بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Posted 2009/05/20

تمپ میں واحد قمبر کی ریمانڈ کے خلاف بھوک ھڑتالی کیمپ 

تمپ( نامہ نگار) واحد قمبر اور فضل حیدر کی دوبارہ جسمانی ریمانڈکے خلاف، فیض بلوچ، اقبال بلوچ اور دیگر ہزاروں بلوچ اسیران کی رہائی کے لئے تمپ میں بی ایس او آزاد کے کارکنوں نے سات روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قید بلوچ رہنما واحد قمبر اور فضل حیدر کی عدالت کی جانب سے دوبارہ پولیس کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کے خلاف اور اُن کی اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی کے لئے تمپ میں بی ایس او آزاد کے کارکنوں کے سات روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔ جبکہ بی ایس او آزاد کے خواتین کارکنان نے بھی اپنا الگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا۔ بی ایس او کے کارکنوں نے بازار چوک میں اپنا بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا اور خواتین نے اپنا کیمپ ہسپتال چوک تمپ میں قائم کیا۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود بی ایس او آزاد تمپ کے رہنماﺅں نے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوران اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واجہ واحد قمبر اور فضل حیدر پچھلے تین سال سے کوئٹہ میں جیل ہیں انہیں مختلف اذیتوں دی گئی ہیں،انہیں علاج معالجے کی سہولت نہیں دی گئی۔ انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ اب جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو خفیہ ایجنسیوں کے کہنے پر عدالت نے واحد قمبر اور فضل حیدر کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کیا ہے۔ جبکہ وہ دونوں اِن کیسوں میں پہلے ہی جسمانی ریمانڈ دئیے جاچکے ہیں۔ اب تین سال کیس چلنے کے بعد دوبارہ جسمانی ریمانڈ دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ یہ عدالتی قوانین کے خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب خفیہ اداروں کی ایما پر ہورہا ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کے خلاف واحد قمبر اور فضل حیدر کے اہلخانہ کئی دن سے تربت پریس کلب اور کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور ہم اُن سے اظہارِ یکجہتی کے لئے یہاں تمپ میں بھوک ہڑتال میں بیٹھے رہیں گے۔