|
|
بلوچ گلزمین ءِ جارچین |
|
وش آتکے |
| |
| | گوانک ٹیوب | | | لبزانک | | | نبشتانک | | | سرتاک |
| |
کوئٹہ (پ ر)بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور ، حب اور بلوچ وطن کے دیگر جگہوں پر دشمن کی جانب سے عوام کو تنگ کرنا اور اغواءکرنا دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنے کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ قائم ہے دشمن کی طرف سے قیام امن کے رٹہ لگانے کا مقصد عوام کو بزور طاقت استحصالی نظام کے تابع رکھنا ہے پاکستان کے نام نہادسماجی، فلاحی و تعمیراتی کاممکمل طور پر بند ہوچکے ہیں عوام کو لڑنے مرنے کی نہ صرف چھوٹ دی گئی ہے بلکہ لٹیرے گروپوں کو مالی و دفاعی مدد دی جاتی ہے ایسے موقع پر حکمران تماشہ دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن جب استحصالی نظام کے خلاف لڑائی شروع ہوتی ہے تو ریاست کی ساری مشینری حرکت میں آجاتی ہے بلوچ قوم اپنی آزاد کی خاطر استحصالی نظام کے خلاف جدجہد کررہی ہے جس کی پاداش میں بلوچ ہر شہر و دیہات میں کچلے جارہے ہےں ، اغواءو لاپتہ کئے جارہے ہیں ،مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں اس کے باوجود بلوچ نے قابض کے ناک میں دم کررکھا ہے قومی تحریک آزادی کی وجہ سے ریاستی معیشت زمین بوس ہے جس کو دیگر ریاستیں اسلحہ اور ڈالروں کے زریعے سہارا دئیے ہوئے ہیں اورتحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لئے نظریاتی طور پر بانجھ تنظیموں اور جماعتوں کو مشہور کیا رہاہے۔ |