بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Wednesday, March 17

 شہید ورنا مجید(دوئم) حریت پسند قومی لشکر کے سپاہی تھے

کوئٹہ ( پ ر )بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی دفتر اطلاعات سے جاری کردہ بیانمیں کہا گیاہے کہ شہید ورنا مجید(دوئم) حریت پسند قومی لشکر کے سپاہی تھےمادروطن ہمیشہ اُن پر ناز کرتی رہے گی ۔شہید کی ماں کی عظمت کوسر خ سلامپیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے تین جگر گوشے دھرتی پرقر بان کیے۔قابض فورسزکے لیے ہتھیار ڈال کر شکست تسلیم کرنے کے علاو ہ کوئی چارہ نہیں ۔ بلوچسر مچاروں کے حملے کے جواب میں نہتے عوام کو نشانہ بنانا بزدلی ہے۔کوئٹہمیں بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنا کر قوم کو آزادی کی جدوجہد سے پسپا نہیںکیا جاسکتا ۔شہید ورنا مجید نے اپنے سر مچار بھائیوں شہید مجید بلو چ اورسگار بلوچ امیر بخش کے نقش قدم پر چل کر دشمن کو جتا دیا کہ آزادی کے لیےقربانی دینے کا سلسلہ رکنے والا نہیں۔قابض دشمن کے پا س طاقت کے بے دریغاستعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں جو بلآخر دشمن کو اخلاقی پستی میں دھکیلکر تاریخ میں قبضہ گیر قوتوں کے لیے نشان عبرت بنا دے گا ۔دشمن تازہ دمہوکر بلوچوں کو سختی سے کچلنے کے لیے موقع تلاش کر رہاہے قوم کے لیےلاشوں پر ماتم کرنے کا وقت نہیںجھدکار منزل کی طر ف پیش قدمی تیز کردیں۔واضح رہے کہ یہ بیان گزشتہ روز کوئٹہ میں بلوچ سر مچاروں اور ایف سی کےساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہونے والے نوجوان سر مچار ورنا مجیدکی شہادت کیمناسبت سے جاری کیا گیاہے ۔شہید ورنا مجید( دوئم) کے بھائی شہید مجید بلوچ اورسگار بلوچ شہید امیر بخش بھی بلوچ مسلح حریت پسند تنظیم بی ایل اے کے مجاہدین تھے۔