بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Wednesday, February 09, 201
Quetta

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان

کوئٹہ ( پ ر) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ سامراجی مفادات کے تحفظ اور چوکیداری کیلئے قائم ریاست کے اہلکار اور کولونیل ذہنیت کی پرورش کرنے والے کالم نگار بلوچ آزادی پسند تنظیموں اور لیڈروں کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کرکے تہذیبی اور تمدنی اقدار سے محرومی کا جو عملی نمونہ پیش کررہے ہیں وہ دراصل ہماری اس موقف کی توثیق کرتے ہوئے یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ ایک متمدن تہذیب کا وارث نہیں بلکہ سامراجی خواہشات کی تکمیل اور نیو کالونیلزم کے بطن سے جنم لینے والا ایک ایسی عفریت ہے جس کی زندگی کا انحصار بلوچ سرزمین کے وسائل پرہے مگر بلوچ قوم نے اپنی جذبہ آزادی اور انمول قربانیوں سے دھرتی کے ہرکونے سے قبضہ گیر کو للکار کر اس کے پرچم کو مسترد کرکے دشمن کو ایک ایسی ہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا ہے کہ وہ آج کل میڈیا میں رحمان ملک کے ذریعے بلوچ آزادی کو تسلیم کرنے اور اپنی گناہوں کی تلافی کرنے کی بجائے بلوچ قوم کے عظیم فرزندوں سے نوآبادکار ی کی علامت پرچم کو سلام کرنے کی بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں اس قبیل کے جابر یوگیوسلاویا، چلی کے جنرل پنوشے ،یوگنڈا کے ایدی امین، عراق کے صدام حسین کا انجام عبرت کیلئے موجود ہیں اس جیسے جابروں کو نوشتہ دیوار پڑھ کر اپنے انجام کے بارے میں سوچنے اور غور و فکر کرنے کی سخت ضرورت ہے ڈیرہ بگٹی و بولان سمیت پورے بلوچستان میں قبضہ گیر نے م جو درندگی سفاکیت کا جو رویہ اپنایا گیا ہے بلوچ قوم اپنی قوت بازو اور تاریخ اپنے بے رحم احتساب کے ذریعے ہر ذرے کا حساب لے گا ۔