Wednesday, February 06, 2013
-
بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف برطانیہ اور
یورپی ممالک میں2
ماہی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ۔
- انٹرنیشنل وائس فار بلوچ میسنگ پرسن
لندن(پ ر) لندن میں انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اورانٹرنیشنل کمیٹی اگینسٹ ڈساپیرینسیز کا ایک اجلاس نارتھ لندن کردش کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوا. اجلاس میں آی وی بی ام پی کی جانب سے فیض بلوچ اور حکیم واڈیلہ بلوچ نے کی شرکت. اجلاس میں بلوچستان میں ایران اور پاکستان کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف دو ماہی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں٢٧ مارچ لندن میں بلوچستان پر قبضہ کے حوالے سے جلسہ جبکہ ۳۰ مارچ کے دن بلوچستان پر پاکستانی جبری الحاق سمیت پاکستان اور ایران کے ھاتھوں اغوا ہونے والے بلوچوں اوربلوچ شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے لندن میں پاکستانی سفارتخانے سے برطانیہ کے وزیر اعظم کی سرکاری رہایش گاہ تک ایک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا. لوگوں کو بلوچستان کی موجودہ صورت حال اور انسانی حقوق کی پامالی کے بارے آگاہی دینے کےلئے لندن اور یورپ میں کانفرنس جلسے اور کنفرنسیز کا اہتمام کیا جاۓ گا.
. فیض بلوچ نے آئی سی اے ڈی کے رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ بلوچستان میں گزشتہ ۱۰ سالوں میں تقریبا ۱۴۰۰۰ لوگوں کو پاکستانی فورسز نے اغواکرلیا ہے. جون ٢٠١٠ سے جنوری ۲۰۱۳ تک ٦٠٠ سے زائد اغوا شدہ لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں بلوچستان اور پاکستان کے مختلف شہروں سے ملی ہیں. جنوری ۲۰۱۳ میں تقریباﹰ ۴۰ لوگوں کے اغوا اور ۱۳ لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ھیں.
دوسری جانب ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ۵ بیگناہ بلوچوں کو پھانسی دی گئ ہے جبکہ مزید بلوچ قیدیوں کو ایرانی زندانوں میں پھانسی ہونے کا خطرہ ہے . انھوں نے مزید کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں سمیت جمہوری دنیا کی بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے. فیض بلوچ نے عالمی ادروں سے اپیل کی بلوچستان میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے کر پاکستان اور ایران کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں عالمی جنگی جرائم کا مرتکب ٹہرا ئیں . فیض بلوچ نے آخر میں IVBMP کی جانب سے ICAD کے آگاہی کے مہم چلانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انھیں بھرپور مدد کی یقین دہانی کی ہے.