گیا ہے ۔