Posted dec 30/2009
پپپلز پارٹی کے کارکنوں کا گوادر پریس کلب کے سامنے
احتجاجی مظاہرہ
گوادر(بےورورپورٹ)
پپلز پارٹی کے کارکنوں کا گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مکران ڈویژن کے کوارڈینیٹر شئے ظفر نے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں کو دورے وزیراعظم پر نظر
انداز کیا گیا پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے جب پارٹی کارکن گیٹ پر
پہنچے تو سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے نہیں ضلعی انتظامیہ
نے ہمیں بیوقو ف بنایا وزیراعظم سے ملاقات کرنی نہیں دیا گیا اور
وزیراعلیٰ نے ہمیں نظر انداز کیا جس سے پارٹی کارکنوں میں سخت
مایوسی پہل گئی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کیا
جارہا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے صدر پاکستان سے اپیل کی کہ
زمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کریں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان
کے خلاف شدید نعرے بازی کی
 |