بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Saturday, October 09, 2010

Se hela bilden

کوئٹہ(پ ر)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی آرگنائزرخلیل بلوچ نے بی این ایم کے آٹھویں کونسل سیشن کو تاریخ ساز اور فیصلہ کن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ گلزمین اس وقت عالمی وعلاقائی سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مرکز بن چکا ہے عالمی سامراج اور اس کے علاقائی و مقامی آلہ کارنت نئے منصوبوں اور سازشوں کے زریعے بلوچ وطن پر اپنی کمزور پڑتی گرفت کو سہارا دینے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں۔ استحصال سے پاک آزاد بلوچ ریاست کی تشکیل کیلئے عالمی و علاقائی سامراجی قوتوں کی سازشوں کا بر وقت ادراک اور موجودہ ومستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سائنسی بنیادوں پر ٹھوس حکمت عملی مرتب کرنے کے لیئے بی این ایم کا قومی کونسل سیشن ایک انتہائی اہم فورم ثابت ہوگا۔خلیل بلوچ نے مزید کہا کہ قومی کونسل سیشن کے ذریعے بی این ایم کو انقلابی خطوط پراستوارکر کے بلوچ تحریک آزادی کو مذید منظم کرنے کی کوشش کی جائیگی تا کہ بلوچ قومی طاقت کے بل بوتے پربلوچ وطن کوآزاد کر کے سامراجیت کو شکست فاش دی جا سکے۔انہوں نے بی این ایم کے کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ عالمی و علاقائی اور بالخصوص بلوچستان کی صورتحال کا گہرائی سے تجزیہ کر کے قومی کونسل سیشن میں شرکت کریں کیونکہ بلوچ قوم کا مستقبل آپ ہیں اس لئے بی این ایم کے کارکن پارٹی کو بلوچ قومی مفادات سے ہم آہنگ بنانے اور بلوچ قومی شہداء و لاپتہ بلوچوں کی خوابوں کی تعبیر استحصال سے پاک آزاد بلوچ ریاست کی تشکیل کے لیئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ بی این ایم اور بلوچ قوم کی اصل طاقت اور قوت وہ بلوچ فرزند ہیں جنہوں نے انتہائی نا مساعد حالات اور سیاسی جبر کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کر کے اپنے فکر و نظریہ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا ان پر آشوب اور نازک حالات میں نظریاتی وانقلابی کار کن آگے بڑھ کر قومی کونسل کے ذریعے بلوچ قوم اور بی این ایم کو ایک انقلابی قیادت فراہم کر کے بلوچ قومی آزادی کو یقینی بنائیں۔ بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر نے بی این ایم کی سابقہ مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی کے مستعفی عہدیداروں ما سوائے عصا ظفر بلوچ و میجر محمدعلی کے دعوت دی کہ وہ قومی کونسل سیشن میں اپنی شرکت یقینی بناکر پارٹی کے اس اعلیٰ اور مقدس فورم کے سامنے اپنے استعفوں کی وضاحت پیش کر کے وہ وجوہات سامنے لائیں جن کی بنا پر انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔