بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

 Panjgour Gwank 20090610

 پنجگور میں آج 10 جون کو 
ریلی BNF

 

پنجگور(گوانک نیوز) ریاستی عدالت کی جانب سے دختر بلوچان بانک کریمہ بلوچ پر عدالت کی جانب سے تین سال کی بی ایس او کے وائس چیرمین ذاکر مجید بلوچ بی آر پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جلیل ریکی ،ناکو فیض بلوچ، چاکر قمبرانی، نجیب بلوچ سلیم لانگو اور دیگر بلوچ سیاسی کاکنوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا کامریڈ واحد قمبرکو راستے سے ہٹانے کی مزموم کو ششیں اور ایران کی جانب سے بلوچ قوم کی نسل کشی کے خلاف آج پنجگور میں بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے شہید جاوید چوک سے ایک تاریخی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں عوام الناس اسکول اور کالج کے سینکڑوں طلبا شریک تھے۔ ریلی کی شرکا، بی ایل اے ،بی ایل ایف اور بی آر اے کے حق جبکہ ایف اور دیگر سیکورٹی فورسسز کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے ۔ریلی کے سینکڑوں مشتعل مظاہرین جب پنجگور رائفل کے گیٹ کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ تو ریلی میں شریک بعض نقاب پوش نوجوانوں نے کیمپ کی دیوار وںپر آزاد بلوچستان اور بی ایل ایف کے حق میں وال چاکنگ کی جنہیں ریلی کے گزرنے کے بعد فورسسز کے اہلکاروں مٹا دیا۔ ریلی پنجگور بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتا ہوا پنجگور پریس کلب کے سامنے پہنچا جہاں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے بی این ایف پنجگور کے قائدین ،حمل بلوچ،آغا عابد شاہ بلوچ، گلزار امام، اور ممتاز بلوچ دانشور وقلم کارواجہ منظور عزت نے کہا کہ آج کے تاریخی ریلی نے قبضہ گیر ریاست پر یہ واضح کردیا ہے کہ اب بلوچ اپنی سرزمین پر مزید غلامی ہرگز برداشت نہیں کریں گے بلوچ سر مچار وں کی قوت نے ریاستی فوج کو ذہنی شکست دوچار کردیا ہے ریاستی فوج بلوچ سر زمین سے فوراً اپنی انخلاءشروع کردے انہوں نے مزید کہا بلوچ طلبا اور طالبات نے ذہنی طور پر پاکستا نی قبضہ گیریت کو مسترد کردیا ہے جس کی واضح مثال اسکولوں میں طلبا کی جانب سے اسکول میں پاکستانی ترانہ پڑھنے اور جھنڈا لگانے سے انکار ہے ریاستی فورسسز کو اپنی شکست واضح طور پرنظر آرہی ہے بلوچ تحریک میں جب سے بلوچ خواتین نے قدم رکھا ہے تو ریاست بوکھلاہٹ کا شکارہوچکاہے انہوں نے اسلامی روایت کو بھی پائمال کرتے ہوئے دخترے بلوچان بی ایس او آزاد کے مرکزی جونیئر چیئر پرسن پر کریمہ بلوچ کو ریاست نے اپنے نام نہاد عدالت کی ذریعے سزا سنا کرجدوجہد سے روکنے اور گرفتار کرنے کی جو کوشش کررہاہے کریمہ بلوچ کی حفاظت کیلئے ہر بلوچ نو جوان مر مٹنے کو تیار ہیں مقررین نے کہا کہ ریاست کی جانب سے ذاکر مجید، جلیل ریکی، ناکو فیض اور دیگر بلوچ فرزندوں کی اغوا پرریاستی عدالتیں اور انکا انصاف کیوں خاموش ہیں مقررین نے سیستان وبلوچستا نّ میں ایرانی فوج جانب سے بلوچ فرزندوں کی سر عام پھانسی پر عالمی اداروں کی خاموشی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی اور ایرانی فوج کی جانب سے بلوچ قوم کی نسل کشی پر اپنے کردار ادا کرے ریلی کے دوراں نقاب پوش نوجوانوں نے پورے پنجگور میں بی ایل اے بی ایل ایف اور بی آر اے کے حق میں وال چاکنگ بھی کی ۔