یواین
او ٹیم کی بلوچستان آمد،مزید 6 مری بلوچوں کی لاشیں برآمد، 14
لاپتہ کردیئے گئے: بلوچ نیشنل وائس
کوئٹہ: بلوچ نیشنل وائس کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام
متحدہ کی جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کرنے والی ورکنگ گروپ کی
بلوچستان آمد کی اعلان کے ساتھ ہی مزید 6
مری بلوچوں کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئی ہیں جبکہ
8 کو اغواء کرکے نامعلوم مقام
پر منتقل کردیا گیا انہوں نے کہا جمعہ کی صبح بارکھان ایف سی جیک
پوسٹ میں موجودہ ایف سی اہلکاروں نے مری علاقے سے بارکھان شہر میں
داخل ہونے والی تمام روٹ گاڑیوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر ان میں
سوار 14 افراد کو اتار کر
اپنے ساتھ لے گئے مزکورہ تمام افراد کا تعلق مری قبیلے سے ہے ان
اغوء شدہ گان میں
جلال خان ولد کہور خان مری
دین علی ولد شاہ بیگ مری
لعل خان ولد پیربخش مری
میر خان ولد پیر بخش مری
قادربخش ولددادعلی مری
ہوتک ولد کمال خان مری
بجار ولد گل محمد مری
رسول خان ولد دوستین مری
خدائیداد ولد گہور خان مری
شمبو ولد داد محمد مری
لالا ولد جان محمد مری
لعل جان فتح خان مری
علی گل ولد محمد مری
شیر جان
ولد پیر ھان مری شامل ایف سی کے ہاتھوں اغواء ہونے والے لوگوں میں چودہ
سالہ جوانوں سے لیکر ستر سالہ بزرگ شامل ہیں بغیر کسی جواز کے اتنی
بڑی تعداد میں لوگوں کے اغواء کی خبر نے مری قبیلے میں تشویش کی
لہر دوڑادی تھی کہ نماز ظہر کے وقت مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ
بارکھان کے علاقے ناہڑ کوٹ کے قریب ایک برساتی نالے میں چھ افراد
کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں پڑی ہوئی ہیں جو کہ کپڑوں اور
جوتوں سے مری بلوچ نظر آرہے ہیں لاشیں ملنے کی خبر سنتے ہی مری
قبیلے کے درجن بھر افراد ناہڑکوٹ پہنچ گئے اور انہوں نے تمام چھ
لاشوں کی شناخت جلال خان ولد کہور خان مری
دین علی ولد شاہ بیگ مری
لعل خان ولد پیربخش مری
میر خان ولد پیربخش مری
قادربخش ولد داد علی مری
ہوتک خان مری ولد کمال خان کے ناموں سے کرلی تمام افراد کے سروں پر کئی کئی گولیاں
ماری گئی تھیں اور ہاتھ، پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے ان میں دو
افراد کی آنکھوں پر گولیاں چلا کر ان کی آنکھیں نکالی گئی تھیں
ناہڑکوٹ کےک قریب وجوار میں آباد لوگوں نے بتایا کہ تقریبا ایک بجے
کے قریب ایف سی کی چار گاڑیاں غیر متوقع طور پر ہمارے علاقے میں
آئے جس برساتی نالے پر لاشیں دیکھی گئی ہیں ایف سی کی دو گاڑیاں
چند لمحوں کے لیے مزکورہ جگہ ٹھہرے مگر مزید وقت ضائع کیے بغیر
چاروں گاڑیاں واپس چلے گئے جب ایف سی کی گاڑیاں واپس ہونے کے بعدہم
یہاں پہنچے تو تمام لوگوں کی لاشیں بکھری پڑی تھیں اور ان میں تازہ
خون بہہ رہا تھا لاشوں کو دیکھ کر ہم نے اپنے طور پر لوگوں کی
اطلاع پہنچائی ناہڑ کوٹ کے قریب سے جن چھ اافراد کی لاشیں برآمد
ہوئی ہیں مذکورہ تمام لوگوں کی آج جمعہ ہی کی صبح کو بارکھان ایف
سی چیک پوسٹ میں موجود اہکافروں نے اتار کر غائب کیا تھا جبکہ ان
کے ساتھ اغواء ہونے والے دیگر آٹھ افراد اب تک لاپتہ ہیں بلوچ
نیشنل وائس نے کہا کہ یو این وفد کی آمد کے موقع پر پاکستانی فوج،
ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے بلوچ اسیران کی مزید
لاشیں پھینکنے اور لوگوں کے اغواء کا مقصد یون این ٹیم کو چیلنج
دینا ہے اور پاکستانی ادارے یو این ورکنگ گروپ کو یہ باور کرانے کی
کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے قوانین
وآئین سے مبرا ہے اور وہ بلوچستان میں جو کچھ کرنا چاہیں دنیا کا
کوئی بھی طاقت انہیں روک نہیں سکتی یو این وفد کی آمد کے موقع پر
بلوچ فرزندوں کے اغواء اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا مقصد بلوچ
لاپتہ اسیران کے خاندانوں کو خوفزدہ کرکے یو این وفد کے سامنے اصل
حقائق بتانے سے روکنے کی ناکام کوشش ہے یونائیٹڈ نیشن پاکستانی
اداروں کے ان وحشیانہ وسفاکانہ حرکات کا نوٹس لیکر پاکستان کے خلاف
فوری ایکشن لیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ادارے اقوام متحدہ کے
ورکنگ گروپ کو اپنی روایتی دروغ گوئی اور شاطرانہ چالوں سے گمراہ
کرنے کی پوری کوشش کررہے مگر ہمیں امید ہے کہ یو این کی ورکنگ گروپ
زمینی حقائق کا ادراک رکھتے ہوئے بلوچ قومی مسئلے کے مستقل حل
کیلیے اپنا کردار ادا کرے گی۔