- کوئٹہ ( پ ر) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے حامد بلوچ ، لال خان ، میر احمد سمالانی اور دیگرشہداءکو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی تحریک میں بلوچ فرزندوں کے ٹپکے ہوئے خون انقلاب اور آزادی کا فلسفہ درخشاں بناکر فلسفہ قربانی کو زندہ رکھے گا۔ شہید حامد بلوچ بی این ایم بسیمہ زون کے سابق آرگنائزر تھے جسے نومبر2010 ءکو بسیمہ سے ریاستی فورسز نے اغواءکرکے لاپتہ کردیا تھا۔ تین ماہ ریاستی شکنجے میں رکھ کران کوشہید کرکے جسد خاکی خضدار میں پھینک دی ہے۔ بلوچ سرزمین پر ایک نئے معاشی و سیاسی نظام کی تشکیل کی جدوجہد میں قابض و استحصالی طاقت کے خلاف بلوچ فرزندوں کی قربانیاں لازوال ہیں جو نہ صرف بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں بلکہ پاکستانی جغرافیا میں قید دیگر اقوام کےلئے بھی قابل تقلید ومشعل راہ ہیں کچھ بعید نہیں بلوچستان سے برائی کے محور پاکستانی لوٹ مار، دھوکہ دہی ، انسانیت دشمنی پر مبنی نظام کا خاتمہ ہوجائےگا۔