بلوچ گلزمین ءِ جارچین
وش آتکے
|
Download Balochi Font and view Balochi text uniquely
|
گوانک ٹیوب
|
لبزانک
|
نبشتانک
|
سرتاک
|
London
Sunday, March 03, 2013
انٹرنیشنل
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 27 مارچ کو جبری الحاق کے خلاف لندن میں اِجلاس منعقد کر نے کا اعلان
لندن (پ ر) IVBMPاور ICAD کی جانب سے لندن میں آگاہی مہم کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیاجاہیگا۔ انٹرنیشنل کمیٹی اگینسٹ ڈساپیرینسزاور انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جا نب سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے 16 مارچ کو لند ن ٹرافلگر اسکواہر پر بلوچ گمشدہ افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور بلوچستان میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جاہیگا۔
IVBMP کی جانب سے 27 مارچ 2013کو بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے خلاف ایک اِجلاس کا انعقاد پولش آرٹس اینڈ کلچرل سنٹر لندن میں کیا جاہیگا ۔
30مارچ 2013کو IVBMP اور ICADکی جانب سے ایک ریلی پاکستانی ایمبیسی سے وزیر اعظم برطانیہ کے سرکاری رہائش گاہ تک نکالی جاہیگی ۔ اس رےلی کا مقصد بلوچستان میں ریاست کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنا ، گمشدہ بلوچوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی او ربلوچستان پر پاکستانی اور ایرانی قبضہ کے خلاف ہوگا۔
ترجمان نے آخر میں میڈیا نمائندگان ، انسانی حقوق کی تنظیموں ، انسانی حقوق کے کارکنوںاور لندن میں مقیم تمام بلوچوں سے درخواست کی کہ وہ بلوچستان میں پاکستا ن اورایران کی جانب سے بلوچ نسل کشی کے خلاف اپنی شرکت یقینی بنا کر آگاہی مہم کو کامبیاب بنائیں ۔