بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Monday, June 14, 2010

اورماڑہ (بیورورپورٹ) این ڈی ایم اے کے چیرمین ریٹائرڈ جنرل ندیم احمد غلط بیان بازی کرکے ،جیوانی ، گوادر اور پسنی کے سائیکلون سے متاثرہ عوام کے زخموں پرمزید نمک پاشی کررہے ہیں

 اورماڑہ (بیورورپورٹ) NDMAکے چیرمین ریٹائرڈجنرل ندیم احمد غلط بیان بازی کرکے ،جیوانی ، گوادر اور پسنی کے سائیکلون سے متاثرہ عوام کے زخموں پرمزید نمک پاشی کررہے ہیں اور اسی وجہ سے بی این پی مینگل اقوام متحدہ سے گوادر کے آفت زدہ بلوچ عوام کی امداد کی طلبگار ہے ، کیونکہ ہمیں صوبائی اور وفاقی حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار نائب جونیئر صدر ضلع گوادر خلیل احمد مدنی نے چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے بیان پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر کی چاروں تحصیلوں جیوانی ، گوادر ، پسنی اوراورماڑہ کے عوام کواﷲ کے سہارے پر چھوڑدیا تھا اور صرف اعلانات کے ذریعے خوف و ہراس کی فضاءقائم کرکے عوام کو مزید دہشت زدہ کیا گیا تھا اور یہ سفید جھوٹ ہے کہ عوام کی اکثریت کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا ،جبکہ دوسری جانب پاکستان نیوی کے افسران کی بیگمات اور بچوں کو فوکر طیاروں کے ذریعے کراچی اور اسلام آباد لیجایا گیا تھا اور تو اور پاکستان کوسٹ گارڈز جوکہ اب راشن کی تقسیم کے نام پر کریڈٹ لینا چاہتی ہے ، اسکے بہادر و بزدل جوانوں نے ایکدن قبل تمام ساحلی چیک پوسٹوں کو مقامیوںکی نگرانی میں دیکر جان بچانے کیلئے اپنے بیس کیمپوں میں چھپ کر بیٹھ گئے تھے اور اب انکے آقا کہتے ہیں کہ گوادر میں صرف 200گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور یہ کوئی زیادہ نقصان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسو س صد افسوس ہزاروں بلوچ بیروز گار ، ہزاروں بے گھربھی انہیں نظر نہیں آرہے ہیں ، جبکہ اسی محکمے کو پنجاب اور آزاد کشمیر میں اربوں اور کھربوں کی امداد نہیں ہے ، جبکہ اس وقت پوری دنیا سے امداد کی اپیل کی گئی تھی اور افسوس کہ بلوچ کے معاملے میں وفاقی حکومت کے معیار Uٹرن کا اقوام عالم کو علم ہے اور اسی لئے بی این پی مینگل اقوام متحدہ سے گوادر کے آفت زدہ بلوچ عوام کی امداد کی پرزور اپیل کرتی ہے ، تاکہ بلوچ عوام پھر سے روزگار کے قابل ہوسکیں۔