بلوچ گلزمین ءِ جارچین
 
 وش آتکے
|
|
گوانک ٹیوب
|
لبزانک
|
نبشتانک
|
سرتاک
|
 

میڈیا بائیکاٹ الیکشن میں سرگرم پاکستانی گماشتوں کیلے رکاوٹ کا سبب ہے، بی ایس او آزاد


کوئٹہ ( پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ عوام کی جانب سے میڈیابائیکاٹ کی حمایت سے پاکستانی گماشتوں کی الیکشن مہم کی ناکامی واضح ہو چکی ہے جس کا وہ خود اعتراف کر رہے ہیں بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے میڈیا بائیکاٹ سے نیشنل پارٹی ، بی این پی مینگل ، بی این پی عوامی سمیت الیکشن میں سرگرم پاکستانی گماشتوں کی الیکشن کے ذریعے تحریک آزادی کے خلاف رکاوٹ ثابت ہونے کے کوششوں کو ناکامی کا شکار کر دیا ہے تحریک آزادی کے خلاف پاکستانی پارلیمانی الیکشن میں سر گرم پاکستان کے گماشتے ڈاکٹر مالک اور ان کے ہمنواء میڈیا کی گماشتگی اور تحریک آزادی کے خلاف پاکستانی میڈیا کے کردار کو سیاسی تعلیم کا ذریعہ قرار دے کر میڈیا بائیکاٹ کی شکل میں الیکشن کو درپیش رکاوٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اورمیڈیا کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے بلوچ عوام کو تحریک آزادی سے دور کر کے ان کی توجہ الیکشن اور مراعات کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیشنل پارٹی ، بی این پی مینگل ، بی این پی عوامی سمیت پاکستان کے گماشتوں کا واحد نصب العین بلوچ سرزمین پر پاکستانی قبضہ گیر پنجوں کو مزید مضبوطی سے کس کر اپنے آقا پاکستان کیلئے بلوچ عوام کی صورت میں بلوچ قومی وسائل کی لو ٹ مار کے راستے میں حائل رکاوٹ کو دور کرنا ہے جد و جہد آزادی آج اس مرحلے پر پہنچ چکی ہے جہا ں پاکستان کے قبضہ گیر ادارے اور ان سے وابستہ گماشتہ کردار بے نقاب ہو چکے ہیں بلو چ عوام تحریک آزادی میں جہد مسلسل اورتاریخی چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے سیاسی اور نظریاتی طور پر باشعور ہو چکی ہے اور ڈکٹر مالک ، اختر مینگل جیسے گماشتہ کرد اروں کو بلوچ قوم کی آزادی کی خاطر بلوچ فرزندوں کے تکالیف اور شہادتوں کو استعمال کر کے قبضہ گیر کے ایوانوں تک پہنچنے نہیں دیگی الیکشن کے قریب آنے کے ساتھ پاکستانی گماشتوں کی گہما گہمی اورپر وپیگنڈے کے باوجود بلوچ عوام کی جانب سے بی این ایف کی میڈیا بائیکاٹ کی کال پر اعتماد اور حمایت سے ان گماشتوں کی غیر مقبولیت واضح ہو چکی ہے

2013-04-11