بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Sunday, December 30, 2012 London

پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے
انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز لندن کے رہنما ڈاکٹر مصطفٰی بلوچ

لندن (پ ر ) انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز لندن کے رہنما ڈاکٹر مصطفٰی بلوچ نے پرزور الفاظ میں مشکے آپریشن کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے. انھوںنے کہا کہ حالت جنگ میں بھی بےگناہ عورتوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا ہے. مقامی میڈیا کے مطابق اس وحشیانہ فوجی آپریشن میں متعدد بے گناه لوگوں کی شھید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. اس لیے عالمی اداروں کو پاکستان کے خلاف سخت عملی اقدامات کرنے چاہیں. انھوںنے مزید کہا کہ مشکے میں نہ صرف گھروں پر بمباری کی گئی بلکہ لوگوں کہ گھروں کو جلانے سمیت بےگناہ عورتوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بناگیا ہے اور لوگوں کے زیورات اور مال مویشیوں کو بھی ریاستی فورسز کے اہلکاروں نے لوٹا جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان جنیوا کنوینشن کے برخلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رھا ہے. انھوں نے کہا بلوچستان کے جنگ زده علاقوں میں میڈیا پر مکمل پابندی لگائ گئ ہےـ وہاں پر صحافی اور سپاہی پاکستان کے فوجی اور ایف سی ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق جھوٹ پر مبنی معلومات میڈیا اور عالمی دنیا کو فراہم کرتے ہیں.مصطفیٰ بلوچ نے کہا کہ ھم اقوام متحده ,یورپی یونین ,عالمی انسانی حقوق کے اداروں سمیت تمام جمہوریت پسند اور آزاد ممالک سے اپیل کرتےہیں کہ بلوچستان میں پاکستان کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی .پامالیوں کا .سختی سے نوٹس لےکر پاکستانی بربریت کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں