بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|
 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 
|
گوانک ٹیوب
|
لبزانک
|
نبشتانک
|
سرتاک
|
 
Monday, October 18, 2010
Quetta
 
 
کراچی میں آباد بلوچوں کو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی اندرونی لڑائیوں کا ایندھن بنانا پنجابی نو آبادیاتی پالیسیوں کاگھناﺅنا اور بھیانک تسلسل ہے
 
 کوئٹہ ( پ ر) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں آباد بلوچوں کو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی اندرونی لڑائیوں کا ایندھن بنانا پنجابی نو آبادیاتی پالیسیوں کا گھناﺅنا اور بھیانک تسلسل ہے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا ایک حصہ اپنے پیدا کردہ جرائم پیشہ گروہوں کے ذریعے کراچی میں اپنے غیر انسانی مفادات کے تحفظ کےلئے بلوچ قوم کو بطور ڈھال استعمال کررہی ہے تاکہ انہیں ہمیشہ کےلئے جہالت ، پسماندگی ، قومی احساس بیگانگی اور دیگر سماجی بیماریوں کا شکار بنایاجاسکے ۔ ترجمان نے کہاکہ پنجابی فوج کی پپٹ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کے بلوچوں کو سیاسی طور پر بلیک میل کر کے انہیں پنجابی قابض فوج کی حیوانی خواہشات کی بھینٹ چڑھایا اور دوسری جانب غیر مہذب شاﺅنسٹ گروہ ایم کیو ایم نے اپنے پنجابی آقاﺅں کی ایماءپر کراچی کو اپنی جاگیر سمجھ کر بلوچ عوام کو دبانے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے ترجمان نے کراچی کے بلوچوں سے اپیل کی کہ وہ زرداری کے نام نہاد جمہوریت پسندی کے دعوﺅں اور دھوکوں کے حصار سے نکل جائیں جنہوں نے بلوچ قوم کو ذہنی طورپر اپاہج رکھنے اور پنجابی قبضہ گیر کی پالیسیوں کو دوام بخشنے کےلئے کراچی کے تمام بلوچ علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے سردار بٹھا رکھے ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ کراچی بلوچ سرزمین کا اہم ترین حصہ ہے اس پر بلوچ کو اپنا حق جتانے کےلئے کسی پیپلز پارٹی اور نام نہاد امن کمیٹیوں کی بیساکھی کی کوئی ضرورت ہے اور نہ ہی غیر ملکی آبادکاروں کی شاﺅنسٹ لسانی تنظیم کی اجازت لازم ہے۔ کراچی کے بلوچ اپنی تاریخی روایات پر عمل پیر ا ہو کر اپنے سیاسی شعور اور مزاحمتی فکر کے ذریعے پنجابی ریاست اور اس کے طفیلیوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کریں اور بلوچ قومی تحریک آزادی کا حصہ بن کر بلوچ قومی مستقبل کو محفوظ بنانے کی جدوجہد کریں ۔بی این ایم بلوچ سرزمین کے اہم ترین حصے کراچی کو ریاستی مافیاﺅں و نام نہاد سیاسی جماعتوں کی حیوانی خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی اور بلوچ قوم کی عوامی طاقت وبھروسے کے بل پر بلوچ قومی مفادات وسرزمین کا دفاع کرے گی