بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Thursday, February 25, 2010

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی لاہور کے نمائندوں کی انسانی حقوق کمیشن کے وفد سے ملاقات

 پریس ریلیز/ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی لاہور کے نمائندوں نے بروز منگل کو انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں سے انکے دفتر میںایک ملاقات کی، جس میں پنجاب میں بلوچ طلبا پر مسلم لیگ کی اسٹوڈنٹس ونگ (ایم ایس ایف) کی جانب سے ہونے والے حملوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔بلوچ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے ان کو بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے فورس کی چھاﺅنیوں میں تبدیل کر دیئے کہے ہیں جن میں آئے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے اور بلوچ طلبا کو مختلف طریقوں سے ذہنی سے ٹارچر کیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے بیشتر بلوچ طلبا بیرون بلوچستان، پنجاب میں تعلیم کے حصول کے لئے آئے ہوئے ہیں لیکن تعلیم دشمن عناصر یہاں بھی بلوچ طلبا کی تعلیم کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ آئے روز بلوچ طلبا کو دھمکی دی جاتی ہےکہ وہ پنجاب سے اپنا تعلیمی سلسلہ بند کرکے نکل جائیں۔ جس پر انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے نمائندوں نے اس صورتحال پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بلوچ طلبا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں جلد از جلد عملی کاروائی لیتے ہوئے اس کا سدباب کریں گے۔