بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Saturday, March 17, 2012 

 

 

 

 

انٹرنیشنل وائس فار بلوچ میسنگ پرسن کا اقوام متحدہ میں سویڈن کے سفیر اور اقوام متحدہ کے نئے
 چنے گئے وائس جنرل سیکرٹیری جان الیسون سے ملاقات
سویڈن / انٹرنیشنل وائس فار بلوچ میسنگ پرسن کی جانب سے اقوام متحدہ میں سویڈن کے سفیر جان الیسون سے ملاقات کی اور جان الیسون اقوام متحدہ کے نئے وائس جنرل سیکرٹیری چنے گئے ھیں جو جلد اپنے ذمّہ داریوں کا چارج لینگے۔ جان الیسون سویڈن کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ھیں اور اولف پالمے کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے ھیں جنھوں نے ایران اور عراق جنگ میں امن اور جنگ بندی میں بڑا کردار ادا کیا۔

جان الیسون کئے عرصے سے انسانی حقوقوں اوراقوام متحدہ میں امن فورس کی سربراہ کی حیثیت سے دارفور، باکان اور افریکا کے دوسرے علاقوں میں کام کرتے رھے ھیں۔
انٹرنیشنل وائس فار بلوچ میسنگ پرسن نے انھوں بلوچستان کے مرجودہ حالات سے آگاہ کیا اور وھاں بلوچ سیاسی کارکنوں، طالبعلموں، اساتذہ، صحافیوں اور سوشل سوساٹئی کے افراد کا اغواہ، حبس بیجاہ ، تشّدد اور قتل پاکستانی فورسسز اور اداروں کی جانب سے انکے شواھد اور لاپتہ افاراد کی فہرست پیش کی۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ اسکا وہ بغور جائزہ لینگے اور جلد ھی اس انسانی حقوقوں کی پائیمالی کی اس رپورٹ پر تحقیقات کرینگے۔ انٹرنیشنل وائس فار بلوچ میسنگ پرسن نے انکا شکریہ ادا کیا اور مزیر بلوچستان میں انسانی حقوقوں کی پائیمالی کی رپورٹ انکے لئے ارسال یا آئندہ ملاقاتوں کے دوران انھیں مطلع کرتے رھینگے۔۔