|
|
بلوچ گلزمین ءِ جارچین |
|
وش آتکے |
| |
| | گوانک ٹیوب | | | لبزانک | | | نبشتانک | | | سرتاک |
| |
daily Assap 09/08/01 کوئٹہ ایف سی گاڑیوں پربموں سے حملے 3اہلکار ہلاک
![]() کوئٹہ( این این آئی) اسپنی روڈ گولی مار چوک پر نامعلوم افراد کا ریموٹ کنٹرول بم سے ایف سی کی گاڑی پر حملہ تین اہلکار جاں بحق تین زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو نامعلوم افراد نے اسپنی روڈ گولی مار چوک کے نذدیک ایف سی کی گشتی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی واقعہ میں ایف سی کے تین اہلکار جاں بحق جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچا دیا گیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کے فورا بعد ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر برما ہوٹل کے نذدیک ایف سی کی گشتی گاڑی پر نامعلوم افراد کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو نامعلوم افرادنے سریاب روڈ پر ایف سی کی گشتی گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایف سی کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ایف سی کے دو زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا جبکہ راہگیر طارق شاہ کو سول ہسپتال اور دوسرے راہگیر کو بی ایم سی ہسپتال پہنچا دیا گیا حملہ آوروں نے ہینڈ گرنیڈ حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کے فورا بعد ایف سی نے برما ہوٹل اور ارد گرد کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ۔ تحصیل چھتر میں پو لیس اور اغو اءکا روں کے ما بین مقابلے کے دوران پو لیس کے مزیدپا نچ اہلکار جا ں بحق ہو گئے جبکہ 11مزدور وں سمیت 15 پو لیس اہلکار مجو عی 26افر اد تاحال اغواءکاروں کے قبضے میں ہیں ۔جن کو با زیا ب نہیں کر ایا جا چکاہے ڈی آئی جی شار ق جمال نے میڈ یا کو بتا یا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف سیکر یٹر ی اور آئی جی نے مغو یا ن کی با زیا بی کے لئے با ہمی مشاورت مکمل کر لی ہے جن کو با زیا ب کر انے کے لئے تمام ممکنہ زرائع استعمال کئے جا ئیں گے تربت میں نامعلوم افراد نے حما م پر فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوراروں نے حما م پر فائرنگ کردی جس سے دکان کامالک عامر موقع پر ہلاک ہوگیا ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کوقبضے میں لے کرضرور ی کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔ تحصیل میونسپل آفس تربت میں بم کازورداردھماکہ،دھماکے کی آوازدوردورتک سنی گئی ،پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ،ضلعی اسمبلی ہال سمیت مختلف دفاتراوراہم مقامات پرسیکورٹی کے سخت انتظامات ،جمعہ کی سہ پہرتحصیل میونسپل آفس تربت میں بم کاایک زورداردھماکہ ہوا،پولیس کے مطابق بم ٹی ایم اے آفس کے پچھلے دروازے کے باہررکھاگیا تھاجس کے پھٹنے سے دفترکادروازہ اکھڑنے کے ساتھ کئی کمروں کے شیشے ٹوٹ گئے اوردیواریں کریک ہوئیں ،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورٹی ایم اے آفس میں لیکرضروری کاروائی کے بعدپولیس اہلکاروں کوتعینات کیاگیا۔بم دھماکوں کے خدشوں کے پیش نظرضلعی اسمبلی ہال کیچ سمیت مختلف دفاتراوراہم مقامات پرپولیس کوتعینات کیاگیاہے۔ Sources: Daily Asaap Photos: Daily Tawar |