بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Manday, February 15, 2010

BNM: تھائی لینڈ میں منعقد کیے جانے والے بلوچستان انٹرنیشنل کانفرنس کے مقاصد واضح نہیں‏

 

کوئٹہ ( پ ر ) تھائی لینڈ میں منعقد کیے جانے والے بلوچستان انٹرنیشنل کانفرنس کے مقاصد واضح نہیںاس لیے بی این ایم کے نمائندے شر کت نہیں کریں گے ‘ کانفرنس سے متعلق حقیقی بلوچ قوم دوست جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینے سے منتظمین کی نیت پر شک ہے ‘ کانفرنس میںانہی لوگوںکو نمائندگی دی جارہی ہے جنہوں نے جنیوامیں بلوچ قومی تحریک کے بارے میں ابہام پید اکیا تھا‘ ہم خیال آزادی پسند قوتوں سے بھی لا تعلق رہنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائمقام صدر عصاظفر نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے بلوچستان انٹر نیشنل کانفرنس کو مسترد کرتے ہوئے کیاہے ۔انہوںنے کہا ہے کہ بیرون وطن مقیم بلوچوں سے کا فی امیدیں وابستہ ہیں اگر وہ بیرون وطن بلوچ قوم کے سفیر کا کردار اداکرنا چاہتے ہیں تواپنی ذات کو نمایاں کرنے کی بجائے حقیقی قوم دوست جماعتوںکو اعتماد میں لے کر کام کریں تاکہ کسی قسم کے ابہام کی گنجائش نہ رہے ۔ آزادی پسند قوم دوست جماعتوں کے جھدکاروں کی شہادتوں اور عظیم قربانیوں کی وجہ سے بلوچ قومی تحریک عالمی سطح پر متعارف ہوئی ہے ان جماعتوں کو نظر انداز کر کے بلوچ قومی تحریک سے وابستگی کا دعویٰ کرناجھوٹ اور منافقت ہے ۔ بیرو ن وطن رہنے والے کچھ حلقے شہداءاور لاپتہ بلوچ رہنماءکی تصاویر اور ویڈیوز گرافکس ڈیزائن میں استعمال کر کے لوگوں کے جذبات کو تسکین پہنچانے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں لیکن شہداءکے عمل کو جارے رکھنے والے جھد کاروں کو اس وقت تک حقیر نظر سے دیکھا جاتا جب تک اُن کی شہادت نہیں ہوتی یا انہیں اغواءکر کے غائب نہیں کیا جاتایہ دہرا معیار قابل ستائش نہیں بلکہ اصلاح طلب ہے ۔واضح کرتے ہیں کہ بلوچ قومی تحریک کی نمائندگی کا حق صرف انہی تنظیموں کو حاصل ہے جو تحریک کے روح رواں کا کردار اداکرتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کے عملی جدوجہد میں شامل ہیں اور انہیں کام کرتے ہوئے بلوچستان میں دیکھا جاسکتا ہے ۔کاغذی ‘الیکڑونک ‘ جعلی اور نمائشی لوگوں کو تحریک کے نام پر سوداگری کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔بیرون وطن مقیم بلوچ آزادی پسند جماعتوں کے جھدکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر متعلقہ لوگوں کو بلوچ تحریک کانام استعمال کر نے سے ہر ممکن روکنے کی کوشش کریں ۔