بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

  Posted 19/01/2010

گوادر ( بیورورپورٹ ) گوادر پریس کلب گوادر کے نائب صدر اسماعیل بلوچ اور صدر شئے علی پر کراچی گارڈن کے علاقے میں قاتلانہ حملے کے خلاف گوادر پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ‘ بازوﺅں پر سیاہ پٹی باندھے گئے اور پریس کلب پر سیاہ جھنڈالہرایا گیا‘ سندھ حکومت سے حملہ آﺅر وں کی گرفتاری ‘ مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے علاج کے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ ۔ احتجاجی مظاہرہ میں میں بڑی تعداد میں سو ل سوسائٹی اور سیاسی کارکنان نے شر کت کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گوادر پریس کلب گوادر کے خازن دلشاد دہانی ‘ سینئر صحافی ناصر سہرابی اور سماجی رہنماءستار نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کراچی شہر ایک جنگل ہے جس کے پاس طاقت ہے وہ اس جنگل کا بادشاہ ہے حکمران شہریوں کی جان ومال کی ذمہ داری لینے سے قاصر ہے ۔سیاسی وسماجی تنظیموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنےموجودگی کو جواز فراہم کرتے وہوئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے پیش بندی کریں ۔انہوںنے مقامی ‘ صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ صحافیوں کے علاج کے سلسلے میں گوادر پریس کلب گوادر کے ساتھ تعاون کریں ۔آخر میں حاجی مولابخش اسماعیل بلوچ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکرائی ۔