|
|
بلوچ گلزمین ءِ جارچین |
|
وش آتکے |
| |
| | گوانک ٹیوب | | | لبزانک | | | نبشتانک | | | سرتاک |
| |
Zahidan 20090530 مسجد پر حملہ، تین کو پھانسی
مغربی بلوچستانءِِ حال BBC Urdu2009/05/30مسجد پر حملہ، تین کو پھانسیایران میں سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق تین افراد کو ایک مسجد پر بم سے حملہ کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ زاہدان میں دو روز قبل جمعرات کو ہونے والے اس بم حملے میں انیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک ایرانی اہلکار نے الزام عائد کیا تھا کہ حملے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔ واشنگٹن نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ ارنا کے مطابق حکام نے کہا کہ جن لوگوں کو پھانسی دی گئی انہیں اپنے دفاع کا پورا موقع دیا گیا تھا۔ صوبہ سیستان کی عدلیہ نے کہا کہ تینوں افراد نے تسلیم کیا کہ وہ لوگ غیرقانونی طور پر دھماکہ خیز مواد ایران میں لائے تھے اور اسے اس شخص کے حوالے کیا جس کا حملے میں مرکزی کردار تھا۔ سنی اکثریتی آبادی والے شہر زاہدان میں حملے کا نشانہ بننے والی اس شیعہ مسجد کا ایک حصہ تباہ ہو گیا تھا۔ ایک سنی شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس حملے کے اگلے ہی روز زاہدان کے ایک کیمپ آفس پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2009/05/090530_iran_hanging.shtml
|