بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

London Saturday, March 30, 2013

لندن(پ ر) آئی وی ایم پی اور آئی کیڈ کی بلوچستان متعلق دوماھی آگاہی مہم کے اختتام پر لندن میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا
ریلی پاکستا نی ایمبسی سے شروع ہوکر مختلف شاہراﺅں سے گزتی ہوئی برطانوی وزیراعظم کے سرکاری رہائش گاہ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاہ نے ہاتھوں میںr Banneاور Placard اٹھائے ہوے تھے جن میں گمشدہ بلوچوں اور بلوچ شھدا ءکی تصاویر سمیت بلوچستان کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاہ نے پاکستانی ایمبےسی کے سامنے پاکستان کے خلاف اور بلوچستان کی آزادی کے حق میں بھر پورنارے بازے کی ریلی پورے راستے میں آزادبلوچستان کے حق میںاورگمشدہ بلوچوں کی بازیابی سمیت بلوچستان میں سنگین انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کےخلاف بھرپور نعرے بازی کرتے رہے۔
ریلی میں بلوچ آزادی پسند رہنما ءحیربیار مری نے شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلوچستان پر پاکستان نے 1948 میںقبضہ کیا تب سے لے کر آج تک قبضہ گیرپاکستانی فوج مسلسل انسانی حقوق کی بے جا پامالیاں کر رہی ہے بلوچ قوم ہمیشہ سے پاکستانی قبضہ گیریت سے انکاری رہی ہیںاور اپنے وساطت کے مطابق قبضہ گیر پاکستان اور ایران کے خلاف جدوجہد کرتی آرہی ہے انہوںنے مزید کہا کہ پچھلے ایک عشرے میں14000ہزار سے ذائدبلوچوں کو پاکستانی افواج نے جبراً لاپتہ کرکے اپنی عقوبت خانوں میں پابندِ سلاسل کرکے اذیت ناک مرحلوں سے گزار رہے ہیں پچھلے تین سالوں میں سات سو کے قریب بلوچ فرزندوں کوٹارچر سیلوں میں وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کرکے ان کی لاشوں کو ویرانوںمیں پھینک دیا گیا ہے آج یہ ریلی ان تمام انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے بلوچ رہنما نے میڈیا نمائندوں سے پاکستانی انتخابات کے بارے میں کہا کہ ہمیں پاکستانی الیکشن سے کوئی سروکار نہیں اورقبضہ گیر کی پارلیمنٹ قبضہ گیریت کومزید مستحکم کر نے کا ایک حربہ ہے جو بلوچ اس پاکستانی انتخابات کاحصہ بن رہے ہیں وہ قبضہ گیریت کو مزیددوام بخش رہے ہیںانہوںنے کہا کہ بلوچ قوم پاکستانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے گریزکریںاور اس عمل کا مکمل بائیکاٹ کریں کیونکہ قبضہ گیر کے الیکشن اور ووٹ قبضہ گیریت کو طول دےنے کے مترادف ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی وی بی ایم پی کے رکن فیض بلوچ نے کہاکہ پاکستان نے بزورِ شمشیر 1948 میں بلوچستان پر قبضہ کرکے بلوچ سائل وسائل کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ بلوچ قومی شناخت کو ختم کرنے کے درپے ہے اور آج بلوچ قوم اغیا ر کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے جدوجہد پر کمر بستہ ہیںاور اسی جدوجہد کی وجہ سے کہی نوجوانوں نے اپنی زندگیاں تیاگ دی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں بلوچ پاکستانی ٹارچرسیلوں میں پاکستانی بربریت ظلم جبر اور فرعونیت کا نشانہ بن رہے ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالیاں بلوچستان میں ہورئی ہیں اور اسی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تقریباً گزشتہ تین سال سے احتجاج کررہی ہے اور آج بھی آئی وی ایم پی کی یہ ریلی پاکستانی ظلم جبر زوراکی اور بے دریغ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ہے ریلی کا مقصد دنیامیں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بلوچستان پر ہونے والے انسانی حقوق کی پامالیوں کےخلاف آگائی دینا ہے انہوںنے Non State Actorsانسانی حقوق کے علمبرداروں اور بین الاقوامی دنیا سے اپیل کی کہ وہ کوسووہ ایسٹ تیمور اور ڈارفر کی طرح بلوچستان میں مداخلت کر کے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکھنے میں کردار ادا کریں۔
ریلی کے شرکاہ سے آئی کیڈ کی رہنما ایلن نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کی یہ ریلی بلوچستان میں جری طور پر گمشدہ ہونے والے بلوچوں کے ؒخاندانوں سے اظہار یکجہتی بلوچستان پر پاکستانی اور ایرانی قبضہ گیریت اور بلوچستان میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہے انہوں نے کہا ہم بلوچستان ،کردستان ،تامل ایلم ، اور دنیا میں کسی بھی ممالک میں جبری گمشدگیوںکو روکھنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں مداخلت کر کے بلوچستان کے لوگوںکی بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیںاور بلوچستان کی آزاد حیثیت کو تسلیم کریں۔
ریلی سے Nation without States کے رہنما گراہم ولیمز نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آئی وی بی ایم پی اور آئی کیڈکی ریلی میں بلوچ عوام کے ساتھ اظہار ہکجہتی کے لئے شریک ہوے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بلوچ سمیت دنیا میں جہاں بھی محکوم اقوام ہیں ان کی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔
Nations Without States کی رہنما ڈورس جونز نے اپنے تقریر میں کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج نے ہزاروں بے گناہ بلوچوں کا قتل صرف اس لئے کیا کہ وہ اپنی بنیا دی انسانی حقوق آزادی کے لئے جدو جہد کر رہے تھے انہوں نے کہا بلوچستان میں پاکستانی
اداروں کی جانب سے لوگوںکو اغوا کرکے تشدد کے بعد قتل کرنے جیسے سنگین مسائل پراقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں کی خاموشی حیران کن ہے ۔
ُکُرد آزادی پسندرہنما ڈاکٹر جواد ملاَ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے بلوچستان اور کردستان پر قبضہ کر کے ان کو ٹکڑوں میں بانٹ کر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے انہوں نے کہا ہمیں چاہیے کہ ہم بلوچستان کردستان اور دنیا میں تمام محکوم اقوام کی آزادی کے لئے یک مُشت ہوکر جدو جہد کریں تاکہ ہم اپنی منزل کو جلد ازجلد حاصل کر سکیں انہوںنے کامیاب ریلی پر آئی وی بی ایم پی اور آئی کیڈ کومبارکباد پیش کی۔
تامل ایلم کے ایکٹیوسٹ یوگا لِنگم یوگی نے شرکاہ سے خطاب کر تے ہوے کہا کہ سری لنکا نے تامل ایلم میںتامل لوگوں کے ساتھ اسی طرح سے نسل کشی کی جس کو آج بلوچستان میںپاکستانی افواج کی جانب سے دورایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان سری لنکا اورتمام قابض ریاست مقبوضہ اقوام کو ختم کرنے کے لئے یکجا ہوسکتے ہیں تو ہم مقبوضہ اقوام کو بھی چاہیے کہ ان ظالموں کے جدو جہد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور مشترکہ طور پر جدوجہد کریں ۔

مزيذ تصاوير کے یہاں کلیک کریں