بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Occupied Balochistan
Tuesday, February 01, 2011

 

 

 

 کوئٹہ ( پ ر )بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کالونیل فکر کے سیاسی لیڈر ، دانشور یہ باور کرارہے ہیں کہ بلوچ قبائلی سماج ہے اسی وجہ سے آزاد نہیں ہوسکتا اس طرح کا غیر منطقی ذہن سازی نوآبادیاتی ذہن کے پروردہ لوگ کررہے ہیں شاید یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ امریکہ کے کئی ممالک آزادی کے وقت ایسے ہی حالات سے دوچار تھے مراکش میں آزادی کے وقت صرف 21 ڈاکٹر تھے بلوچ قوم کینئے تقاضوں سے ہم آہنگ جدجہد سے گھبرا نے والے ایک پرانے منصوبے کا نئے سرے سے تجربہ کررہے ہیں قبضہ گیر کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کے مقبوضہ سرزمین کے اقوام کو پسماندہ ، نااہل ثابت کرکے قبضہ کو برقرار رکھے لوگوں کو حتّی الکوشش سیاسی و علمی طور پر پیچھے رکھا جائے تاکہ جواز پیداکرکے قبضہ کو برقرار رکھا جائے اور سرزمین کے وسائل، عوام کے ذہنوں اور ان کی محنت کو لوٹا جاسکے ۔اس لئے پاکستان بلوچ قوم کو پسماندہ اور اناہل رکھنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے اور عوامی اپروچ کی قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی نشوونما کی رفتار کو روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ ڈیرہ بگٹی میں قومی جذبہ سے سرشار رسول بخش ، اس کا بیٹا ،بیٹی اور رمضان لانگو کی قربانیاں اب ایسے کالونیل حربوں سے کامیاب نہیں ہوسکتے ھیں ۔