|
|
بلوچ گلزمین ءِ جارچین |
|
وش آتکے |
| |
| | گوانک ٹیوب | | | لبزانک | | | نبشتانک | | | سرتاک |
| |
Pasni 20101223
پسنی (بیورورپورٹ)پسنی ، سینئر صحافی اورانسانی حقوق کے فعال و سرگرم کارکن صدیق عیدو اور یوسف بلوچ کی ماورائے عدالت وقانون اغواءنماگرفتاری کے خلاف اہل خانہ کی جانب سے پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرلیا گیا ۔کیمپ میں صدیق عیدو اور یوسف بلوچ کے اہل خانہ کے مرد و خواتین بیٹھے رہے ۔پسنی کے سیاسی و سماجی لوگوںاور صحافیوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیااورمغویان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کی ۔تفصیلات کے مطابق پسنی کے سینئر صحافی اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سرگرم و فعال کارکن صدیق عیدو اور یوسف بلوچ کی گذشتہ دنوں ماورائے عدالت و قانون ایف سی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا ءنماگرفتاری کے خلاف ان کی اہل خانہ کی جانب سے پسنی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جس مغویان کی اہل خانہ کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کیا اور کیمپ میں احتجاجاً بیٹھے رہے ۔اس موقع پر پسنی کے سیاسی سماجی کارکنان اور صحافیوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کی ۔کیمپ میں اہل خانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ صدیق عیدو اور یوسف بلوچ کو ماورائے عدالت و قانون ایف سی اور خفیہ اداروں نے گرفتار کرکے غائب کر دیا ہے جن کی زندگیوں کا ہمیں شدید تشویش لاحق ہے ۔اس سلسلے میں انسانی حقوق کے ادارے اور صحافتی ادارے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ صحافتی ادارے اور انسانی حقوق کے ادارے ہمارے بھائیوں کو بازیاب کرانے میں فوری طور پر اپنی کوششیں شروع کردیں۔اس ریاست کی دہشت گرد اور درندہ صفت فورسز انہیں شہید کرکے ویرانے میں پھینک دینے کے گھناﺅنا عمل کی مرتکب نہ ہو۔ |