بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

 Posted 19/12/2009

ملیر صدیق گوٹھ پر حملے کے ردعمل میں کراچی اور بلوچستان کے بلوچوں کا موثر جواب نہ دینا افسوس ناک ہوگا. بلوچ نیشنل موومنٹ 

گوادر ( پ ر ) ملیر صدیق گوٹھ پر حملے کے ردعمل میں کراچی اور بلوچستان کے بلوچوں کاموثر جواب نہ دیناافسوس ناک ہوگا ‘ مل کر مقابلہ نہ کیا تو ملیر صدیق میتگ میں رونما ہونے وا لےممکنہ سانحے کی ذمہ داری ہم پر بھی ہوگی ‘کراچی کے بلوچ خودکو پی پی پی کے جانبازوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے ایم کیوایم اوردیگر بلوچ دشمن قوتوں سے مقابلے کے لیے موثر اور سنجیدہ اقدام کریں ۔ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قاضی داد محمد نے ملیر صدیق گوٹھ پر ایم کیوایم کے غنڈوں کے حملے کے ردعمل میں کیا۔انہوںنے کہاکہ بلوچ محض روحانی تسکین کے حدتک کراچی کو اپنا شہر کہنے کی بجائے عملاًثابت کریں کہ اب بھی وہ کراچی میں عزت اور وقار کے ساتھ جینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ملیر صدیق میتگ اور حسن لشکری ویلیج پر حملے جیسے واقعات اس احساس کوپختہ کرتے ہیں کہ اس ریاستی بندوبست میں بلوچ چاہئے پی پی کا ووٹر ہو یا مسلم لیگ کا ‘ریاست کا اپنا پیدہ کردہ غنڈہ یا پھرنظریاتی قوم دوست اس کے ساتھ دشمنوںجیساہی سلوک کیاجائے گا۔ان اقدام کے خلاف بلوچ کا جواب بھی مشترکہ ہوناچاہئےریاست کی طرف سے بلوچ نسل کشی کی رفتار میں تیزی مسلح جدوجہد کی اہمیت اُجاگر کرتاہے ۔کراچی میں رہنے والے بلوچ سیاسی قائدین کے لیے اس سے بڑھ کر آزمائش نہیں کہ وہ زندہ با داور مردہ بادکی سیاست سے نکل کر عملی میدان میں آئیں اور کراچی کے شہری نظام کو متاثر کرنے والی اپنی قوت کو متحرک کرتے ہوئے ریاست کو اپنے پروردہ غنڈوں کو لگام دینے پر مجبور کریں ۔اگر بلوچوں نے ایم کیوایم کے خوف کو خود پرحاوی ہونے دیا تو کراچی بدر ہونا اُن کا مقدر ٹہرے گا اپنی ذمہ داریوں میں دیگر علاقوں کے بلوچوں کو شریک کرنے سے پہلے اُنہیں اپنی یکجہتی ثابت کرنی ہوگی ۔پریس کلب کے سامنے ایم کیوایم کے خلاف نعرے بازی سے کچھ نہیں ملنے وا لا پاکستانی میڈیا اسی آواز کواُجاگر کرئے گا جو پنجابی اور مہاجر شاﺅنزم کے مفاد میں ہوجس کو وہ پاکستان کا قومی مفادکہہ کر اپنی صحافتی بد دیانتی کوجواز فراہم کرتے ہیں ۔

Report from Saddique Village attack By MQM 19/12/2009

A government allied party accused of attacking native Baloch settlement in Karachi

Operation On Innocent Baloch People Of Karachi