Monday, March 21, 2011
بی ایس او کے سابق چیئر مین حمید شاہین نے عسکری میدان میں اپنا کردار ادا کرکے جس بہادری سے نوآبادکار فورسز کے خلاف لڑتے ہوئے دشمن کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا
|
|
بلوچ گلزمین ءِ جارچین |
|
وش آتکے |
| |
| | گوانک ٹیوب | | | لبزانک | | | نبشتانک | | | سرتاک |
| |
Monday, March 21, 2011 بی ایس او کے سابق چیئر مین حمید شاہین نے عسکری میدان میں اپنا کردار ادا کرکے جس بہادری سے نوآبادکار فورسز کے خلاف لڑتے ہوئے دشمن کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا
کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ قومی جہد آزادی میں بلوچ قوم کو غلامی کے خلاف سیاسی میدان میں کردار اداکرنے کے بعد بی ایس او کے سابق چیئر مین حمید شاہین نے عسکری میدان میں اپنا کردار ادا کرکے جس بہادری سے نوآبادکار فورسز کے خلاف لڑتے ہوئے دشمن کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا وہ بلوچ قومی انقلاب کی قربانیوں کا تسلسل ہے آغا محمود احمدزئی اور شیر زمان کرد سمیت دوسرے فرزندان وطن اپنے لہو سے سرزمین کی آبیاری کررہے ہیں ٹپکتے ہوئے لہوکی ہربوند کے ساتھ قومی جذبہ آزادی سے سرشار ہزاروں فرزند جنم لے رہے ہیں جن کی جدوجہد و قربانیوں کی بدولت بلوچ قومی آزادی کی عظیم منزل تک سفر میں کامیابی و کامرانی کے ساتھ اپنا تاریخی کردار ادا کررہاہے ۔تاریخ میں چرچ سے لیکر بادشاہوں کی سفاکیت کے خلاف پوری دنیا میں اپنے وطن سے محبت کرتے ہوئے کروڑوں انسانوں نے اپنی لہو سے جو تاریخ رقم کی ہے اور قربانیوں نے ہی کئی اقوام کو انسانی آزادی کے عظیم مرتبے پر فائز کیا ہے۔ آج بلوچ قوم بھی اپنی آزادی کی خاطر قربانیوں کی اسی تاریخ کو دہرارہی ہے یقیناً غلامی کا گھٹا ٹوپ اندھیرا آزادی کی روشنی سے منور ہوگا، ترجمان کہا بی این ایم کے تمام زون بی این ایف شیڈول کے مطابق 22اور 27مارچ کو ہڑتال اور ریلی
کو کامیاب بنائیں۔ |
|||||