بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Friday, June 20, 2011

Occupied Balochistan

 
بی ایس او آزاد کے مرکزی جوائنٹ سیکریڑی شہید شفیع بلوچ کی قومی آزادی کے لئے خدمات و قربانی قابل فخر ہیں- بی این ایم
 
کوئٹہ (پ ر) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایس او آزاد کے مرکزی جوائنٹ سیکریڑی شہید شفیع بلوچ کی قومی آزادی کے لئے خدمات و قربانی قابل فخر ہےں بی این ایم پچیس جون کو بلو چستان بھر میں بی ایس او آزاد کی کال پر ہڑتال اور مظاہروں کی بھرپور حمایت کرتی ہے بلوچ عوام اور تنظیمی کارکن ہڑتال میں بھورپور حصہ لیں انہوں کہا کہ بلوچ قومی تحریک نے قومی آزادی کی جنگ اور دیشتگری کے فرق کو واضح کردیا ہے ریاست اپنی مشینری اور اداروں کے ذریعے لوگوں میں خوف و حوف و ہراس پھیلاکر اپنے استعماری عزائم کو پورا کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے بلوچ تحریک آزادی نے اپنے جدوجہد کے ذریعے قابض ریاست کو بری طرح مفلوج و توڑ پھوڑ کا شکار بنادیا ہے اب اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کے قابل بھی نہیں ہے کچھ عالمی قوتیں پاکستان کو فوجی طور پر سہارا دئے ہوئے ہیں بیررونی بیساکھیوں کے سہارے کھڑا رہنا پاکستان کیلئے دیر پا نہیں رہ سکتا قابض کی مدد کرنے والی کچھ عالمی طاقتیں بلوچستان عوام کی طرف سے دیواروں پر لکھے گئے شعار پڑھ کر سبق حاصل کریں قومی آزادی کے بغیر بلوچستان متعلق کسی بھی قسم کی سیاسی ، فوجی، و معاشی منصوبہ بندی یا معاہدے بد نیتی پر مبنی ہیں اور پاکستان جیسے پیدائشی دہشتگرد ریاست کی حمایت و مددکرنا اور تکنیکی رہنمائی کرنا دہشتگردی اور انسان کشی کے مترادف ہے ۔