Wednesday, December 01, 2010
|
|
بلوچ گلزمین ءِ جارچین |
|
وش آتکے |
| |
| | گوانک ٹیوب | | | لبزانک | | | نبشتانک | | | سرتاک |
| |
Wednesday, December 01, 2010 شہید حاصل بلوچ، شہید مراد بلوچ، شہید ماجد حسن، شہید حمل بلوچ اور شہید زبیر گچکی کو زبردست خراج عقیدت پیش بلوچ نیشنل موومنٹ
کوئٹہ(پ ر)بلوچ نیشنل موومنٹ کے
مرکزی چیئرمین خلیل بلوچ نے تربت میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحانہ
کارروائی کو بلوچ قومی جنگ آزادی کا حصہ قرار دیتے ہوئے شہید حاصل بلوچ،
شہید مراد بلوچ، شہید ماجد حسن، شہید حمل بلوچ اور شہید زبیر گچکی کو
زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ شہداءنے اپنی قومی ذمہ
داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے بلوچ قوم کے روشن مستقبل اور بلوچ
سرزمین کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کو قربان کردیا۔ خلیل بلوچ نے مزید
کہا کہ بلوچ قوم کے قابل فخر فرزندوں نے بلوچ قومی روایات کے عین مطابق
سرنڈر کرنے کی بجائے قابض فورسز سے مقابلہ کرنے کو ترجیح دی جس نے نہ
صرف بلوچ قوم کے سر کو فخر سے اونچا کردیا بلکہ یہ قابض ریاست اور اس
کی دہشتگرد فوج کی واضح اور کلی شکست ہے اور بلوچ شہداءکا یہ عمل بلوچ
قوم سمیت دنیا بھر کے محکوم اقوام کے لیے مشعل راہ ہے۔ چیئرمین خلیل
بلوچ نے پاکستان کو دہشتگردوں کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی
کوئی بھی تنخواہ دار فوج ایک منظم قوم کے عظم و حوصلہ کو شکست نہیں دے
سکتی اس لئے شکست اس دہشتگرد ریاست کا اٹوٹ مقدر ہے۔ پاکستانی فوج
بدترین شکست سے بچنے کیلئے فی الفور بلوچستان پر سے اپنا ناجائز قبضہ
ختم کرے بصورت دیگر اس کا باقی ماندہ وجود بھی جل کر بھسم ہوجائے گا۔
بی این ایم سربراہ نے بلوچ قوم سے اپیل کی وہ اپنے صفوں میں
اتحاد و یکجہتی برقرار رکھیں اور بلوچ شہداءکے خوابوں میں تعبیر کا رنگ
بھرنے کے لیے بلوچ جہد آزادی کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید مضبوط بناکر
دشمن کے دانت کھٹے کردیں۔
![]() |