-
Dated 2009/07/08
- BSO Azad hold rally against the abduction of Zakir Majeed and other Baloch; in Karachi
ریلی: چار گام بلوچ قومی آزادی کے اسیران کے نام بگٹی چوک تا کراچی پریس کلب
کراچی: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کراچی زون کی جانب سے مرکزی کال پر مرکزی وائس چیئرمین ذاکر مجید بلوچ، ڈاکٹر دین محمد بلوچ، شیرافضل بلوچ، عطاء اللہ بلوچ، مشتاق بلوچ، اقبال بلوچ، عبدالوھاب بگٹی، میر حسین بگٹی، عدنان جمالدینی، خان محمد زہری، منظور احمد، محمد اقبال، فضل شیر، علی داد بگٹی، وسیم گل، ماسٹر محمد امین، بہاول علی، جھاڑو، نجیب احمد، داد محمد، لغارگلبہار،امیرعلیمری،وزیرخان مری، قادر بخش بگٹی، برکت مری، سلیمان بگٹی، شاہ بیگ، حاجی گل، شیر محمد، حمید بگٹی، نیک محمد عیسی بگٹی، نواز بگٹی، علم خان، اعجاز بگٹی، غوث بخش، سونا خان، ابوبکر، امیر احمد، محمد کری، شیر علی، جان محمد، میر حسن، شاہو خان، عبدالرحیم، فقیر ملوک، جنید خان، علی حسن، میا خان، جنت خان، ناکو فیض محمد، نذیر بلوچ، جمعہ خان عرف کاکا مری، جلیل ریکی، چاکر قمبرانی سمیت ہزاروںبلوچ اسیران کی گرفتاریوںاور اغواء کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے آخر میں ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس سے بی ایس او آزاد رہنماؤں کے علاوہ دیگر آزادی پسند پارٹیوںکے قائدین نے خطاب کیا۔ ریلی شہید بگٹی چوک لیاری سے لیکر پہلے تو آئی آئی چندریگر روڈ پر میڈیا کے دفاتر کے سانے دھرنا دیا گیا جہاںکافی دیر تک نعری بازی کی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے بلوچ اسیران اور شہیدوںکے پوسٹر اورپلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے۔ اس کے بعد ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر ایک احتجاجی مظاہرہ و جلسہ منعقد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے مرکزی کمیٹی کے کارکن جواد بلوچ، زونل رہنماء عدنان بلوچ، بی آر پی کے مرکزی رہنماءشاھنواز بلوچ، بی این ایم کے مرکزی رہنماءحاجی رزاق بلوچ، کامریڈ واحد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروںبلوچ اسیران کا اغواء ریاستی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، ریاست کے خفیہ ادارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بلوچ آزادی پسند سیاسی رہنماؤں کو اغواء کرکے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے جو کہ مہذب دنیا و انسانی حقوق کے تنظیموںکےلئے ایک چیلنج سے یم نہیں، انہوںنے کہا کہ بلوچ اسیران قومی آزادی کی خاطر آج ازیت گاہوںمیںمختلف قسم کی اذیتیںبرداشت کررہے ہیں، ہمیںاپنے اسیران پر فخر ہے۔
Source Baluch Sarmachar
|