|
|
بلوچ گلزمین ءِ جارچین |
|
وش آتکے |
| |
| | گوانک ٹیوب | | | لبزانک | | | نبشتانک | | | سرتاک |
| |
Thursday, March 11, 2010 بی آر ایس او کے مرکزی رہنماءعبدالواجد بلوچ اور باقی بہت سے بلوچ نوجوانوں کو بلاجواز مقدمات اور جھوٹے ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں- بیبگر بلوچ نصیر آباد(پ ر)بی آر ایس او کے مرکزی رہنماءعبدالواجد بلوچ اور باقی بہت سے بلوچ نوجوانوں کو بلاجواز مقدمات اور جھوٹے ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بی آر پی نصیر آباد کے ترجمان بیبگر بلوچ نے کیا انہوں نے کہا کہ مند میں بی آر ایس او کے مرکزی رہنماءعبدالواجد بلوچ،معزز شہری عبدالستار بلوچ،سماجی رہنماءزاہد بلوچ اور یونس بلوچ پر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات سے ایسا لگتا ہے کہ ریاستی حکمران بلوچ قومی آزادی کی جہد سے بوکھلا چکے ہیں انہیں ہر بلوچ بچہ بچہ سرمچار نظر آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایسے بلاجواز اور جھوٹے ایف آئی آر اور مقدمات سے ہار ماننے والے نہیں ریاستی فورسز کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ اب ستر کی دہائی نہیں کہ آپ لوگوں نے بلوچوں ہٹ کیا انہیں پتا ہی نہیں چلتا تھا اب اکیس ویں صدی میں بلوچ قوم کو شعور آچکا ہے انہیں اب معلوم ہے کہ ان کا دشمن کون ہے اور دوست کون۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس غیر اسلامی ریاست سے مقدمات ختم کرنے کی بھیک نہیں مانگیں گے کیونکہ بلوچ قومی آزادی کی جہد میں مقدمات گرفتاریاں کوئی معنی نہیں رکھتے ۔البتہ ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی بلوچ قوم پر ظلم اور بربریت کا نوٹس لیکر انہیں اقوام متحدہ کی رکنیت سے خارج کرے۔
|