بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

  Friday, January 22, 2010

 پاکستان امریکہ سے ڈرون طیارے ملنے کے بعد انہیںبلوچ نسل کشی میں استعمال کر ئے گا ۔بلوچ نیشنل موومنٹ 

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی دفتراطلاعات سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان امریکہ سے ڈرون طیارے ملنے کے بعد انہیںبلوچ نسل کشی میں استعمال کر ئے گا ۔ امریکہ اس پہلو کو نظر انداز نہ کرئے کہ پاکستانی فوج طالبان اور القاعدہ سے زیادہ بلوچوں کوخطرہ سمجھتی ہے ۔ہم پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بہانہ بناکر امریکہ سے ڈرون طیاروں کا مطالبہ کررہاہے تاکہ ا نہیں بلوچوں کے خلاف استعمال کر سکے ۔امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ اسلحہ‘گاڑیاں اور دیگر فوجی سامان پہلے ہی بلوچوں کے خلاف استعمال ہورہے ہیں خدشہ ہے کہ امریکہ پاکستان کو جو ڈرون طیارے فراہم کر ئے گاوہ بھی بلوچوں کے خلاف استعمال ہوں گے ۔امریکہ اپنی جنگ میں محکوم قوموں کو ایندھن بنانے سے گریز کر ئے بلوچوں نے ہمیشہ بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کی ہے لیکن ایسے عمل کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے جو ان کے بقاکے لیے خطرہ ہو۔امریکن حکومت کو سمجھنا ہوگاجس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امریکہ پاکستان پر بھروسہ کررہاہے اسے پاکستان اپنی کمائی کا ذریعہ بناچکاہے پاکستان کی مقتدرہ طاقت دہشت گردوں کو سونے کے انڈہ دینے والی مرغیاں سمجھتی ہے اس لیے ان کے خلاف فوجی ایکشن نہیں محض دنیا کو دھوکا دینے کے لیے جنگی کھیل کھیلا جارہاہے جن عناصر سے نمٹنے کے لیے امریکہ ڈرون طیارے دینے کی پیشکش کررہاہے اُن کو جی ایچ کیو کا تحفظ حاصل ہے۔ پاکستان کو ڈرون طیاروں کی فراہمی سے امریکہ کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ امریکہ کی مدد سے پاکستان کو بلوچستان کے حالات خراب کرنےکے زیادہ مواقع میسر ہوں گے جس سے بلوچستان ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کی جنت بن جائے گا جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے ۔

’پاکستان کو بارہ چھوٹے ڈرون مل سکتے ہیں‘

امریکی دفاع سے وابستہ اہلکاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاید امریکہ پاکستان کو طالبان کے خلاف جنگ میں تقویت فراہم کرنے کے لیے بارہ ڈرون طیارے فراہم کر دے۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے پاکستانی ٹیلی وژن چینل ’ایکسپریس نیوز‘ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر امریکہ میں غور ہو رہا ہے کہ پاکستان کو ڈرون طیارے دیے جائیں۔

 

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/01/100122_gates_drones.shtml