بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Wednesday, October 13, 2010

مشکے میں نہتے بلوچوں پر پاکستانی فوجی آپریشن کی کی مذمّت
 بی این ایم

کوئٹہ(ب ر)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ساٹھ سے ستر گاڑیوںپرمشتمل پاکستانی فورسزکی ایک بھاری تعدادنے مشکے اورگردونواح کے علاقوں کا محاصرہ کرکے پہاڑوں کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔فورسزنے دہشت کا بازار گرم کرکے گھرگھرتلاشی کے بہانے خواتین،بچوں اور ضعیف العمرافراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایااور یہ سلسلہ صبح چھ بجے سے لے کرتاحال جاری ہے۔ترجمان کے مطابق جدیدترین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہاڑوں پرصبح 6بجے سے لے کرآخری اطلاع تک مسلسل شیلنگ کی جارہی ہے جس سے پہاڑوں میں رہنے والے چرواہوں اوران کے اہلخانہ کی بڑی تعداد میں شہادتوں کا خدشہ ہے۔ہیلی کاپٹروں کی مسلسل شیلنگ کے باعث پہاڑی علاقوں سے وقفے وقفے سے دہماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جبکہ اس دوران فورسز کی گاڑیوں میں بے شمارزخمی افراداورلاشیں بھی دیکھی گئیں ہیں جنھیں نامعلوم مقام منتقل کیا جارہاہے۔مشکے میں کاروبارزندگی مکمل طور پرمفلوج ہوچک اہے اورشہر پرپاکستانی فورسزکاغنڈہ راج قائم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وزیرداخلہ رحمان ملک نے جو ڈنڈا چلانے کا اعلان کیا تھا اس پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے جس سے موجودہ نام نہادجمہوری حکومت کے چہرے سے جمہوریت کا نقاب اترکراس کا بھیانک اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ پنجابی قبضہ گیربلوچ تحریک آزادی کی مقبولیت اورکامیابی سے خائف ہوکرننگی جارحیت پراترآیا ہے جس کی سب سے بڑ ی مثال مشکے آپریشن ہے جس میں معصوم مرد و زن کا بلاتفریق قتل عام کیا جا رہاہے مگر قبضہ گیر کی یہ وحشت وبربریت بلوچ قوم کے آئنی ارادوں اور بلند حوصلوں کوشکست نہیں دے سکتی۔ بی این ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچ گذشتہ 6دہائیوں سے پنجابی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کررہے ہیں پنجابی کی حالیہ تنگی جارحیت کا بھی بھرپوردفاع کیا جائے گا شکست اورپسپائی قابض کا مقدربن چکا ہے معصوم عوام کا قتل کرکے پنجابی مقتدرہ اور اس کے مقامی آلہ کار کسی خوش فہمی میں نہ رہیں بلوچ قوم قابض اور اس کے آلہ کاروں سے لہو کے ایک ایک بوند کا حساب لے گی اور قابض کواس مقام تک پہنچا دے گی جہاں سے وہ دوبارہ سر اٹھانے کے قابل نہیں رہے گا۔ ترجمان نے بلوچ قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پنجابی جارحیت اور بربریت کے خلاف بھرپور ردعمل کا اظہارکریں اورقابض کو حتی المقدورنقصان پہنچانے کی کوشش کریں۔بلوچ پنجابی جارحیت کے خلاف رونے اور چلانے کے بجائے اپنی کمزوری کو اپنی طاقت بناکرقابض کو منہ توڑجواب دیں۔اوربلوچستان بھر میں قابض کے مفادات پر عوامی حملے کر کے اپنی شدید نفرت کاعملی اظہارکریں۔