بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Sunday, January 16, 2011

سوراپ میں زکریا بلوچ کی شہادت پر اسے خراج تحسین

بلوچ نیشنل موومنٹ

کوئٹہ( پ ر) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سوراپ میں زکریا بلوچ کی شہادت پر اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ مندی کے ساتھ بلوچ فرزندان کی قربانیاں قومی آزادی کے سفر کو سرعت کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں کر چکے ہیں سفاکیت کے تاریخ ساز دور میں جرات بہادری کامظاہرہ بلوچ قوم کی حریت پسندی کی روشن مثال ہے کسی مدد و کمک کے بغیر اپنی آزادی کے لئے کمربستہ قربانی کے جذبے سے سرشار آزادی پسند پارٹیاں یہ ثابت کرچکے ہیں کہ جبر و ظلم کی تاریکی ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی ہے تسلسل کے ساتھ مسخ شدہ لاشوں کے بعد سامراجی قوتوں کے ہم پلہ ریاستی فورسز یہ سمجھ چکے تھے کہ اب وہ اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن بلوچ قومی جدوجہد کی بدولت ریاستی معیشت کی تباہی اور اداروں میں موجود خلفشار اس بات کو عیاں کرنے کے لئے کافی ہے کہ انسانیت کا بے تحاشہ خون ریزی قومی جذبہ کو ابھار کر مزید پختگی کا سبب بن چکا ہے قوم آزادی کے لئے برسرپیکار سیاسی کارکن مزید شعور و آگاہی کی بنیاد پر اپنے عمل میں تیزی لائیں۔