بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Posted Dec 29/2009

بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پربلوچستان بھرمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

تر بت (پ ر) وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اور کابینہ کے دیگر اراکین کی بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر آمد کے خلاف بلوچ قوم دوست آزادی پسند جماعتوں کے اتحاد بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پربلوچستان بھر کی طرح تربت پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بیزنر اور پلے اُٹھارکھے تھے جن میں مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین سے بلوچ نیشنل فرنٹ کے رہنماﺅں بی این ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قاضی داد محمد بلوچ ‘بی ایس او آزاد کے زونل آرگنائزر سلام سنجر بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے احتجاج کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ ہم این ایف سی ایوارڈ اور نام نہاد آغاز حقوق بلوچستان پیکج میں کسی ترمیم کے خواہاں او ر مراعات کا مطالبہ کررہے ہیں بلکہ یہ ہماری مقبوضہ سر زمین پر قابض حکمرانوں کی آمد کے خلاف بلوچ قوم کی نفرت کا اظہار ہے جوکہ مشرف رجیم کے مظالم کے بعد ایک مضبوط روایت بن گئی ہے اگر قابض حکمرانوں کے حِس زندہ ہیں تووہ واضح طورپر محسوس کرسکتے ہیں کہ بلوچ قوم اُن کے بہکاوے میں آنے والی نہیں اور نہ ہی اپنی سر زمین پر غیروں کے قبضے کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہے ۔انہوںنے بی این ایف کے ہڑتال کی حمایت کرنے پر تاجران کا شکریہ اداکرنے کے ساتھ ساتھ بلوچ قوم کی آوازاُجاگرکرنے میں صحافیوںکے کردار کو سراہا۔