بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Sunday, January 30, 2011

Kuzdar

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئر میں خلیل بلوچ

خضدار ( پ ر )بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئر میں خلیل بلوچ نے کہا ہے کہ دشمن کی فورسز ڈیرہ بگٹی اور گرد و نواح میں بلوچ فرزندوں کے ساتھ ساتھ ا نکے مال و مویشیوں کو بھی نذر آتش کرنے کے علاوہ لوٹ مارکرتے ہوئے ظلم و جبر کی نئی داستان رقم رکرہے ہیں بلوچ قوم کے فرزند نہتے ہوکر جس بہادری سے فورسز کی جدید ہتھیاروں کا اپنی قومی جرات اورہمت سے مقابلہ کررہے ہیں دنیا پر ثابت کرنے کے لئے یہ کافی ہے کہ ننگی جارحیت سے آزادی کے جذبے کو سلب کرنا کسی بھی طاقت کے ذریعے ناممکن ہے رحمان ملک بین الاقوامی اداروں کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی خاطر پاکستانی ایجنسیوں کے کارستانیوں کو بلوچ قوم کی باہمی نفاق قرار دے رہے ہیں ڈیرہ بگٹی سے لے کر بلوچ وطن کے ہر کونے میں آزادی کے حصول کے لئے کمر بستہ ہوکر بلوچ قوم دشمن کے مذموم پروپیگنڈوں کا جواب دے چکا ہے گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے غلام قادر بگٹی گوٹھ سے رحیم بخش سمیت سترہ بلوچوں کی فورسز کے ہاتھوں اغوا اور قبل ازیں میر قادر بلوچ ، جلیل ریکی، ڈاکٹر دین محمد ، محبوب وڈیلا ، ذاکر مجید سینکڑوں بلوچ فرزندوں کی فورسز کے ہاتھوں انسانیت سوز تشدد کو سہہ کر ارادوں میں پختگی بلوچ قومی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے اسی طرح بلوچ وطن کے طول و عرض میں مسخ شدہ لاشیں بین الاقوامی اداروں اور انسان دوست ممالک کو ثبوت کے لئے کافی ہے کہ آج اس تاریخی اور نازک مرحلے پر بلوچ من حیث القوم اپنی آزادی اور بقاءکی جنگ لڑرہا ہے دشمن کی طرف سے کوئی مذموم سازش کامیابی سے ہمکنار ہونے کی بجائے ندامت کا باعث بن جائے گا مختلف سیاسی پارٹیاں اور ان کے نام نہاد نمائندے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بلوچ قوم کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کا رونا رو رہے ہیں لیکن تاریخ کو جھٹلانا کسی کے بھی بس میں نہیں تاریخ میں بار بار یہ ثابت کیا جاچکا ہے کہبلوچ قوم قابض ریاست کے تعلیمی و معاشی خوشحالی کے جھانسے میں نہیں آسکتا صرف آزادی اور خود مختاری حاصل کرنے ہی سے قومیں تعلیمی معاشی سیاسی اور سماجی ترقی کے معراج پر پہنچ سکتی ہیں۔